لیڈی گاگا آ رہی ہے – بارنیز نیو یارک نے گاگاز ورکشاپ کی افتتاح اور تعطیلات کے لیے میڈیسن ونڈو کی رونمائی

AsiaNet 47433

نیو یارک، 22 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پرتعیش خصوصی اشیا کے فروخت کنندہ بارنیز نیو یارک نے گاگاز ورکشاپ کھول دیا اور اپنی تعطیلات کھڑکیوں کی رونمائی کر دی ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111122/NY11206 )

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111109/NY02997LOGO )

اس خاص منصوبے کے اعزاز میں بارنیز نیو یارک گاگاز ورکشاپ میں تمام اشیاء کی فروخت کا 25 فیصد بورن دِس وے فاؤنڈیشن کو فخریہ طور پر عطیہ کرتا ہے، یہ فاؤنڈیشن حال ہی میں لیڈی گاگا اور اُن کی والدہ کی جانب سے بنائی گئی ہے اور انہوں نے ہی اس کا اعلان کیا تھا۔ بورن دِس وے فاؤنڈیشن کی توجہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور مساوات پر مرکوز ہوگی جس کے لیے وہ خود اعتمادی، بہبود، دنگے بازی کے انسداد، نصیحت اور کیریئر بنانے جیسے معاملات کو نمٹائے گی  اور مثبت تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل تحریک کو اپنے ذرائع میں سے ایک کی حیثیت سے اپنائے گی۔

گاگاز ورکشاپ کے بارے میں

سانتا کی شاندار ورکشاپ کی حقیقت اس منصوبے کے معروف تخلیقی باصلاحیت افراد کی آنکھوں کے ذریعے پہچانی گئی ہے: لیڈی گاگا، نکولا فورمی چیٹی، اور ایلی سڈبریک اور avaf، بارنیز کے تخلیقی ہدایت کار ڈینس فریڈمین کے تعاون سے۔ حقیقی لیڈی گاگا فیشن میں گاگاز ورکشاپ ایک روایتی تعطیلات گزارنے کا مقام نہیں، بلکہ تعطیلات کے ایام میں تحفے دینے اور خیرات کی عمومیت کا ایک بے مثال اور انفرادی جشن ہے۔

ایک کثیر الجہتی جشن کی حیثيت سے گاگاز ورکشاپ میں شامل ہوں گے: ایک شاندار انداز سے تبدیل کیا گیا خوردہ ماحول، تعطیلات کی کھڑکیاں، ایک وابستہ گاگا انٹرایکٹو ویب سائٹ اور محدود مدت کی مخصوص مصنوعات، جنہیں نکولا فورمی چیٹی کی تخلیقی ہدایت کاری کے تحت ازیوم وِوِڈ آسٹرو فوکس (avaf) کے کاریگروں ایلی سڈبریک اور کرسٹوف ہمائیڈے پیئرسن نے تیار کیا ہے۔

انتہائی محنت سے تیار کی گئی فنی تنصیبات، شوخ رنگوں اور avaf کے ڈیزائن کردہ جلی نمونوں سے لے کر بارنیز نیو یارک کی ورکشاپ کے لیے خاص طور پر تیار کردہ خصوصی و اپنی نوعیت کی واحد مصنوعات تک، گاگاز ورکشاپ تمام عمر کے خریداروں کے لیے تعطیلات کی بھرپور دعوت ہوگی۔

میڈیسن ایونیو کے مردانہ اسٹور کی پانچویں منزل کے تمام یعنی 5500 مربع فٹ رقبے پر پھیلی یہ ورکشاپ محنت سے ترتیب دی گئی خصوصی ساختہ دکانوں، جیسا کہ زیورات کی دکانیں ایک بڑے حجم کی لیڈی گاگا-صورت-کی مکڑی سے تخلیق کردہ ہیں جبکہ زنان خانہ ایک بڑی بالوں کی ٹوپی کی صورت میں۔ بارنیز نیو یارک کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایلی سڈبریک اور avaf نے بڑے بت تراش فن پاروں کے ساتھ ساتھ گاگاز ورکشاپ کے مخصوص فنی نمونے بھی تیارکیے ہیں جو خصوصی تعطیل کے خریداری تھیلوں اور پیکیجنگ پر پیش کیے جائیں گے۔

گاگاز ورکشاپ میں آٹھ اسٹیشنز ہیں، جو فروخت کے لیے دستیاب مصنوعات کے زمروں کے ساتھ ساتھ لیڈی گاگا سے منسوب متاثرکن حوالہ جات کے عکاس ہیں۔  اسٹیشنوں میں شامل ہیں: کینڈی شاپ، ٹوائے شاپ، کلوزیٹ (برائے ملبوسات و لوازمات)،لائبریری (برائے کتب، سی ڈیز، میڈیا اورکاغذی مصنوعات)، گیلری (برائے جمع کرنے کے قابل اور خصوصی اشیاء)،زیورات، زنان خانہ (برائےشمع اور سامان آرائش و زیبائش)، اورہالیڈے۔

بارنیز نیو یارک میں گاگا تعطیلاتی مقام کو تصور سے حقیقت کا روپ دینے کے ساتھ ساتھ  ایلی سڈبریک اور avaf نے عمارت کا خارجی رُخ بھی ڈیزائن کیا ہے جو اسٹور میں 60ویں اسٹریٹ سے داخل ہونے والے مقام پر ظاہر ہوگا۔ ایک عظیم الجثہ عفریت نما لیڈی گاگا کے منہ میں پیدل چلنے کا خیال و تصور تخلیق کرنے کے تیار کردہ یہ مقام گاگاز ورکشاپ میں داخلے کا راستہ ہوگا۔

بارنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک لی نے کہا کہ “گاگاز ورکشاپ بارنیز نیو یارک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مکمل تعطیلاتی منصوبہ ہے اور ہم اس موسم میں اسے پیش کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بورن دس وے فاؤنڈیشن کے لیے کافی رقوم اکٹھا کرے گا اور ہم لیڈی گاگا، نکولا فورمی چیٹی، ایلی سڈبریک اور avaf کے شکر گزار ہیں، اور ساتھ ساتھ تعاون کرنے والوں اور فروخت کنندگان کے بھی جنہوں نے اس تعطیلاتی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے سخت محنت کی۔”

میڈیسن ایونیو ونڈوز کے بارے میں

بارنیز نیو یارک کی میڈیسن ایونیو کھڑکیاں اس تعطیلات کے موسم میں گاگاز ورکشاپ تجربے کے حصے کے طور پر گاگا موضوعاتی سلسلے منظر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ لیڈی گاگا کے میڈیسن کھڑکیوں کا وژن انفرادی، جادوئی تعطیلاتی ماحول تخلیق کرنا تھا، جو موسیقی، فن اور فیشن سے متاثر ہے۔ نکولا فورمی چیٹی کی ہدایت اور بارنیز کے کری ایٹو ڈائریکٹر ڈینس فریڈمین کے تعاون سے کھڑکیوں کو چار موضوعات میں تقسیم کیا گیا: ‘گاگا کی نکہت،’ ‘گاگا مشین،’ ‘گاگاکی خلوت،’ اور ‘گاگا کا بلوریں غار’، جن میں سے ہر لیڈی گاگا سے شاندار تعلق رکھتا ہے۔

نکولا فورمی چیٹی نے کہا کہ “میرے پہلے ونڈو ڈیزائنز کے لیے، یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے معروف بارنیز برانڈ اور اس کی تخلیقی تاریخ کے ساتھ تعاون کیا ۔”

‘گاگا کی خلوت’

معروف ہیئر اسٹائلسٹ اور گاگاز کے شریک کار باب ریسائن کے ساتھ کام کے ذریعے لیڈی گاگا کی ذاتی خلوت گاہ کے فرد کے ساتھ کھڑکی کو حقیقی تصور دیا گیا ہے۔ مکمل طور پر بالوں سے تیار کردہ کمرہ بالوں کے انداز اور گاگا کے ماضی کے ایام کے فیشن سے شاندار حوالے رکھتا ہے۔

‘گاگا کا بلوریں غار’

جگہ کو ایک پراسرار برفانی دنیا میں تبدیل کرتی یہ کھڑکی روشنی کی تنصیبات اور گاگا سے ملتے جلتے ایک جل پری کے مجسمے سے تیار کی گئی ہے۔

‘گاگا مشین’

اس کھڑکی کا موضوع لیڈی گاگا کو جسمانی طور پر ایک مشین میں تبدیل کرنے کا ہے۔ اس صورت میں مشین لیڈی گاگا کے جسم کی صورت میں موٹر سائیکل ہے۔

‘گاگا کی نکہت’

نیو یارک شہر میں قائم تجرباتی ڈیجیٹل ایجنسی Q4 کے ساتھ کام سے یہ کھڑکی ہدایت کار ٹم رچرڈسن اور تخلیقی ہدایت کار نکولا فورمی چیٹی کی نئی مشترکہ فلم پیش کرے گی۔ اس انٹرایکٹو مختصر فلم کو وائٹ لیبل پروڈکٹ نے دی مل کی پوسٹ پروڈکشن کے ساتھ اسپانسر کیا ہے، اسکرین ٹیکنالوجی پرائزم کی، اور انٹرایکٹو تجربہ ڈیزائن موونگ امیجز اینڈ کونٹنٹ اور دی سائنس پروجیکٹ نے کیا ہے۔

Q4 کے بارے میں

مشترکہ فنکارانہ عمل کی اہمیت کو جانتے ہوئے Q4 اپنی توجہ گیمنگ اور موبائل ڈیوائس پلیٹ فارمز کی وسیع رینج میں فیشن مواد پر توجہ مرکوز رکھتا ہے جس میں اس کا زور ریٹیل پر ہے۔ ستمبر 2011ء میں Q4 نے گیمنگ کے عظیم ادارے سی سی پی کے ساتھ شراکت داری کی جس کا مقصد سی سی پی کے معروف ترین گیم، ایو آن لائن، کی قلمرو میں رک جینسٹ (المعروف زومبی بوائے)کے ڈیجیٹل اوتار کی موجودگي تخلیق کرنا ہے، جو ایو کے آن لائں اوتار پروگرام کے اجراء میں مدد دے رہا ہے جس میں فورمی چیٹی کے ڈیزائن کردہ ورچوئل ملبوسات شامل ہیں۔

21 نومبر کی سرگرمیوں کے بارے میں

گاگاز ورکشاپ کے باضابطہ افتتاح کی خوشی میں بارنیز نیو یارک نے ان کے ساتھ اشتراک کیا ہے:

ایٹم ڈیجیٹل کے بارے میں

ایٹم ڈیجیٹل ایک جدید مکمل خدماتی مارکیٹنگ ادارہ ہے جس نے گاگاز ورکشاپ کی جدید ڈیجیٹل اور تجرباتی مارکیٹنگ مہمات کی قیادت کی ہے۔ ان منصوبوں میں بارنیز ڈاٹ کام مائیکروسافٹ کے انٹرایکٹو عناصر کی نگرانی، سڑکوں پر نصب عظیم الجثہ پھولنے کے قابل تنصیبات، اور شہر بھر میں طائفوں اور رقاصوں کی کارکردگیاں شامل ہیں۔ ایٹم ڈیجیٹل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.atomdigital.com۔

21 نومبر کی شب 11 بجے شروع ہونے والی یہ ورکشاپ 22 نومبر کی تمام رات کھلی رہے گی، جس کی بارنیز نیو یارک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 22 نومبر سے 2 جنوری تک گاگاز ورکشاپ بارنیز اسٹور کے عام اوقات کے دوران کام کرے گا، جہاں ورکشاپ میں داخلے کے لیے نیو یارک شہر کے میڈیسن ایونیو پرچم بردار اسٹور کا 60 ویں اسٹریٹ سے داخلے والا رستہ رسائی دے گا۔

گاگاز ورکشاپ کا حصہ بننے کے لیے مزید جاننے کی خاطر http://www.barneys.com/GagasWorkshop ملاحظہ کیجیے اور ٹویٹر پر #gagasworkshop کو فالو کیجیے۔

افتتاحی تقریب اور ساتھ ساتھ پیر 21 نومبر کی تقریب کی تصاویر اور وڈیو حاصل کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://stellarhead.com/MNR/BarneysGagasworkshop

بارنیز نیو یارک کے بارے میں

بارنیز نیو یارک ایک پرتعیش خاص اشیاء فروخت کرنے والا ادارہ ہے جس کے پرچم بردار اسٹورز نیو یارک شہر، بیورلے ہلز، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹس ڈیل میں واقع ہیں۔ 1923ء میں مین ہٹن کے قلب میں مردوں کےخوردہ فروش کے طور پر شروع ہونے والا بارنیز 1970ء کی دہائی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جدید انداز کے بین الاقوامی رحجان ساز میں تبدیل ہو گیا اور نئے اور جدید ڈیزائن باصلاحیت افراد کی دریافت اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے معروف ہو گیا۔ بارنیز دنیا کے سرفہرست ڈیزائنروں کے سحر انگیز ڈیزائن فروخت کرنے کے لیے معروف ہے، جن میں مردوں اور عورتوں کے لیے پہننے کو فوری تیار، لوازمات، جوتے، زیورات، آرائش و زیبائش کا سامان، خوشبویات اور گھر کے لیے تحفے شامل ہیں۔ بارنیز کی مزاج سمجھنے کی حس اور انداز کی خصوصیت ان کی تخلیقی اشتہاری مہم،تعطیل کے ایام کے اصلی موضوعات اور نامورونڈو ڈسپلیز  میں بھی جھلکتی ہے۔ بارنیز کا جدید کو-اوپ، جو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کا مرکز ہے، کا آغاز 1985ء میں کیا گیا اور اس وقت سے یہ ایک جداگانہ اسٹور خیال کی حیثيت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ بارنیز امریکہ بھر کی آٹھ ریاستوں میں ایک درجن سے زائد کو –اوپ اسٹورز چلاتا ہے۔ بارنیز نیو یارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.barneys.com ۔

ذریعہ: بارنیز نیو یارک

رابطہ: ماریسا پوچی، +1-212-450-8696، mpucci@barneys.com

ہدایت برائے مدیران: ذرائع ابلاغ کے استعمال کے لیے تمام مواود منگل 22 نومبر شب 3 بجے سے دستیاب ہوگا۔

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=205811