ساؤتھ سیز ٹونا کارپوریشن، سیلورڈ اور پتایا فووڈز دنیا کے ٹونا مچھلی کے ذخائر کی حفاظت کے لیے سرگرم اتحاد میں شامل

AsiaNet 47370

واشنگٹن، 18 نومبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

آئی ایس ایس ایف صنعت میں شرکاء کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی

دنیا بھر میں ٹونا مچھلی کے ذخائر  کے تحفظ کی کوششوں کو بہتر کرنے کے لیے تین نئے شرکاء  انٹرنیشنل سی فوڈ سسٹین ایبلٹی فاؤنڈیشن – ٹونا مچھلی کی صنعت، معروف سائنسدانوں اور  دنیا کی سب سے بڑی تحفظ  کی انجمن ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عالمی اتحاد– میں شامل ہوں گے۔

آئی ایس ایس ایف کے صدر سوزان جیکسن نے کہا کہ “ہماری رکنیت میں اضافے کا مطلب  ہمارے مقصد کے حصول میں مدد کے لیے مزید وسائل اور اسٹیک ہولڈرز  کا حصول ہے۔ ہم ان تین نئے شراکت  داروں کو  اپنی میز پر خوش آمدید کہتے ہیں اور مستقبل میں  ان کی مدد اور وابستگی سے دنیا بھر میں ٹونا ماہی گیری  کے عمل میں بہتری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔”

ساؤتھ سیز ٹونا کارپوریشن لمیٹڈ وسطی سیپک صوبہ، پاپوا نیو گنی  میں قائم  ہے اور ڈبہ بند ٹونا مچھلی کی مصنوعات  کے لیے خدمات انجام دیتا ہے۔ سیلورڈ گروپ، لمیٹڈ نیوزی لینڈ میں دوسری بڑی آبی غذا  کا ادارہ ہے جو 60 سے زائد ممالک میں لوگوں کو آبی غذا فراہم کرتا ہے۔ پتایا فوڈز انڈسٹریز لمیٹڈ بینکاک، تھائی لینڈ میں قائم ڈبہ بند ٹونا مچھلی بنانے والا ادارہ ہے۔

آئی ایس ایس ایف میں شریک ادارے  فاؤنڈیشن کے ساتھ بہترین ماہی گیری کے طریقوں، سائنسی ترقی فنڈ اور تبدیلی کی حوصلہ افزائی  کے لیے براہ راست اقدامات کی معاونت کرتا ہے۔ ساؤتھ سیز ٹونا کارپوریشن، سیلورڈ اور پتایا فوڈز انجمن کے مقاصد اور معیارات کی ذمہ دار ہے اور انٹرنیشنل سی فوڈ سسٹین ایبلٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے مقرر تمام مطالبات کو پورا کرتی ہے۔

شراکت داری کا آغاز 2009ء میں آٹھ شریک اداروں کے ساتھ  ہوا اور آج اس میں 18 صنعتی شراکت داروں  کے ساتھ شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقہ، جزائر بحرالکاہل اور ایشیا میں  تیار اور فروخت ہونے والی معروف برانڈز شامل ہیں۔

انٹرنیشنل سی فوڈ سسٹین ایبلٹی فاؤنڈیشن (آئی ایس ایس ایف) کے بارے میں

انٹرنیشنل سی فوڈ سسٹین ایبلٹی فاؤنڈیشن (آئی ایس ایس ایف) سائنسدانوں، ٹونا مچھلی کی صنعت اور دنیا کی سب سے بڑی تحفظ  کی انجمن ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کا عالمی اتحاد ہے، جو ٹونا مچھلیوں کے ذخیروں کی طویل المیعاد حفاظت اور ماحول دوست استعمال کے لیے سائنسی منصوبوں، ان کو پکڑنے میں کمی اور ماحولیاتی صحت کو فروغ دے رہا ہے۔ مزید جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے iss-foundation.org [http://iss-foundation.org ]۔

ذریعہ: انٹرنیشنل سی فوڈ سسٹین ایبلٹی فاؤنڈیشن

رابطہ: ایرن گرینڈسٹاف

erin@vennsq.com یا

کیٹی روتھرفورڈ

kati@vennsq.com  [kati@vennsqbluelinesc.com ]،

+1- 202-449-8368