جنوب مشرقی ایشیا میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی ایل این جی کا کیا مستقبل ہے؟

AsiaNet 47530

لندن، 2 دسمبر/ پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گیس ٹیک اسپیشلسٹ ایونٹس، گیس ٹیک کے منتظمین کے ساتھ تعاون سے، ایمرجنگ ایشیا اور اسمال اینڈ مڈ-اسکیل ایل این جی فورم کے اجراء کا پرمسرت اعلان کرتا ہے، جو 14 سے 16 مئی 2012ء تک سنگاپور میں منعقد ہوگا۔ یہ اس خطے سے وابستہ اولین کمرشل کانفرنسوں میں سے ایک ہوگی، جو اس طرز کے ایل این جی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری اور ترتیب بندی کے لیے تیار ہے۔

حالیہ سالوں میں ایشیا میں تمام معیشتوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی نے توانائی کی فراہمی کے لیے کلیدی وسیلے، اور ساتھ ساتھ جہاز رانی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایندھن کی حیثیت سے بھی، ایل این جی پر بڑھتے ہوئے انحصار کو تحریک دی ہے۔

پروسس ٹیکنالوجی، معیار بندی کے ڈیزائنوں، پگھلاؤ میں ساخت گری کی موثریت ، نقل و حمل اور گیس کے دوبارہ بھراؤ کے عمل میں پیش قدمی کیہ سب چھوٹے سے لے کر درمیانی حجم کے کارخانوں کے اخراجات کو کم کر رہی ہیں اور چھوٹے اور بنیادی ڈھانچے سے محروم دور دراز علاقوں میں گیس کی فراہمی کو زیادہ کفایت شعار بنا رہی ہیں۔

کثیر الجہتی پروگرام گیس ای اینڈ پی کے تجارتی و تکنیکی پہلوؤں، مایع بنانے کے عمل کی ٹیکنالوجیوں، “ہب اینڈ اسپوک سسٹم” کے فوائد، علاقائی اقتصادیات، ایل این جی بنکرنگ، بنیادی ڈھانچوں کے مسائل اور پھنسے ہوئے گیس ذخائر کے لیے تجارتی حکمت عملیوں کا جائزہ لیتا ہے۔

ہماری شہرت یافتہ مجلس عاملہ میں، جس نے ہمیں ایجنڈہ ترتیب دینے میں مدد دی، ان افراد پر مشتمل ہے:

– رینے وان ولیت، سابق نائب صدر گلوبل ایل این جی، شیل

– یوہان آل جیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر، وائٹ اسموک شپنگ، سویڈن

– بیورن مونکو، سیلز مینیجر، ٹی جی ای میرین گیس انجینئرنگ

-پروفیسر ڈاکٹر ولادیمیر پیون، فنڈامنٹل اینڈ اپلائیڈ سائنسز ڈپارٹمنٹ، یونیورسٹی ٹیکنالوجی پیٹروناس

– ڈاکٹر ایرک یارلسبائی، مشیر: انرجی، اکنامکس، اسٹریٹجی، ایرک یارلسبائی اے ایس

اب تک تصدیق شدہ مقررین میں شامل ہیں:

-رابن گیتا، سربراہ نیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ، شیل گلوبل ایل این جی

-دیوہاردی اے کوسوما، نائب صدر بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ کمرشل، گیس، پی ٹی پیرٹامینا (پرسیرو)

-ہیندرا جایا، صدر ڈائریکٹر، نوسانترا ری گیس

– وینکٹیشور پرساد سنہا، ڈپٹی جنرل مینیجر – ایل این جی، انڈین آئل کارپوریشن

پروگرام اسپانسرز میں پہلے ہی انتھونی ویڈر، ایئر پروڈکٹس، جی ٹی ٹی، لنڈے اور ٹیک نپ شامل ہیں۔

ادارہ کس طرح اپنے تجربے، مصنوعات اور/یا خدمات کو خطے میں کام کرنے والے صنعت کے کلیدی رہنماؤں تک پہنچا سکتا ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے لنڈن باپٹسٹے سے +44(0)203-180-6527 یا lyndonbaptiste@dmgevents.com پر رابطہ کریں۔

مکمل پروگرام یہاں دیکھنے کے لیے دستیاب ہے

http://www.smallandmidscalelngasia.com

پروگڑام کے بارے میں یا ابلاغی شراکت دار بننے کے لیے مزید معلومات کی خاطر مائیکل کلسکی سے +44(0)20-7005-2892 یا ای میل michaelcluskey@dmgevents.com پر رابطہ کریں۔

ٹویٹر: @energydmg

لنکڈ اِن: Gastech Specialist Events

فیس بک: Gastech Specialist Events

ذریعہ: ڈی ایم جی ایونٹس