ریو دے جنیرو نے دنیا کا سب سے بڑے تیرتے ہوئے کرسمس درخت کا افتتاح کر دیا

AsiaNet 47480

ریو دے جنیرو، 27 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے کرسمس درخت برادیسکو سیگوروس کرسمس ٹری کا افتتاح ہفتہ 26 دسمبر کی شام ریو دے جنیرو، برازیل میں گال کوستا اور فریجات جیسے عالمی سطح پر معروف گلوکاروں کی موجودگی میں ایک مفت تقریب میں کر دیا گیا۔

اپنے موضوع “برازیلی خاندان کے لیے ایک تحفہ” کے ساتھ یہ کرسمس درخت اپنے 16 ویں مستقل ایڈیشن میں داخل ہو رہا ہے اور ریو دیے جنیرو میں کارنیوال اور نئے سال کے جشن کے ساتھ تین بڑی تقریبات میں ایک ہے۔ اتوار 27 نومبر کو شروع ہونے والے درخت کو 6 جنوری کے ظہور عیسیٰ کی یاد میں منائے جانے والے تہوار تک ہر روز شام ساڑھے سات بجے روشنیوں سے منور کیا جائے گا اور بالآخر 6 جنوری کو آخری بار روشن کیا جائے گا۔

رواں سال، درخت کے ارد گرد کے مناظر عوامی اجتماعات میں احساس کو بیدار کریں گے اور کرسمس کے موقع بچوں کے کرسمس تحفوں جیسا کہ میٹھے اور جرابوں کا تبادلہ ہوگا۔ مجموعی طور پر روشنیوں اور رنگوں کے 12 مراحل ہیں جو 3.3 ملین مائیکروبلبوں، 105 کلومیٹر طویل  جلتی ہوئی ٹیوبوں اور 2100 چمکدار روشنیوں سے بنایا گیا ہے، جو ٹمٹاتے ستاروں کا اثر دیتی ہے۔ درخت 85 میٹر بلند ہے یعنی 29 منزلہ عمارت کی بلندی کے برابر۔

گروپو برادیسکو سیگوروس کے ڈائریکٹر آف مارکیٹنگ الیگزینڈر نوگیرا نے کہا کہ “یہ مسرت بخش لمحہ ہے کہ برادیسکو سیگوروس اس اجتماعی کرسمس کا حصہ ہے، جو کرسمس کی گہماگہمی کی یہ علامت لوگوں کو فراہم کر رہا ہے۔”

برادیسکو سیگوروس  کرسمس درخت کی 16 ویں افتتاحی تقریب کے دوران ریو 2016ء (ٹ م) اولمپک اور پیرالمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ریو 2016 (ٹ م) پیرالمپک گیمز کے لوگو کا باضابطہ افتتاح بھی کیا گیا۔

ویب سائٹ http://www.arvorenatalbradescoseguros.com.br – جو پرتگیزی، انگریزی اور ہسپانوی میں دستیاب ہے – دیگر نئی خصوصیات پیش کرتی ہے جیسا کہ “اضافہ شدہ حقیقت” اور “چہرے کی شناخت” ٹولز، جن کا مقصد لوگوں کو دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے کرسمس درخت کے قریب لانا ہے۔ “چہرے کی شناخت” کے ذریعے صارف ویب کیم سے کھینچی گئی اپنی تصویر کو تبدیل کر سکتا ہے اور کرسمس کے ڈیزائنوں سے سچا سکتا ہے۔ تصویر ای میل، فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کی جا سکتی ہے۔ “اضافہ شدہ حقیقت” صارف کو درخت کے پاس اپنے ویب کیم کے ساتھ “کھیلنے کے لیے میدان” دیتی ہے۔ پہلی بار افتتاحی تقریب کو ویب سائٹ http://www.arvorenatalbradescoseguros.com.br  کی جانب سے براہ راست 360 درجے پر نشر کیا گیا۔

مزید معلومات کے لیے:

گروپو برادیسکو سیگوروس

ویرا سواریز

سپرنٹنڈنٹ آف کمیونی کیشنز

فون: +55-(21)2503-1808

سیل فون: +55-(21)9971-2379

vera.soares@bradescoseguros.com.br

لوسیانا پاچیکو

مینیجر آف پریس ریلیشنز

فون: +55-(21)2503-1495

سیل فون: +55-(21)8852-3509

luciana.pacheco@bradescoseguros.com.br

شاپنگ دے کمیونی کیشو

مالو فرنانڈس

فون: +55-(21)2579-8451

سیل فون: +55-(21)8104-9636

malufernandes123@gmail.com

گلبرٹو سیویرو

فون: +55-(21)2247-1267

سیل فون: +55-(21)9871-1074

gilberto.severo@gmail.com

ویگنر وال

فون: +55-(21)2247-1267

سیل فون: +55-(21)9684-9662

wagnervall2@gmail.com

ذریعہ: برادیسکو سیگوروس