نوکیا اور ڈیڈمو5 لندن کو روشن و منور کریں گے

AsiaNet 47265

لندن، 15 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

400 فٹ تتلیاں اور نوکیا لومیا 800 فونز لندن کی اسکائی لائن پر غلبہ حاصل کریں گے

ونڈوز فون  کے حامل نوکیا لومیا 800 کے اجراء کے جشن میں نوکیا دنیا کے معروف پیش کار، ڈی جے ڈیڈمو5 اور دنیا کے معروف 4ڈی پروڈکشن فن کاروں کو ایک بے مثال مشترکہ شو میں اکٹھا کر رہا ہے۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20111115/492728 )

انوکھا موقع ڈیڈمو5 کو لندن کے معروف ملی بینک ٹاور کے سامنے کارکردگی پیش کرتے ہوئے دیکھے گا جن کے عقب میں عمارت کی مکمل بلندی یعنی 120 میٹرز پر شاندار 4ڈی پروجیکشنز پیش کی جائیں گی۔

جدید مناظر اور ونڈوز فون کے حامل پہلا نوکیا کے پرکشش ڈیزائن کے استعمال کے ذریعے شو اِس فلک شگاف عمارت کی 800 کھڑکیوں کو شاندار نظارے کے لیے بطور کینوس استعمال کرے گا ۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس حجم کی پروجیکشن کو موسیقی کی ایک براہ راست کارکردگی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

ڈیڈمو5 دو نئے ٹریکس پر کارکردگی پیش کریں گے جنہیں پروجیکشنز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے، جو پہلی مرتبہ چلائے جائیں گے اور آن لائن http://www.Facebook.com/Nokia.uk پر براہ راست نشر ہوں گے۔

28 نومبر کی تقریب تمام شائقین کے لیے مفت ہوگی، جو دریائے ٹیمز کی شمالی  اور جنوبی اطراف سے نصف گھنٹے کی یہ کارکردگی دیکھ پائیں گے۔

نوکیا برطانیہ کے سربراہ مارکیٹنگ جان نکولز نے کہا کہ “نوکیا لومیا 800 کا اجرا ادارے کی نئی سحر کا حقیقی اشارہ ہے، اور ہم اس تقریب کو فون ہی کی طرح انتہائی جدید اور شاندار صورت میں منانا چاہتے ہیں۔ یہ مقام ہزاروں افراد کو آنے اور پہلے دیکھے گئے کسی بھی نظارے سے بہت مختلف اور حیرت انگیز منظر کا تجربہ اٹھانے کا موقع دے گا۔

ڈیڈمو5 نے کہا کہ “میرے شوز کے لیے وژوئلز ہمیشہ بہت اہمیت کے حامل رہے ہیں، اس لیے نوکیا اور اس بڑے حجم کے منصوبے کے لیے پروجیکشن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنا بہت دلچسپ ہے۔ ایک غیر معمولی اور برطانوی مجموعے کے لیے کارکردگی پیش کرنا بھی بہت زبردست ہے۔”

زبردست انداز میں سوشل نوکیا لومیا 800 اسمارٹ فون پرکشش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ بہترین سوشل اور انٹرنیٹ تجربہ ہے جس میں نوکیا کے شناسا عناصر جیسا کہ نمایاں تصویری صلاحیت اور نئے مخصوص تجربات، شامل ہیں۔ نوکیا لومیا 800 ایک 8 میگاپکسل کے فوری شیئر کی صلاحیت رکھنے والے ڈیجیٹل کیمرے کا حامل ہے جو معروف کارلز زائس آپٹکس کی بنیاد پر تجربے، ایچ ڈی وڈیو پلے بیک، 16 جی بی کی داخلی یوزر میموری اور تصاویر و موسیقی کے لیے 25 جی بی مفت اسکائی ڈرائیو جگہ کا حامل ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: لورن گولڈ، مشن،

loren@thisismission.com،

ٹیلی فون: +44-20-7845-7800

صرف برائے ذرائع ابلاغ: +44-787-943-7880

ذریعہ: نوکیا