سن 2020ء کے آگے کیا ہے؟

AsiaNet 47447

لندن، 28 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عالمی کاروباری اور ٹیکنالوجی فکر گاہ فیوچرورلڈ نے 2020ء کے بعد کی دنیا کے بارے میں کچھ واضح منظرنامے ترتیب دیے ہیں، جن کا مقصد کاروبار، حکومت اور معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے گرد موثر و کارگر مباحثے تخلیق کرنا ہے۔

فیوچرورلڈ کے بانی اور لکھاری وولف گینک گرولکے کہتے ہیں کہ “ہم ‘2020ء سے آگے’ ایسی دنیا دیکھتے ہیں جو تاریخ میں سب سے زیادہ مسابقتی ہے۔ یہ ایک ایسی دنیا ہے جہاں خطرات مول لینا کچھ نہ کرنے سے زیادہ محفوظ ہے۔ الزام تراشی اب اس کا خاتمہ نہیں کرپائے گی۔”

بہت کم ادارے ایک بنیادی مستقبل کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ گرولکے نے کہا کہ “یہ زندگی کی حقیقت ہے کہ مستقبل کبھی بھی فوری ضروری نہیں ہوتا – جب تک کہ دلیرانہ قیادت اسے ایسا ممکن نہ بنائے۔”

تو کیا چیز ہمیں انتظار کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ 2020ء کے آگے کی دنیا کیا ہے؟

‘مصنوعات’ اور ‘ساخت گری’ کا اختتام

ایک چوتھائی خوردہ مصنوعات استعمال کے وقت ساخت گری کے مرحلے سے گزری ہیں (سہ جہتی پرنٹ)۔ کئی مہنگی ‘مصنوعات’ مفت ‘خدمات’ میں تبدیل ہو چکیں۔

خوردہ اور پیشہ ورانہ خدمات کی تدوینِ نو

تمام خوردہ مصنوعات کا 75 فیصد آن لائن ہے۔ مالز صرف امیروں کے لیے تفریح کا سبب ہیں۔ زیادہ تر کاروباری عمل کا فوری طور پر حساب کتاب کیا جاتا ہے۔

کاروبار ڈیجیٹل اسٹیرائیڈز پر

ہر وہ چیز جو خودکار ہو سکتی ہے موجود ہے۔ اور صارفی خدمت کو ایسے لوگوں کے لیے ‘آؤٹ سروس’ کر دیا گیا ہے جو بہتر جانتے ہیں – یعنی صارفین خود۔

100 نیا 60 ہے

حیاتی و نینو ٹیک صنعتوں نے صحت عامہ اور بیماریوں سے تحفظ کو انقلابی صورت دے دی ہے۔ 200 سال کی عمر کو جینے والے پہلے ہی پیدا ہو چکے ہیں ۔ اب 500 سے زیادہ کی زندگی کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

تیسراِ انقلاب نوجوانان

عمر اور تجربہ اب برابر کی طاقت نہیں رہے۔ نوجوان سب سے بڑے جرائم (بیشتر برقی) کرتے ہیں، ورچوئل جنگیں لڑ رہے ہیں اور پیچیدہ ترین سرمایہ کاری پورٹ فولیوز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔

ہر کوئی منسلک ہے – اور یہ بنیادی انسانی حق ہے

‘ڈیجیٹل افراد’ کی دنیا میں، ‘ہونے’ یا ‘نہ ہونے’ کا خیال قدیم ہو چکا ہے – اب صرف ‘ہونا’ اور ‘نہیں چاہنا’ باقی ہیں۔

کچھ بھی بھولا بسرا نہیں – ہر چیز گوگل کی جا سکتی ہے

کاروبار اور اپنی ذاتی زندگیوں میں آپ کا کیا گیا ہر کام کلاؤڈ پر موجود ہے اور کسی بھی وقت، کہیں بھی اور کسی بھی ڈیوائس سے دستیاب ہے۔

حجم کی کوئی فکر نہیں

منسلک رہنا ہی سب کچھ ہے۔ حتیٰ کہ چھوٹا ترین کاروبار بھی کلاؤڈ پر لامحدود کمپیوٹنگ کی طاقت اور پیچیدہ سافٹ ویئر تک رسائی رکھتا ہے۔ نئے مسابق ادارے قدیم صنعت کو مکمل طور پر درہم برہم کر رہے ہیں۔

‘سبز’ سے آگے

‘ماحولیاتی-جنگوں’ نے دنیا میں قطبی میلان پیدا کر دیا ہے۔ صرف سابق امیر مغرب ہی ماحول دوستے کے جذبے کا حامل ہے، لیکن وہ اِس کے نتائج کی استطاعت نہیں رکھتا۔

پانی نئی کمیابی اور نیا موقع ہے۔ قانون سازی ہر پروڈکٹ کو ایک ‘آبی اشاریہ’ دیتی ہے۔ بوتل میں محفوظ پانی انتہائی حساسیت کا ذخیرہ ہے۔

برہنہ قیادت

قائدین نے مراتب اور قبضے کے عیشوں سے آگے ہمہ وقت ظاہر اور شفاف دنیا میں جینا سیکھ لیا ہے ۔ وہ مستقبل کے ساتھ ساتھ ماضی کو بھی سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے خوابوں کا جال بچھاتے ہیں اور اپنے پیروؤں کو متاثر کرتے ہیں۔

مزید چاہیے؟

ان منظرناموں کے پیچھے تفصیلات اور بہت کچھ ایک ڈاؤنلوڈ کے قابل پریزنٹیشن اور سینکڑوں ‘مائنڈبلٹس’ کی صورت میں یہاں دستیاب ہے

http://www.slideshare.net/futuresforum/beyond-2020

فیوچرورلڈ کے بارے میں

فیوچرورلڈ متاثر کن کاروباری پیشہ وروں کا ایک عالمی جال ہے۔ ہم اداروں کو اپنے مستقبل کے کاروباری قرینوں کو سمجھنے، خیالی مستقبل کے انتخاب کرنے اور اپنی تخلیق کو تیز تر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید معلومات، تبصرے، انٹرویوز کے لیے ہم سے رابطہ کیجیے:

-وولف گینگ گرولکے، چیئرمین، Wolfgang@FutureWorld.org،

موبائل +44(0)7917-152-115 (برطانیہ)

– نیل جیکبسون، مشترکہ سی ای او، Neil@FutureWorld.org، موبائل +27-83-2500-721 (جنوبی افریقہ)۔

یا کلک کیجیے

http://www.futureworld.org/PublicZone/ContactUs/ContactUsorg.aspx

فیوچر ورلڈ کی جانب سے پی آرنیوزوائر نے تقسیم کیا

ذریعہ: فیوچرورلڈ انٹرنیشنل