نئے البم میں گلوکاراؤں ڈیبی گبسن اور کمبرلے لوک کے ساتھ فن کار سر آئیون کی ریکارڈنگ

AsiaNet 47578

نیو یارک، 5 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

براڈوے اسٹار بننے والی 80ء کی دہائی کی پاپ اسٹار ڈیبی گبسن اور 2003ء کی امریکن آئیڈل گلوکارہ کمبرلے لوک ریکارڈنگ گلوکار سر آئیون کے ساتھ اُن کے نئے البم “آئی ایم پیس مین II” میں گائیں گی، جو بنیادی طور پر آفاقی محبت کے موضوع پر اُن کے اصلی گانوں اور 60ء کی دہائی کے چند معروف گانوں کے ری میکس پر مشتمل ہے۔

سر آئیون اور ڈیبی گبسن، جو این بی سی کے سیلبرٹی اپرینٹس کے نئے سیزن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، 2012ء کے موسم بہار میں اپنے مشترکہ سنگل کام کریں گے۔ کمبرلے لوک پہلے ہی سر آئیون سے مل چکی ہیں تاکہ اپنے دوگانے کے منصوبے پر کام کیا جا سکے۔

ڈیبی گبسن نے 1987ء میں اپنے گانے فولش بیٹ کے ساتھ “بل بورڈ ہاٹ 100 پر نمبر ایک سنگل کو لکھنے، پیش کرنے اور گانے والی نوجوان ترین گلوکارہ” کا اعزاز حاصل کیا تھا، آؤٹ آف دی بلیو البم پر ٹربل پلاٹینم ڈیبیو حاصل کیا جو مجموعی طور پر بل بورڈ ٹاپ 100 میں سرفہرست پانچ میں سے چار سنگلز گانوں کا حامل تھا۔ ان کا دوسرا البم، الیکٹرک یوتھ، ایک سال بعد جاری کیا گیا اور بل بورڈ کے ٹاپ 200 البم چارٹ میں پانچ ہفتے تک نمبر 1 پر رہا۔

کمبرلے لوک بھی چارٹ پر اُن کی کامیابیوں کا لطف اٹھایا ہے، جنہوں نے چھ انفرادی اے/سی ٹاپ 10 ہٹس کے ذریعے تباہی مچائی، ان کے تین سنگلز نے بل بورڈ ڈانس کلب سونگس چارٹ میں نمبر 1 کو حاصل کیا ، یہ سب انہوں نے 2003ء میں امریکن آئیڈل میں کامیابی کے بعدحاصل کیا۔

سر آئیون نے حال ہی میں گراس روٹس 60ء کی دہائی کے ہٹ “لو فار ٹوڈے” کا اپ ڈیٹڈ ورژن جاری کیا ہے، جو پیس مین میوزک پر اُن کے ابتدائی البم “آئی ایم پیس مین” کا تازہ ترین سنگل ہے، جو میوزک ویک کے اپ فرنٹ کلب چارٹ میں برطانیہ میں 7 ویں نمبر پر پہنچ کر باضابطہ طور پر سرفہرست دس میں شامل ہوا۔ گانے کی وڈیو، جس کی ہدایات گریمی ایوارڈ یافتہ میوزک وڈیو ڈائریکٹر روڈی دولیزیل نے دی ہیں، یوٹیوب پر تہلکہ مچا دیا ہے اور تقریباً 2 ملین مرتبہ دیکھی گئی ہے۔

سرآئیون اصلی تین گانوں میں سے پہلے “لا لا لینڈ” کو ریکارڈ کرنے کے لیے دسمبر میں لاس اینجلس کا سفر کریں گے، نیا گانا انہوں نے شاعر اور پیش کار ٹیم جوش اسکنر اور رسل علی کے ساتھ مل کر لکھا ہے، یہی جوڑی لوک کی کامیابی کے پیچھے ہے۔ ڈیبی گبسن اور کمبرلے لوک  کے ساتھ پیش کردہ علیحدہ دوگانے سر آئیون کے موسیقی مجموعے میں ایک نیا پہلو شامل کریں گے۔

سر آئیون کی تمام موسیقی  ڈیجیٹل طور پر آئی ٹیونز پر ٹیون کور اور طبعی طور پر ایمیزن ڈاٹ کام کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے، جبکہ خصوصی ری مکسز بیٹ پورٹ بیٹ پر دستیاب ہیں۔ سر آئیون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.SirIvanMusic.com پر جائیے ۔

ذریعہ: سر آئیون

رابطہ: جیمز سلیمان

+1-347-413-5522

jamessliman@optonline.net