سلوواکیہ 2012ء میں یوریل گلوبل پاس میں شمولیت اختیار کرے گا

AsiaNet 47465

یوتریخ، نیدرلینڈز، 29 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یوریل گروپ جی آئی ای نے اعلان کیا ہے کہ سلوواکیہ یکم جنوری 2012ء سے یوریل گلوبل پاس میں شامل ہوگا

سلوواکیہ کی قومی ریلوے کلاسک یوریل گلوبل پاس کی اعلیٰ پیشکش میں شمار کی جائے گی، جو 23 ممالک میں مستقل سفری ادوار یا مناسب سفری ایام کے دوران لامحدود ریل سفر کی اجازت دیتی ہے۔ دو یا اس سے زائد کے گروپوں اور 26 سال سے کم عمر نوجوانوں کے لیے رعایت پیش کی گئی ہے۔ پندر روزہ گلوبل سیور پاس کے لیے قیمتیں صرف 30 یوروز سے شروع ہیں۔

مارکیٹنگ ڈائریکٹر اینا دیا اے سیکساس کہتی ہیں کہ “ہم خوش ہیں کہ ZSSK (سلواکیہ کی ریلوے) اپنی ریلوے تک یوریل گلوبل پاس کے حامل افراد کو رسائی دے گی، یوں پاسز کی وسعت 23 یورپی ممالک تک پھیل جائے گی۔”

سلوواکیہ ایک معروف یورپی سیاحتی مقام میں تبدیل ہو چکا ہے اور ایڈونچر ٹریول ٹریڈ ایسوسی ایشن (ATTA) کی جانب سے ترقی پذیر سیاحتی مقامات، 2010ء کے زمرے میں دوسرا سب سے مہم طلب و دل آویز مقام قرار دیا گیا تھا٭۔

سلوواکیہ ریلوے 3616 کلومیٹر (2247 میل) کا احاطہ کرتی ہے اور ہنگری، آسٹریا اور چیک جمہوریہ جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ پین یورپین ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ یوریل گلوبل پاس کے ساتھ سفر براعظم یورپ کے بیشتر غیر دریافت شدہ ممالک کو محسوس کرنے کے قابل حقیقت تک قریب لے آتا ہے۔ ریل کا سفر آرام دہ، پرسکون اور مختلف ارضی مناظر، ثقافتوں اور یورپی مقامات کا لطف اٹھانے کے لیے مناسب ہے۔

براتسلاوا کو اکثر ‘ڈینیوب کا حسن’ کہا جاتا ہے اور سلوواکیہ کے پاس خوبصورت قلعوں سے  تاترس کے پہاڑوں کے نظارے، انگوروں کے باغات اور مشہور حماموں اور صحت کے مراکز تک بہت کچھ ہے۔ یورپ کا ریل نظام جدید اور قابل بھروسہ ہے، اور بین السرحدی ریل رابطے بر اعظم بھر میں آمدورفت بہت آسان اور قابل رسائی ہے۔  یوریل گلوبل پاس مجموعی یوریل پاس (2010ء میں 70 ہزار سے زائد مسافروں نے اس پاس کا استعمال کیا) کی فروخت کے 42 فیصد پر مشتمل ہے اور بدستور بذریعہ ریل یورپ کو دریافت کرنے کے لا متناہی مواقع کو حاصل کرنے کے لیے مشہور ریل پاس ہے۔

مارکیٹنگ ڈائریکٹر اینا دیا اے سیکساس نے بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ “سلوواکیہ کی ہماری مصنوعاتی رینج میں شمولیت کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ یوریل پاسز مستقبل میں طویل عرصے تک صارفین کے لیے بدستور پرکشش رہیں گے۔ یہ ضروری ہے کہ ریل کے ذریعے آمدورفت طویل المیعاد بنیادوں پر ماحول دوست ہے۔”

٭ http://ow.ly/7A7Oo

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس: http://www.eurailgroup.com

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

ایلی کنگزویل اور اینا دیا اے سیکساس

ای میل: pressinfo@eurail.nl، ٹیلی فون: +31(0)30-7516-500

یوریل فوٹو لائبریری: http://eurail.informationstore.net

چین:

ایڈی ینگ، ای میل: eyang@holland.com، ٹیلی فون: +86-10-5879-7656

جاپان:

ہیریو ناکاگاوا، ای میل: hnakagawa@holland.com، ٹیلی فون: +81-3-3222-0775

کوریا:

مونیکا کینگ،  ای میل: maxcom1004@naver.com، ٹیلی فون: +82-2-553-4696

امریکہ :

بریجیٹا کرون-فیوریٹا، ای میل: bkroon-fiorita@holland.com،

ٹیلی فون: +1-917-720-1281

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای