اوبسکورا ڈیجیٹل نے تعمیراتی منصوبے کے جمالیاتی حسن پر نئی روشنیاں جگمگا دیں

AsiaNet 47594

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 5 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سان فرانسسکو کے اوبسکورا ڈیجیٹل نے متحدہ عرب امارات کے 40 ویں قومی دن کے موقع پر شیخ زاید جامع مسجد اور تاریخی الجاہلی قلعے کو روشنیوں سے منور کیا۔ اس سحر انگیز نظارے میں مختلف اصلی ڈیزائن اور بصری اظہار کے سلسلے پیش کیے گئے جو مسجد کے انوکھے جمالیاتی انداز کو واضح کرتے اور ساتھ ساتھ الجاہلی قلعے کو متحدہ عرب امارات کی تاریخی تصاویر کے سفر کے ذریعے زندگی بخشی ۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110316/SF62472LOGO-b)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111202/SF16641)

تقریب کی تصاویر http://www.obscuradigital.com/press پر دستیاب ہیں

اوبسکورا ڈیجیٹل کے شریک بانی تراوِس تھریل کیل نےکہا کہ ” اوبسکورا ڈیجیٹل کے لیے ملک کے اہم ترین جشن میں  کام کرنا اور جامع مسجد کے غیر معمولی طرز تعمیر کو ظاہر کرنے کا پہلا منصوبہ ملنے کا اجازت نامہ ملنا باعث فخر ہے۔ یہ یادگار موقع فائن آرٹ کے بڑے پیمانے پر کام کو تخلیق کرنے کا موقع تھا اور اس نے تعمیراتی منصوبوں کے لیے نیا معیار مرتب کیا۔”

اوبسکورا ڈیجیٹل کی ٹیم جامع مسجد کے سطحی علاقے پر لیزر اسکین اور مسجد کی پیچیدہ جیومیٹری کی ہاتھ سے تراشی گئی مشکل ترین تفصیلات کی سہ جہتی ماڈل میپنگ تخلیق کرنے والی پہلی ٹیم تھی۔ اس میں مسجد کا سامنے کا رُخ، 4 مینار، اور 12 گنبد شامل تھے، جو منصوبے کا کل 600 فٹ (182 م) عریض اور 351 فٹ (107 م) بلند علاقہ ہے۔

شیخ زاید کا جامع مسجد کے لیے حقیقی وژن ایک ثقافتی تعاون کا مرکز تھا جو دنیا بھر کے افراد کے درمیان باہمی اتفاق رائے کو فروغ دے۔ مسجد کے داخلی حصوں میں پیش کردہ مناظر شیخ زاید کے ماحولیات کے لیے جذبے کے عکاس ہیں، جو جنت کے گلستان، کھجوروں کے باغات اور مختلف بین الاقوامی فن کاروں کی تخلیق کردہ پنج گوشہ جیومیٹریوں سے مزین ہیں۔ ان جمالیاتی نقوش کی تفہیم کو اوبسکورا ڈیجیٹل کے پیش کردہ شو میں مسجد کے بیرونی حصے پر نقش کیا گیا۔

جامع مسجد کے ساتھ اوبسکورا ڈیجیٹل نے العین کے نخلستانی شہر میں الجاہلی قلعے کو بھی روشنیوں سے منور کیا، جو متحدہ عرب امارات کی اولین تاریخ کے لیے ایک بصری خراج تحسین تھا، جس میں شیخ زاید اور عرب امارات کے حکمران رہنماؤں کی زندگیوں، موتیوں کی تجارت،دیہی زندگی، زراعت اور قومی ترقی پر اہم اثرات مرتب کرنے والے قدرتی عناصر  کی مرکب تصاویر پیش کی گئیں۔

ذریعہ: اوبسکورا ڈیجیٹل

رابطہ: میا ہانک، press@obscuradigital.com، +1-415-637-0525

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=206786