مشرقی کینیا میں ہوٹل حملے کے ردعمل میں آئی ایچ جی کا بیان

AsiaNet 47475

لندن، 26 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

انٹر کانٹی نینٹل ہوٹلز گروپ (آئی ایچ جی) اس امر کی تصدیق کرنا چاہے گا کہ گاریسا، کینیا میں واقع ‘ہالیڈے اِن’ ہوٹل اس کے ہالیڈے اِن برانڈ خاندان کا حصہ نہیں ہے۔ اس امر کی روشنی میں ہم مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ مستقبل میں خبروں میں، جہاں تک ممکن ہو سکے، اس کو واضح کیا جائے۔

ہم اس وقت اس سانحہ سے متاثر ہونے والے افراد کے بارے میں فکر مند ہیں۔

آئی ایچ جی کے بارے میں

آئی ایچ جی (انٹرکانٹی نینٹل ہوٹلز گروپ) ایک عالمی انجمن ہے جو سات ہوٹل برانڈز چلاتی ہے جن میں انٹرکانٹی نینٹل (ر) ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ہوٹل انڈیگو (ر)، کراؤن پلازا (ر) ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ہالیڈے اِن (ر) ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ہالیڈے اِن ایکسپریس (ر)، اِسٹے برج سویٹس (ر) اور کینڈل ووڈ سویٹس (ر) شامل ہیں۔ آئی ایچ جی دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے ہوٹل لایلٹی پروگرام پرائیرٹی کلب (ر) ریوارڈز کا بھی انتظام سنبھالتا ہے جس کے دنیا بھر میں 61 ملین سے زائد اراکین ہیں۔

آئی ایچ جی کمروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل گروپ ہے جو 4500 سے زآئد ہوٹلوں کو فرنچائز، لیز کرتا اور انتظام سنبھالتا یا ملکیت رکھتا ہے اور 100 ممالک اور خطوں میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد مہمانوں کے کمروں کا حامل ہے اور جاری ترقیاتی کاموں میں مزید 1100 کمرے رکھتا ہے۔

آئی ایچ جی اپنے کاروبار میں صنفی توازن سے وابستہ ہے۔ ہم اپنے بورڈ میں خواتین کی کم از کم 25 فیصد نمائندگی کو بدستور برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انٹرکانٹی نینٹل ہوٹلز گروپ پی ایل سی گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ہے اور برطانیہ میں انکارپوریٹڈ اور انگلستان اور ویلز میں رجسٹرڈ ہے۔

ہوٹل معلومات اور ریزرویشن کے لیے http://www.ihg.com اور پرائیرٹی کلب ریوارڈز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.priorityclub.com ملاحظہ کیجیے۔ تازہ ترین خبروں کے لیے http://www.ihg.com/media، http://www.twitter.com/ihgplc یا http://www.youtube.com/ihgplcدیکھئے۔

ذریعہ: آئی ایچ جی (انٹرکانٹی نینٹل ہوٹلز گروپ)

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

میڈیا ریلیشنز (کیری کیر)،

+44(0)7770-736-849