روڈیل تپایا کے فن پارے باستون نی کبونیان، بیلانگ پیرو دی مابی لانگ (کابونیان کی چھڑی، شمار زد لیکن ان گنت) نے ایشیا پیسفک بریوریز فاؤنڈیشن سگنیچر آرٹ پرائز 2011ء میں اعلیٰ ترین انعام حاصل کر لیا

AsiaNet 47405

سنگاپور، 29 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

سنگاپور آرٹ میوزیم (SAM) اور ایشیا پیسفک بریوریز (APB) فاؤنڈیشن فخریہ اعلان کرتے ہیں کہ فلپائن کے مصور روڈیل تپایا کو اپنے فن پارے باستون نی کبونیان، بیلانگ پیرو دی مابی لانگ (کابونیان کی چھڑی، شمار زد لیکن ان گنت) کے لیے اے پی بی فاؤنڈیشن سگنیچر آرٹ پرائز 2011ء کا عالیشان انعام (سنگاپوری ڈالرز 45 ہزار) سے نوازا گیا ہے۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2011/11/21/20111121123229786151.html)

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2011/11/21/20111121123402267806.html)

اے پی بی فاؤنڈیشن سگنیچر آرٹ پرائز گزشتہ تین سالوں میں اعلیٰ ترین فن پارے کی تخلیق کو تسلیم کرتا ہے اور ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جدید آرٹ کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اعزازات کا یہ سلسلہ اکتوبر 2007ء میں ایس اے ایم اور اے پی بی فاؤنڈیشن کے درمیان ایشیا بحر الکاہل خطے میں جدید وژوئل آرٹ کی ترقی و ترویج کے لیے اعلان کردہ 15 سالہ شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ تپایا کے فن پارے کو انعامی رقم جیتنے والے نمونے کے طور پر منتخب کیا گیا جو ایشیا بحر الکاہل کے 24 ممالک اور خطوں میں سے موصول ہونے والی 130 نامزدگیوں میں سے مختصر فہرست کا حصہ بنائے گئے 15 نمونوں میں شامل تھا۔

ان کا جیتنے والا فن پارہ فلپائن کی لوک کہانی کا عکاس ہے جسے جدید دور کے فلپائن کے عناصر کے ساتھ پہلو بہ پہلو پیش کیا گیا ہے، جو قبل از نو آبادیاتی داستانوں، کہانیوں اور ثقافتی ورثے اور ساتھ ساتھ ماحولیاتی تباہی سمیت دیگر موجودہ مسائل سے نمٹنے پر بھی تبصرہ کرتا ہے۔

اعزاز حاصل کرنے پر تپایا نے کہا کہ “مجھے یہ انعام حاصل کرنے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک عالیشان اعزاز ہے اور 14 دیگر انتہائی باصلاحیت حتمی امیدواروں کے ساتھ نامزد ہونے اور انتہائی ممتاز و معتبر ججوں کے پینل کی جانب سے فاتح کے طور پر منتخب کیے جانے پر مجھے فخر ہے۔ یہ اعزاز بلاشبہ میری مہارت کو جلا بخشے گا اور مستقلاً اچھا کام پیش کرنے کے لیے میری زبردست حوصلہ افزائی ہے۔”

چار دیگر مصوروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ تین جیوررز چوائس ایوارڈز، جن میں سے ہر ایک 10 ہزار سنگاپوری ڈالرز مالیت کا تھا، آسٹریلیا کے ڈینیل کروک برائے اسٹیٹک نمبر 12 (حرکت میں سکوت  کی خواہش) ، شیبا چھاچھی از بھارت برائے دی واٹر ڈیوائنر اور ایڈا ماکوٹو از جاپان برائے ایش کلر ماؤنٹینز کو دیا گیا۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عوامی ووٹوں پر پیپلز چوائس ایوارڈ (مالیت 10 ہزار سنگاپوری ڈالرز) سنگاپور کے ماؤیکل لی کو اپنے فن پارے سیکنڈ-ہینڈ سٹی پر دیا گیا۔

جیوری کے تبصرے

جیوری کا پینل پانچ ممتاز ماہر مصوری پر مشتمل تھا: جناب فومیو نانجو، موری آرٹ میوزیم؛ جناب گریگر مویر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف کنٹیمپرری آرٹ لندن؛ جناب ہیندرو وجانتو، جنوب مشرقی ایشیا کے معروف لکھاری، نقاد اور منتظم؛ جناب رنجیت ہوسکوتے، شاعر، منتظم اور نظریہ قائم کرنے والے اور جناب تان بون ہوئی، ڈائریکٹر، ایس اے ایم۔

جیوری پینل کے بیان کے مطابق “رودیل تپایا کا باستون نی کبونیان، بیلانگ پیرو دی مابی لانگ (کابونیان کی چھڑی، شمار زد لیکن ان گنت) ایک فن کا ایک زبردست اور یادگار نمونہ ہے۔ اپنے کثیر بیانات اور متنوع تمثیلی حوالوں کے ساتھ، دیوار کے حجم کا یہ شاندار نمونہ ایشیا بحر الکاہل خطے میں جدید آرٹ کی ایک زندہ کوشش ہے۔ گو کہ تپایا اپنے آبائی خطے کی لوک کہانیوں کو استعمال کرنے سے نہیں شرماتے، تاہم وہ بھولے ہیں نہ ہی خود اجنبیت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ مصور فلپائن کی دیواری روایت اور ساتھ ساتھ لاطینی امریکہ کی جادوئی حقیقت اور بوش نما متغیر اشیاء کے استعمال میں نڈر ہیں۔ بعد از نو آبادیاتی دور میں پیوسٹ لیکن کہیں زیادہ آفاقی مطابقت رکھنے والا یہ فن پارہ ایشیا بحر الکاہل کے جمالیاتی رحجان رکھنے والے حلقوں میں بلاشبہ زیر گفتگو رہے گا۔ تین جیوررز چوائس ایوارڈ فاتحین کے ساتھ انعام جیتنے والے فن پارے ثقافتی ورثے اور اظہار کے جدید طریقوں کے بنیادی رحجان کے حامل ہیں۔ یہ تمام خطے کے بہترین فن پاروں میں شمار کیے جانے کے لیے تسلیم شدگی کے قابل ہیں۔

مختصر فہرست میں شامل کیے گئے 15 فن پارے ایشیا پیسفک بریوریز فاؤنڈیشن سگنیچر آرٹ پرائز 2011ء فائنلسٹس نمائش میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

اے پی بی فاؤنڈیشن سگنیچر آرٹ پرائز 2011ء فائنلسٹس نمائش

11 نومبر 2011ء تا 4 مارچ 2012ء

سنگاپور آرٹ میوزیم

71 براس باساہ روڈ

سنگاپور 189555

www.singaporeartmuseum.sg/signatureartprize

ذریعہ: سنگاپور آرٹ میوزیم؛ ایشیا پیسفک بریوریز فاؤنڈیشن

روابط (صرف برائے ذرائع ابلاغ)

فل فورڈ پبلک ریلیشنز میں

کمبرلے ماہ،

اکاؤنٹ مینیجر،

ڈی آئی ڈی،

+65-6324-2504،

موبائل: +65-9871-7187،

kmah@fulfordpr.com

یا

خیو شو پنگ،

سینئر اکاؤنٹ ایگزیکٹو،

ڈی آئی ڈی،

+65-6324-2260،

موبائل: +65-9012-6194،

spkhew@fulfordpr.com؛

یا سنگاپور آرٹ میوزیم میں،

کم مے،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر، مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونی کیشنز،

ڈی آئی ڈی،

+65-6332-3869،

kim_may@nhb.gov.sg،

یا آڈرے ییو-رینکائن،

مینیجر،

مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونی کیشنز،

ڈی آئی ڈی،

+65-6332-7991،

rankine_audrey_yeo@nhb.gov.sg