این ٹی ٹی کام اور شراکت دار کیریئرز کی دنیا بھر میں عالمی نیٹ ورک سروسز کو بہتر بنانے سے ازسر نو وابستگی

AsiaNet 47362

ٹوکیو، 17 نومبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 17 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ اس کے عالمی ٹیلی کمیونی کیشنز-کیریئر شراکت دار این ٹی ٹی کام کی آرک اسٹار (ٹ م) عالمی نیٹ ورک سروسز کی فراہمی اور آپریشن کو بہتر بنانے وابستگی کے لیے 15 سے 16 نومبر تک کوبے، جاپان میں ہونے والے آرک اسٹار کیریئر فورم 2011ء میں شرکت کر رہے ہیں۔

2000ء میں اپنے قیام کے بعد سے نویں اجلاس کا جشن منانے والا آرک اسٹار کیریئر فورم ایک بین الاقوامی اجلاس ہے جس کا مقصد آرک اسٹار-برانڈ کی منظم شدہ نیٹ ورک سروسز کی عالمی فراہمی اور آپریشن کو مضبوط بنانا ہے۔ فورم دنیا بھر کے ممالک میں آرک آسٹار سروسز فراہم کرنے والے شراکت دار ٹیلی کامز کے لیے اہداف مقرر کر کے سروس-معیار میں بہتری کو سہل بناتا اور صارفی اطمینان کو مستحکم کرتا ہے۔ شراکت دار ٹیلی کامز اپنی مقامی مارکیٹوں اور چند صورتوں میں دیگر قومی مارکیٹوں میں این ٹی ٹی کام کے عالمی نیٹ ورکس پر اعتماد کرتے ہیں۔ این ٹی ٹی کام کئی مارکیٹوں میں براہ راست آرک اسٹار سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔

رواں سال کے فورم کا اہم موضوع جامع طور پر بہتر کی گئی سروس کے معیار کے لیے صارف –جھکاؤ آپریشنز تھا۔ شرکا نے سروس کی دستیابی، فی سطر قطع کی تعداد کو کم کرنے، درستگی کے وقت کے بہتر بنانے، صارفین کو فوری معلومات کی فراہمی اور ناکامیوں اور متعلقہ پیرویوں سے تفصیلی آگہی دینے اور خدمات کی فراہمی کی مقررہ حدود سے سختی سے چمٹے رہنے پر رضامند ظاہر کی۔

آرک اسٹار خدمات میں آئی پی-وی پی این،ای-ویلین، لیزڈ لائن اور آرک اسٹار یونیورسل ون شامل ہیں، جن میں آخر الذکر ایک کلاؤڈ-آپٹمائزڈ نیٹ ورک ہے جو کلوزڈ انٹرپرائز نیٹ ورکس کو عالمی کلاؤڈ سروسز کے ساتھ محفوظ انداز میں منسلک کرتا ہے۔ این ٹی ٹی کام صارفین کے لیے آئی ٹی ڈھانچے کے ہر پہلو کے لیے مختلف فروخت کنندہ سے رابطہ کیے بغیر جامع بنیادوں پر آرک اسٹار سروسز کے ذریعےنیٹ ورکس کو آپٹمائزڈ کرنا ممکن بناتا ہے۔

فورم میں مختلف انٹرپرائز صارفین کے نمائندگان نے ان فوائد پر زور دینے کے لیے گفتگو کی تاکہ این ٹی ٹی کام کے شراکت دار آرک اسٹار سروسز کی اعلیٰ معیار کی فراہمی کے ذریعے صارفی آپریشنز کر سکیں۔

جرمنی میں واقع آرک اسٹار کے صارف ڈورما کے ڈائریکٹر آف گروپ آئی ٹی ڈاکٹر سگفرائیڈ لیور نے کہا کہ “ڈورما اپنے عالمی کاروبار کو چلانے کے لیے آئی ٹی پر انحصار کرتا ہے، جس میں اقتصادی اور موثر انداز میں اپنی ترقی کو مدد دینے کے لیے اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔ ڈورما کے اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز ہمیں ایک اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔ آرک اسٹار کیریئر فورم اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور شراکت داری کی اہمیت سے مستقل وابستگی کی ایک زبردست مثال ہے۔” ڈورما کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.dorma.com/en/company/index.html

اس سال کے فورم میں چار پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے کیریئر شامل ہیں، جن کا مقصد این ٹی ٹی کام کے عالمی آئی سی ٹی پلیٹ فارم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

فورم نے این ٹی ٹی کام کی ادارے کی آفات کے حوالے سے تیاری کی پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئی جنہوں نے ادارے کو 11 مارچ کو جاپان میں ہونے والی تاریخی آفت کے محض دو دن بعد وافر مواصلاتی کیبلز کو دوبارہ مستحکم کیا۔

آرک اسٹار کیریئر فورم 2011ء میں این ٹی ٹی کام کے پارٹنر کیریئرز

چین:

چائنا ٹیلی کام گوانگ ڈونگ کارپوریشن

چین:

چائنا ٹیلی کمیونی کیشنز کارپوریشن

چین:

چائنا یونائیٹڈ نیٹ ورک کمیونی کیشنز کارپوریشن لمیٹڈ

فرانس:

اورنج بزنس سروسز

بھارت:

ٹاٹا کمیونی کیشنز لمیٹڈ

انڈونیشیا:

پی ٹی اپلی کنوسا لنٹاسارٹا

انڈونیشیا:

پی ٹی انڈوسیٹ ٹی بی کے

ملائیشیا:

ٹیلی کام ملائیشیا برہاڈ

فلپائن:

فلپائن لانگ ڈسٹینس ٹیلی فون کمپنی

سنگاپور:

اسٹار ہب لمیٹڈ

جنوبی افریقہ:

انٹرنیٹ سلوشنز

سوئٹزرلینڈ:

سوئس کام لمیٹڈ

تائیوان:

چنگ ہوا ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ

تھائی لینڈ:

سی اے ٹی ٹیلی کام پبلک کمپنی لمیٹڈ

متحدہ عرب امارات:

اتصالات

برطانیہ:

انٹروٹ کمیونی کیشنز لمیٹڈ

امریکہ:

لیول 3 کمیونی کیشنز، انکارپوریٹڈ

ویت نام:

ویت نام ڈیٹا کمیونی کیشن کمپنی

ویت نام:

وی این پی ٹی باک ننھ

ویت نام:

وی این پی ٹی ہنوئی

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

(محترمہ) کایو ایٹو یا (محترمہ) کایوکو کیتازاکی،

کسٹمر سروس،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ٹیلی فون: +81-3-6733-5668،

ای میل: kikaku-cs@ntt.com