اوڈی کی جانب سے اے ون فیملی میں توسیع – اے ون اسپورٹ بیک 2012ء کے اوائل میں آ رہی ہے

AsiaNet 47375

انگلوسٹاڈ، جرمنی، 18 نومبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

 کھلنڈری اور موثر، تیز اور بھڑ بھڑائی ہوئی ، جذباتی اور انفرادی۔  کامیاب اے ون فیملی کا ایک نیا ممبر 2012ء کے اوائل میں متعارف ہونا طے پایا ہے –  پانچ – دروازوں والی اوڈی اے ون اسپورٹ بیک۔

اوڈی اے ون اسپورٹ بیک، جو 2012ء کے اوائل میں شورومز میں پیش کردی جائے گی، نوجوان، شہری عوام کے لیے پانچ – دروازوں والی مختصر اوڈی ہے۔ اس کا تین – دروازوں والی سسٹر ماڈل کے ساتھ قریبی تعلق  ڈیزائن، ہلکے وزن جسامت والے ڈھانچے اور نئے ماڈل کی پیمائش  سے ظاہر ہوتا ہے، جس کی لمبائی 3.95 میٹرز (12.96 فٹ) پیمائش کی گئی ہے۔ یہ کئی ملی ملیٹرزیادہ بلند ہے اور اسی لیے پچھلی نشستوں پر زیادہ جگہ فراہم کرتی ہے۔ اوڈی اے ون اسپورٹ بیک معیاری چار نشستوں کے ساتھ آ رہی ہے۔ پانچویں سیٹ  درخواست  پر بغیر کسی اضافی لاگت کے دستیاب ہوگی۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/52784/

خریدار 63 کلو واٹ (86 ایچ پی)  اور 136 کلو واٹ (185 ایچ پی) کے درمیان پیدا کرنے والے چار ٹی ایف ایس آئی گیسولین اور تین ٹی ڈی آئی ڈیزل انجن کے درمیان منتخب کرسکتے ہیں۔ اوڈی  نے چند انجنوں کو  برق فتار، سات – رفتار ایس ٹرونک ترسیل کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔

اے ون اسپورٹ بیک  میں اختیار اور معلوماتی تفریح ، بشمول اوڈی  اتصال میں اعلیٰ – معیار کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اگر اعلیٰ – معیار ذرائع ابلاغ مرکز ایم ایم آئی  نیوی گیشن پلس کو بلوٹوتھ آن لائن گاڑی کے فون سے منسلک کردیا جائے  تو گاڑی انٹرنیٹ سے بھی منسلک ہوسکتی ہے۔

اے ون اسپورٹ بیک  ایک ہلکے اور تیز باطن  کی حامل ہے جو صارف اپنے ذاتی انداز کے اظہارکے لیے تازہ رنگوں اور دیگر پرکشش ڈیزائن جزئیات کے ذریعے تبدیل کر سکتا ہے۔ پانچ – دروازوں والے ماڈل کی بنیادی قیمت 16,950 یورو ہے۔

ذریعہ: اوڈی اے جی

رابطہ: اوڈی اے جی

پروڈکٹ کمیونی کیشن

85045 انگلوسٹاڈ

جرمنی

فون: +49(0)841-89-32100

فیکس: +49(0)841-89-32817