میم جیٹ نے کمپیوٹر جدت طرازی کے لیے پاپولر سائنس 2011ء “نئے میں بہترین” اعزاز حاصل کر لیا

AsiaNet 47342

سان ڈیاگو، 17 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

غیر معمولی رفتار اور قابل استطاعت کلر پرنٹنگ ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے میم جیٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ اسے پاپولر سائنس جریدے کی جانب سے کمپیوٹنگ کے زمرے میں 2011ء “نئے میں بہترین (بیسٹ آف واٹس نیو)” کے معروف ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 2011ء کے سرفہرست ٹیکنالوجی اختراعات میں سے ایک میم جیٹ رنگین پرنٹ کی ٹیکنالوجیز میں ایک عالمی رہنما کی حیثيت سے نمایاں ہوا ہے اور نیوز اسٹینڈز پر ستیاب دسمبر کے شمارے میں اس کو خاص جگہ دی گئی ہے۔

میم جیٹ کے صدر اور سی ای او لین لویر نے کہا کہ “ہم میم جیٹ کے لیے ایک متاثر کن سال کا زبردست اختتام ہونے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی رپورٹنگ میں صنعت میں معروف حیثیت رکھنے والے پاپولر سائنس کی جانب سے اس اعزازات کے ملنے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ایل جی، لینووو اور دیگر حل شراکت داروں جیسے دنیا کے معروف برانڈز کے ساتھ گزشتہ چند ماہ کام کرنے کا موقع ملنے کے ساتھ ہماری نظریں 2012ء پر اور میم جیٹ سے تقویت شدہ تیز اور سستی کلر پرنٹنگ کے نئے زمرے کے تقویت دینے کے لیے حیرت انگیز ٹیکنالوجیز پیش کر کے پرنٹنگ کی صنعت میں اپنی مضبوط پیشرفت کو برقرار رکھنے پر مرکوز ہیں ۔”

پاپولر سائنس کی جانب سے اعزاز یافتہ میم جیٹ کا ریفرنس کلر آفس پرنٹر انتہائی تیز رنگین پیداوار، اخراجات میں کمی اور کم قیمت میں انتہائی پر اثر دستاویز کا حامل ہے۔ جریدے نے بیان کیا ہے کہ میم جیٹ کے پرنٹر کس طرح ریکارڈ ساز ایک صفحہ فی سیکنڈ [http://www.youtube.com/watch?v=0eB98ru2T9M&feature=channel_video_title ] میں تصویر کے معیار کے صفحات کو نکالتے ہیں، جو اوسط لیزر ماڈل سے چار گنا زیادہ اور روایتی انک جیٹ سے کہیں زیادہ تیز ہے: “8.77 انچ فکسڈ پرنٹر ہیڈ صفحے کی لیٹر-سائز کی شیٹ کی چوڑائی کا احاطہ کرتا ہے۔ نیچے سے صفحہ گزرنے کے ساتھ ہی –70,400 نوزلز- انک جیٹ سے 17 گنا زیادہ فی سیکنڈ 774 ملین سے زائد سیاہی کے نکات چھوڑتے ہیں۔”

پاپولر سائنس کے ایڈیٹر اِن چیف مارک جینوٹ نے کہا کہ “مستقبل پر نظر ڈالنے کا لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ نئے میں بہترین میں ہمارا پسندیدہ پہلو یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجیز حقیق ہوں اور اِس وقت دنیا کو بہتر بنا رہی ہوں۔ ان میں سے ہر اختراع کبھی ناممکن ہوگی، لیکن ہم خوش ہیں کہ ہمارے قارئین انہیں زندگی کے روپ میں دیکھیں گے۔”

اپنے شراکت داروں کے ذریعے میم جیٹ دفاتر، صنعتوں> تجارتی و صارفی مارکیٹوں میں لوگوں کے پرنٹ کرنے کے انداز کو بدلنے کے لیے انقلابی ٹیکنالوجیز [http://www.memjet.com/technology/component ] متعارف کرا رہا ہے۔ میم جیٹ سے تقویت یافتہ دفتری پرنٹرز فی منٹ 60 صفحات کی انتہائی برق رفتاری کے ساتھ اعلیٰ معیار کی رنگین پرنٹرز کرتے ہیں (جو دنیا میں تیز ترین ڈیسک ٹاپ پرنٹر رفتار  ہے)، ساتھ ساتھ انک جیٹ اور لیزر کی مقابل ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں کہیں کم توانائی خرچ کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں اصلی سامان تیار کرنے والے [http://www.memjet.com/partners ] (او ای ایمز) روایتی مارکیٹوں کی معلومات اور توقعات سے کہیں آگے بڑھنے کے لیے پرنٹرز کو تقویت بخشنے اور پرنٹنگ کے حل فراہم کرنے کے لیے میم جیٹ ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ مزید برآں دفتری مارکیٹ کے لیے میم جیٹ او ای ایمز اور شراکت داروں کو لیبل، وائیڈ فارمیٹ اور فوٹو مارکیٹوں میں ٹیکنالوجیاں اور پرزے فراہم کرتا ہے۔ ادارے کی ٹیکنالوجیاں 3 ہزار سے زائد عالمی پیٹنٹ سے محفوظ شدہ ہیں اور مزید 2 ہزار پیٹنٹ زیر غور ہیں۔

پاپولر سائنس کے مدیران سال کی سرفہرست 100 تکنیکی اختراعات؛ انقلابی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں  کی تلاش کے لیے ہر سال ہزاروں مصنوعات کا جائزہ لیتے ہیں ؛ جو اپنے زمروں میں نمایاں پیشرفت کی نمائندہ ہوں۔ نئے میں بہترین کے فاتحین کو پاپولر سائنس کے دسمبر شمارے میں شامل کیا جاتا ہے، جس کا سب سے زیادہ انتظار کیا جاتا ہے اور 1987ء میں اس اعزاز کے اجراء کے بعد سے سال کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والے شمارہ بھی ہے۔ نئے میں بہترین ایوارڈز 11 زمروں: آٹوموٹو، ہوا بازی اور خلا، کمپیوٹنگ، انجینئرنگ، گیجٹس، ماحول دوست ٹیکنالوجی، گھریلو تفریح، سیکورٹی، گھریلو ٹیکنالوجی، صحت اور تفریح میں 100 نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں کو دیے جاتے ہیں<

میم جیٹ کے بارے میں

میم جیٹ رنگین پرنٹنگ کی ٹیکنالوجیوں میں عالمی رہنما ہے جو غیر معمولی رفتار اور قابل استطاعت حیثیت فراہم کرتی ہیں۔ ادارہ پرنٹنگ صنعت میں او ای ایم شراکت داروں کو ٹیکنالوجیاں اور پرزے فراہم کرتا ہے۔ میم جیٹ سان ڈیاگو میں اپنا کارپورٹ دفتر رکھتا ہے اور ڈبلن، سڈنی، تائی پے، سنگاپور اور بوئسے، ایڈاہو میں دفاتر کا حامل ہے۔ ادارہ نجی ملکیت ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.memjet.com ملاحظہ کیجیے یا پھر ٹویٹر پر @memjet [http://twitter.com ] کو فالو کیجیے ۔

پاپولر سائنس کے بارے میں

پاپولر سائنس بونیئر ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ ہے جس میں پاپولر فوٹوگرافی، امریکن فوٹو، ساؤنڈ اینڈ وژن، popsci.com [http://popsci.com ]، popphoto.com  [http://popphoto.com ]، americanphotomag.com  [http://americanphotomag.com ]،  اور soundandvisionmag.com  [http://soundandvisionmag.com ] جیسی ساتھی اشاعتیں اور ویب سائٹس شامل ہیں۔ 1872ء میں قائم ہونے والا پاپولر سائنس دنیا کا سب سے بڑا سائنس و ٹیکنالوجی جریدہ ہے، جس کے تقریباً 7 ملین قارئین ہیں۔ ہر ماہ پاپولر سائنس سائنس اور روزمرہ زندگی کے مقام انقطاع کے حوالے سے تحاریر پیش کرتا ہے اور مستقبل پر نظر دیتا ہے۔

ذریعہ: میم جیٹ

رابطہ: اورلی بوکووزا

الیوم پبلک ریلیشنز

+1-310-228-1300

aurli@illumepr.com