ای-امیج ڈیٹا کارپوریشن نے دنیا بھر میں ڈسٹری بیوٹر شپ کے مواقع کی دستیابی کا اعلان کر دیا

AsiaNet 47513

ہارٹ فورڈ، وسکونسن، 30 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ای-امیج ڈیٹا کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارہ ایسٹ مین کوڈیک کمپنی کے ساتھ اپنے تقسیم کے معاہدے کو موقوف کر دے گا جو 31 دسمبر 2011ء سے موثر ہوگا۔ کوڈیک اس سے قبل ریاستہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے باہر کے خطوں میں اسکین پرو 2000 کا تقسیم کار تھا۔ ای-امیج ڈیٹا کے صدر جیمز ویسٹوبی کہتے ہیں کہ “اب ہمارے پاس اپنی جدید مصنوعات کی عالمی تقسیم کے ساتھ آگے بڑھنے کا نیا موقع ہے۔”

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111129/CG13756)

اسکین پرو 2000 ایک جدید مائیکروفلم اسکینر ہے جو ای-امیج ڈیٹا میں مستقل ترقی لایا، حتیٰ کہ کساد بازی کی موجودہ صورتحال میں بھی۔ ویسٹوبی کہتے ہیں کہ “اسکین پرو 2000 مسابقتی قیمت، منافع بخش ری سیلر مارجن اور بہترین مصنوعاتی سپورٹ کے ساتھ صنعتی رہنما ہے۔” کینن اور منولٹا ری سیلرز اپنے پرانے اور متروک آلات کے ماڈلز کے متبادل کے طور پر اسکین پرو 2000 تجویز کرتے ہیں، اور ساتھ ساتھ آزاد مائیکروفلم سامان  ری سیل کرنے والے بھی۔

ادارہ اب مائیکروگرافکس سامان کی فروخت سے وابستہ تقسیم کاروں اور مائیکروفلم سامان کی فروخت اور سروس میں تجربہ رکھنے والی افرادی قوت کے حامل افراد کی جانب سے درخواستوں کو قبول کر رہا ہے۔ ویسٹوبی کہتے ہیں کہ “پروڈکٹ سپورٹ ہمیشہ اسکین پرو 2000 کی کشش کا حصہ رہی ہے اور ہمارا منصوبہ صارفین کو وہی بہترین سروس جاری رکھنے کا ہے۔”

ویسٹوبی کہتے ہیں کہ “ای-امیج ڈیٹا اسکین پرو 2000 کی تقسیم میں دلچسپی رکھنے والے اداروں کو اپنی ویب سائٹ پر پروڈکٹ وڈیو [http://www.e-imagedata.com/ScanPro_2000.html] اور شروعات کے لیے “ہم سے رابطہ کریں [http://www.e-imagedata.com/DistApp.html] کا صفحہ استعمال کرنے کو مدعو کرتا ہے۔”

جب کسی لفظ کو منتخب کیا جاتا ہے تو اسکین پرو 2000 ثانوی ذرائع سے منسلک ہونے کے لیے جدید او سی آر ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، نشان زد مائیکروفلم کے علاقوں کو کلپ بورڈ پر بطور متن نقل کرتا ہے تاکہ انہیں دیگر پروگراموں میں پیسٹ کیا جا سکے، مائیکروفلم تصاویر کو قابل تلاش الفاظ کی حامل پی ڈی ایف فائلوں میں تبدیل کرتا اور صارف کے منتخب کردہ الفاظ کو مائیکروفلم تصویر پر ہی تلاش کرنے اور نشان زد کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ویسٹوبی کہتے ہیں کہ “ان  خصوصیات نے مائیکروفلم پر کام کرنے والے افراد کے طریقوں کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دیا ہے۔”

اسکین پرو 2000 کارکردگی اور بھروسہ مندی کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور دنیا بھر کے بیشتر معروف کتب خانوں اور اداروں کی جانب سے استعمال کی گئی ہے، جن میں پرنسٹن یونیورسٹی، اسٹین فورڈ یونیورسٹی، اور امریکن لائبریری ایسوسی ایشن اور نیشنل آرکائیوز شامل ہیں۔

1989ء سے اس کاروبار سے وابستہ ای-امیج ڈیٹا مائیکروگرافکس سامان ڈیزائن، تیار اور تقسیم کرنے میں صنعتی رہنما ادارہ ہے۔ اسکین پرو2000 دنیا کے معتبر ترین کتب خانوں اور نجی اداروں کا پسندیدہ آلہ ہے۔

ذریعہ: ای-امیج ڈیٹا کارپوریشن

رابطہ: جیمز ویسٹوبی،

صدر ای-امیج ڈیٹا کارپوریشن،

+1-262-673-3476،

jwestoby@e-imagedata.com