اینٹورپ کی بندرگاہ میں دنیا کے سب سے بڑے لاک پر کام کا آغاز

Asianet 47438

اینٹورپ، بیلجیئم، 23 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اینٹورپ کی بندرگاہ میں بائیں کنارے پر دوسرے لاک کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ آنے والے سالوں میں نیا تعمیراتی منصوبہ بیلجیئم میں سب سے بڑے تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک ہوگا، جس میں 255 افراد روزانہ کی بنیاد پر دنیا کا سب سے بڑا لاک تیار کریں گے۔ لاک 2016ء میں کھولا جائے گا اور اس پر 340 ملین یورو کے اخراجات آئیں گے جس کا 50 فیصد یورپین انوسٹمنٹ بینک عطا کرے گا۔ فلیمش کے بی سی بینک 81 ملین یورو کریڈٹ لائن بھی دستیاب کر رہا ہے، جبکہ بقیہ اینٹورپ پورٹ اتھارٹی اور فلیمش حکومت فراہم کرے گی۔

اینٹورپ کی بندرگاہ پر حالیہ سالوں میں ہونے والی ترقی کی توجہ بائیں کنارے پر مرکوز ہے۔ متعدد اہم تجاویز کی منصوبہ بندی کے ساتھ سمندر تک رسائی کا دوسرا مقام ضروری ہے۔ رئیس بندرگاہ مارک وان پیل نے کہا کہ “دوسرا لاک شیلڈ کے بائیں کنارے پر ہماری بندرگاہ کی مزید توسیع کی کلید ہے۔ دوسرے لاک کے ساتھ اور گزشتہ سال شیلڈ کو مزید گہرا کرنے سے اینٹورپ پورٹ اتھارٹی جہازوں کی آمدورفت کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مناسب انداز میں نمٹنے کے لیے بہتر کارروائی کر رہا ہے اور ہم یورپ میں دوسرے نمبر پر اپنی حیثیت کو برقرار رکھ رہے ہیں۔”

نیا لاک ڈورگینک بندر کے اختتام پر ہے اور شیلڈ اور وازلینڈ نہر کے درمیان سمندر کے لیے راستہ فراہم کرے گا۔ لاک آمدورفت کو بائیں کنارے پر موجود تمام بندر گاہوں سے تک فوری رسائی دے گا؛ جن میں ڈوئل بندر، ویریبروئیک بندر، وراسین بندر اور شمالی اور جنوبی انسٹیک بندر شامل ہیں۔ نئے لاک کا ڈیزائن بیرندریخ لاک کی طرز پر ہوگا، جو اس وقت دنیا کے سب سے بڑے لاک کا اعزاز رکھتا ہے۔ بیرندریخ لاک کی طرح یہ 500 میٹر طویل اور 68 میٹر چوڑا ہوگا۔ نیا لاک مقامی معلوم سطح سے 17.80 میٹر نیچے ہوگا – جو بیرندریخ لاک سے زیادہ گہرا ہوگا اور یوں 2016ء میں کھلنے کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑ لاک میں شمار ہوگا۔ اس کار نمایاں کو انجام دینا بلاشبہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہے۔ اگلے چند سالوں میں کم از کم 9.1 ملین مکعب میٹر زمین کھودی جائے گی۔ 22 ہزار ٹن تعمیراتی فولاد استعمال کیا جائے گا، جو ایفل ٹاور کی تعمیر کے لیے درکار فولاد سے تین گنا زیادہ ہے۔

ذریعہ: پورٹ آف اینٹورپ

رابط برائے ذرائع ابلاغ:

اینک ڈرکس،

ای میل: Annik.Dirkx@haven.antwerpen.be،

فون: +32 3 205 23 09