فنگر پرنٹ شناخت میں عالمی ریکارڈ: ڈرمالوگ نے ایک سیکنڈ میں 129 ملین فنگر پرنٹس کی درست شناخت کرلی

AsiaNet 47275

ہیمبرگ، جرمنی، 14 نومبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

جرمنی کے سب سے بڑے بائیومیٹرکس بنانے والے ادارے ڈرمالوگ آئیڈینٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی ایچ  نے فنگرپرنٹس کی شناخت میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ “ڈرمالوگ نیکسٹ جنریشن AFIS” کے نام سے پہچانے جانے والا نیا سسٹم 129 ملین فنگرپرنٹس کی ڈیٹا بیس میں سے کسی بھی فرد کے دس فنگر پرنٹس کو  ایک سیکنڈ کے اندر درست شناخت کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ معروف بین الاقوامی ایس جی ایس انسٹی ٹیوٹ فریسنیوس نے پروڈکٹ کو جانچا اور تسلیم کیا کہ درستگی اور رفتار کا یہ ملاپ پوری دنیا میں منفرد ہے۔

ہر فنگرپرنٹ منفرد ہوتا ہے اور اسی لیے بائیومیٹرکس تیار کنندہ ڈرمالوگ کی جانب سے پیش کردہ نیا خودکار فنگر پرنٹ شناخت کا نظام (AFIS) بھی ہے۔ اس نے فنگرپرنٹ شناخت کرنے میں نیا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ نو تخلیق شدہ “ڈرمالوگ نیکسٹ جنریشن AFIS” نے حال ہی میں ایس جی ایس انسٹی ٹیوٹ فریسنیوس کی جانب سے کیے جانے والے امتحان میں اپنی منفرد رفتار اور درستگی  کو ثابت کیا ہے۔ایل ایف 10 ڈرمالوگ فنگر پرنٹ لائیو اسکینر کے استعمال سے ایک فرد کی دس فنگرپرنٹس کو اسکین کیا گیا اور دس فنگر پرنٹس کے حامل 10 ملین افراد کے  100 ملین فنگر پرنٹس کی ڈیٹابیس کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ جس کی مثال تقریباً پرتگال یا جمہوریہ چیک کی آبادی کے برابر ہے۔ اس وسیع ڈیٹا پول میں سے دس اسکین شدہ فنگر پرنٹس کو بارہ کورز کے ساتھ عام بلیڈ سرور پر صرف 0.89 سیکنڈز میں درستگی کے ساتھ شناخت کرلیا گیا  جس نے ایف اے آر اور ایف آر آر تناسب  پر سمجھوتا کیے بغیر ایک عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

ٹیسٹ کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ ڈرمالوگ سسٹم  انتہائی تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے بھی اپنی درستگی  پر سمجھوتا نہیں کرتا۔ایس جی ایس انسٹی ٹیوٹ فریسنیوس میں جانچنے والوں نے اب یہ تصدیق کردی ہے کہ ڈرمالوگ نتائج کا بہترین معیار حاصل کرسکتا ہے جو اس سے قبل تلاش کے ملاپ کی رفتار میں نہیں دیکھا گیا  دنیا بھر میں بالکل منفرد ہےجس میں 12 کورز کے ساتھ بلیڈ سرور پر 129,296,050 فنگر پرنٹس فی سیکنڈ کی جانچ شامل ہوتا ہے جو کہ اب آج کا ایک معیاری نظام ہے۔ نیا سافٹویئر نہ صرف درست اور تیز ہے بلکہ کسی خصوصی ہارڈویئر کی ضرورت کے بغیر اور انسٹالیشن میں آسان بھی ہے۔ یہ عام پی سیز اور عمومی بلیڈ سرورز جیسے ڈیٹا پروسسنگ کےلیے آج استعمال ہونے والے  کے لیے موافق ہے۔ اس کارنامے نے فنگر پرنٹ شناخت میں رفتار اور درستگی کا ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

ڈرمالوگ میں منیجنگ ڈائریکٹر اور بانی گیونتھر مول اس عالمی ریکارڈ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ہمارا نیا سافٹویئر تیز اور درست کام کر رہا ہے۔ جانچ کے دوران سب نے درست شناخت کی۔ اس میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ اور اس طرح ہمارے “نیکسٹ جنریشن AFIS” نے فنگر پرنٹ شناخت میں رفتار اور درستگی کا ایک نیا معیار قائم کر لیا ہے۔یہ نظام خاص طور پر وسیع ڈیٹا بیسز جیسے سرحدوں پر چیک پوائنٹ میں استعمال کی جاتی ہیں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ طویل انتظار سے بچائے گا اور ایک سیکنڈ میں بغیر کسی غلطی کے تیز رفتار پروسیسنگ کے قابل بنائے گا۔”

ایس جی ایس انسٹی ٹیوٹ فریسنیوس کے ڈاکٹر بیرنڈ گریب نے جانچ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جب فنگر پرنٹ شناخت کا عمل تیز کیا جاتا ہے تو اکثر نتیجہ کی درستگی  کم ہوجاتی ہے۔ لیکن اس کی تیز رفتار کے باوجود “ڈرمالوگ نیکسٹ جنریشن AFIS” سے حاصل ہونے والے معیار میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی۔ اور مزید یہ کہ وہ عام ہارڈویئر استعمال کرتا ہے۔”

نیا “ڈرمالوگ نیکسٹ جنریشن AFIS” سافٹویئر پیرس میں 15 تا 17 نومبر 2011ء کو کارٹیس کاروباری نمائش کے موقع پر پیش کیا جائے گا اور  تمام موجودہ اور نئے ڈرمالوگ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ڈرمالوگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی ایچ  جرمنی کی ایک بڑی بائیومیٹرکس تیار کنندہ اور بائیومیٹرکس میں عالمی راہنماؤں میں سے ایک ہے۔یہ نئی جدید مصنوعات پر مسلسل کام کرنے والی سائنسدانوں اور آئی ٹی  ماہرین  کی اعلیٰ سطحی ٹیموں کا حامل ہے۔ اس کی مصنوعات کی فہرست میں انتہائی جدید بائیومیٹرک سرحدی چیک پوائنٹ کے نظام، محفوظ بائیومیٹرک آئی ڈی کارڈز، اور نیا “فنگر پیمنٹ” نظام شامل ہیں۔ اس کی اہم کاروباری مارکیٹ  میں جرمنی، یورپ، لاطینی امریکا، مشرق وسطی اور ایشیا شامل ہیں۔

ڈرمالوگ نئے برقی پاسپورٹ، آئی ڈی کارڈز اور مستقبل رہائشی کارڈز کے لیے جرمنی میں قومی دفتر اندراج  کے لیے 20,000 سے زائد فنگر پرنٹ اسکینرز فراہم کرچکا ہے اور 40 سے زائد ممالک میں قومی حکام کو 50,000 سے زائد فنگر اسکینر بھی فراہم کر چکا ہے۔ ادارے نے دنیا بھر میں 60 حکومتی اداروں میں اپنا AFIS (خودکار فنگرپرنٹ شناخت کا نظام) نصب کیا ہے –جسے زیادہ تر آئی ڈی کارڈز اور پاسپورٹ کے اجراء سے قبل غلط یا دہری شناخت  کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈرمالوگ  فنگر پرنٹ کے ذریعے تیز، محفوظ ادائیگی  کے لیے ریوے گروپ کے منصوبے  میں تکنیکی شراکت دار اور فنگر اسکینرز (“پن نمبر کے بجائے فنگر”) کی حامل اے ٹی ایمز، کیش مشینری  نصب کرنے میں ونکور – نکسڈورف کی بھی شراکت دار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں http://www.dermalog.com۔

ذرائع ابلاغ رابطہ – مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

ڈرمالوگ آئیڈینٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی ایچ

رابطہ شخصیت: پیٹر بریور

میٹلویگ 120

20148 ہیمبرگ،

فون: +49(0)40-413227-63

فیکس: +49(0)40-413227-89

ای-میل: peter.breuer@dermalog.com

ذریعہ: ڈرمالوگ آئیڈینٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی اچ