کونفڈریٹ موٹرسائیکلز کی جانب سے ہیل کیٹ تیسری نسل کی رونمائی

AsiaNet 47589

برمنگھم، الباما، 3 دسمبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ہاتھ سے تیار کردہ وراثتی موٹر سائیکل ساز کونفڈریٹ موٹرز انکارپوریٹڈ (http://confederate.com) (OTCBB:CFED) نے آج اپنی متوقع ہیل کیٹ تیسری نسل کی رونمائی کردی ہے۔ پہلی اور دوسری نسلوں کے مخصوص ڈریگ ریس ڈھانچے سے اخذ کردہ ادارے کی نئی ایکس 132 ہیل کیٹ اس فن تعمیر کو جدید انجینئرنگ اور پیش رو ڈیزائن  کے ساتھ جدت بخشتی ہے۔ نتیجہ ایک اور مثالی مشین ہے جو امریکی موٹرنگ سرزمین کی تزئین کو چیلنج کرتی ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111202/CL16366 )

ادارے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایچ۔ میتھیو چیمبرز نے نئی ہیل کیٹ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ “یہ موٹر سائیکل ہے جسے بنانے کا ہم اس وقت سے سوچ رہے تھے کہ جب ہم نے 21 سال قبل ادارہ قائم کیا۔  مجھے ہر طرح سے اعتماد ہے کہ ہم وہ سب کچھ فراہم کر رہے ہیں جسے دینے کا ہم نے ہمیشہ تصور  کیا۔”

دوسری عالمی جنگ کے روایتی ایف 6 ایف ہیل کیٹ جنگی تیارے سے موسوم ایکس 132 ہیل کیٹ ایک بے لچک ڈیزائن اور صنعتی رسائی  کا نتیجہ ہے۔ اس رسائی کا مرکزی  نکتہ ہیل کیٹ کا چھلا ہوا المونیم کیس ہے۔ معمول معدنیات طریقہ کار کے بجائے  ہیل کیٹ کا کیس بلٹ 6061 طیارے کے برابر ایلمونیم کے دو ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔ چیمبرز نے کہا کہ “یہ نیا کیس امریکا کی بہترین وی ٹوین ٹیکنالوجی اور امریکا کی عمدہ پاورٹرین ٹیکنالوجی  کو خصوصیات میں یکجا کرتا ہے۔ گو کہ یہ سب سے زیادہ مہنگے مواد کا انتخاب اور بنانے کا طریقہ کار ہے، تاہم یہ طاقت کو بڑھانے اور استحکام کی ضمانت کے لئے سب سے اچھا طریقہ ہے۔” کونفڈریٹ کے نمایاں ڈیزائنر ایڈورڈ جیکبز نے کہا کہ “ہم ہمیشہ سے مشین کی بنیاد ڈیزائن کرنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔  اپنی 21 سالہ تاریخ میں پہلی بار، ہم نئی ہیل کیٹ کے کیس کو یکجا کرنے کے ساتھ اس کام کو کرنے کے قابل ہوئے۔ نتیجہ پہلی بالکل شفاف اور غیر معتدل کونفڈریٹ ہے۔” ادارے کی بے لچک رسائی اس کیس کے ساتھ ختم نہیں ہوئی۔   ادارے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر کلے موریسن نے کہا کہ “چونکہ ہم نے ہر کونفڈریٹ  موٹرسائیکل کو ایک کثیر – النسل ہاتھ سے تیار کردہ پروڈکٹ کے طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے، اس لیے ہمیں ہر جزو، کاربن فائبر پہیوں سے لے کر سب سے چھوٹے بے داغ اسٹیل بولٹس تک، سب اعلیٰ معیار کا درکار تھا چاہے اس کی لاگت کتنی بھی ہو۔ ہمارے گاہک  اس سے کم کے حق دار نہیں۔”

پہلے سے فروخت شدہ 40 سے زائد یونٹس  کے ساتھ ادارہ جنوری میں ہفتہ وار دو یونٹس  تیار کرنے کا کام شروع کرے گا۔ 29 فروری 2012ء تک ایکس 132 ہیل کیٹ کے لیے قیمت  45,000 ہزار ڈالر  رکھی گئی ہے۔ یکم مارچ 2012ء کو قیمت 49,500 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ آرڈرز http://www.workandcycle.com پر آن لائن کئے جاسکتے ہیں۔

گزشتہ 21 سالوں سے کونفڈریٹ موٹرز انکارپوریٹڈ نے موٹر سائیکل چلانے کے شوقین افراد کے لیے ہاتھ سے تیار کردہ بے لچک موٹر سائیکلز ڈیزائن اور تیار کی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.confederate.com۔

ذریعہ: کونفڈریٹ موٹرز انکارپوریٹڈ

رابطہ: کلے موریسن

کونفڈریٹ موٹرز انکارپوریٹڈ

+1-205-324-9888

clay@confederate.com

منسلک تصویر کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=206744