ستاسی بڑی قومی و بین الاقوامی کاروباری ایسوسی ایشنز اور اداروں کی اے این اے میں شمولیت، آئی سی اے این این کے ٹاپ لیول ڈومین توسیعی منصوبے کے خلاف کوالیشن فار رسپانسبل انٹرنیٹ ڈومین اوور سائٹ (سی آر آئی ڈی او) کا قیام

AsiaNet 47262

نیو یارک، 11 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ستاسی بڑی قومی و بین الاقوامی کاروباری انجمنوں اور اداروں نے ANA (ایسوسی ایشن آف نیشنل ایڈورٹائزرز [http://www.ana.net ]) کے ساتھ قوتیں مجتمع کر لی ہیں اور ICANN کے ٹاپ-لیول ڈومین توسیعی منصوبے کے اجرا کے خلاف کوالیشن فار رسپانسبل انٹرنیٹ ڈومین اوورسائٹ (CRIDO [http://www.crido.org ]) تشکیل دے رہا ہے۔ CRIDO کے کئی با اثر اراکین میں گروسری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز، امریکن سوسائٹی آف ایسوسی ایشن ایگزیکٹوز، نیشنل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن، انٹیلکچوئل پراپرٹی آنرز ایسوسی ایشن، امریکہ کونسل آف لائف انشوررز، یو ایس چیمبر آف کامرس اور دی ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز (WFA) شامل ہیں۔ ڈبلیو ایف اے اشتہاروں اداروں کی 51 انجمنوں کے عالمی نیٹ ورک کی نمائندگی کرتا ہے جو عالمی مارکیٹنگ کمیونی کیشنز پر آنے والے کل اخراجات کا تقریباً 90 فیصد ہے یعنی سالانہ 700 ارب ڈالرز کے برابر۔

اپنے کئی حلقوں اور صنعتوں کی جانب سے CRIDO انتہائی مخدوش جواز، بہت زیادہ اخراجات اور برانڈ مالکان کے لیے نقصان، صارفین کو لوٹنے جیسا سائبر نقصان اور عوامی دلچسپی میں ناکامی کو وجوہات ٹھیراتے ہوئے ICANN کے مجوزہ پروگرام کے خلاف جارحانہ انداز میں جدوجہد کرنے سے وابستہ ہے، جن میں سے عوامی دلچسپی امریکی محکمہ تجارت سے اس کی وابستگی کی بنیادی طلب ہے۔

مجوزہ ICANN پروگرام تقریباً ہر لفظ، عام یا برانڈڈ، کو انٹرنیٹ ٹاپ-لیول ڈومین کے طور پر دعویٰ داخل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو اجازت دے گا۔ ٹاپ لیول ڈومینز ڈاٹ سے پہلے کچھ بھی ہے، جیسا کہ as.com اور .org۔ صرف پہلے سال میں ICANN منصوبہ ہزاروں نئے ٹاپ لیول ڈومینز کی اجازت دے گا اور مستقبل میں ہزاروں۔ یہ کاروبار کی ہر سطح پر برانڈ مالکان کو زبردست دباؤ کا شکار بنائے گا جس میں چھوٹے کاروبار، صارفین، این جی اوز، خیراتی ادارے اور فاؤنڈیشنز بھی شامل ہیں جنہیں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے نئے ٹاپ لیول ڈومین خریدنے اور محفوظ کرنے پڑیں گے۔

اے این اے کے صدر اور سی ای او باب لیوڈائس نے کہا کہ ” ICANN کے ٹاپ لیول ڈومین توسیعی پروگرام کے خلاف یہ غیر معمولی اتحاد انٹرنیٹ اسٹیک ہولڈر کمیونٹی میں عدم اطمینان کی شدت کو واضح انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ CRIDO کی نمائندگی میں بڑی عالمی صنعتیں مستقبل میں اپنے وجود، صارفین اور معیشت کے لیے زبردست نقصان کو دیکھ رہی ہیں۔ ہم ICANNسے دست بدستہ التماس کرتے ہیں کہ وہ اس ناقص تصور کے حامل، غیر ضروری اور تباہ کن منصوبے کے اجرا کی کوششیں ترک کرے۔”

اگر ICANN کا منصوبہ جاری رہتا ہے، تو CRIDO یقین سے سمجھتا ہے کہ انٹرنیٹ لین دین پر بھروسہ مندی کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ مزید برآں برائے منافع اور غیر منافع بخش برانڈ برادری بھی غیر ضروری اخراجات پر اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھائے گی – ایسی رقم جو مصنوعات کی بہتری، سرمائے کے اخراجات اور روزگار کے مواقع نکالنے پر بہت انداز میں خرچ کی جا سکتی تھی۔

ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسٹیفن لوئرکے نے کہا کہ “ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز اور اس کے اراکین ICANN کو موجودہ شکل میں اپنے ٹاپ لیول ڈومین منصوبے کو ترک کرنے پر سنجیدگی سے زور دیتا ہے اور اسے ایسے طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کرتا ہے جو صارفی جانب مارکیٹرز اور دنیا بھر میں برانڈ مالکان کے قانونی فوائد کو موزوں انداز میں تسلیم کرے۔” ڈبلیو ایف اے کے اراکین دنیا کے تمام خطوں میں اشتہاری اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں ایسوسی ایشن آف کینیڈین ایڈورٹائزرز ، انکارپوریٹڈ سوسائٹی آف برٹش ایڈورٹائزرز، رشین ایسوسی ایشن آف ایڈورٹائزرز، ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن آف ترکی، انڈین سوسائٹی آف ایڈورٹائزرز، جاپان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف نیشنل ایڈورٹائزرز میں شامل ہیں۔

حالیہ اے این اے ماسٹرز آف مارکیٹنگ سالانہ کانفرنس، جس میں 1700 مارکیٹرز نے شرکت کی، لیوڈائس نے اعلان کیا کہ ایسوسی ایشن کے بورڈ نے بالاتفاق رائے ICANN کے ٹاپ لیول ڈومین توسیعی منصوبے کے خلاف جدوجہد کا ووٹ دیا۔ انہوں نے شرکا پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے صنعتی شعبوں کی اضافی تجارتی انجمنوں کو مدد کے لیے یکجا کریں اور ICANN کے منصوبے کی مخالفت کے لیے بھرپور و بڑے پیمانے پر قوت جمع کریں اس سے پہلے کہ وہ ناقابل تلافی نقصان پہنچائے۔ اجلاس میں چند سو شرکا نے عرضداشتوں پر دستخط کیے جن میں ICANN کی تجویز کی ذاتی طور پر مخالفت کی گئی۔ عرضداشتیں آنے والے اجلاسوں اور تقاریب میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ کہیں زیادہ اراکین کی حمایت سمیٹی جا سکے۔

اب تک مندرجہ ذیل 47 ایسوسی ایشنز CRIDO میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں اور عرضداشت پر دستخط کیے ہیں جو DOC کو بھیجی جائے گی جس نے ICANN کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کا علانیہ اظہار کیا ہے:

– اے اے ایف – ایماریلو

– اے اے ایف – ڈیلاس

– اے اے ایف – فورٹ ورتھ

– اے اے ایف  ہمپٹن روڈز

-ایڈکلب سنسناٹی

-امریکن ایڈورٹائزنگ فیڈریشن (AAF)

-امریکن ایڈورٹائزنگ فیڈریشن آف دے موئنے

-امریکن اپیرل اینڈ فٹ ویئر ایسوسی ایشن (AAFA)

-امریکن ایسوسی ایشن آف ایڈورٹائزنگ ایجنسیز (4As)

-امریکن بیوریج ایسوسی ایشن (ABA)

-امریکن کونسل آف لائف انشوررز (ACLI)

-امریکن ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن (AHCA)

-امریکن انشورنس ایسوسی ایشن (AIA)

-امریکن انٹلکچوئل پراپرٹی لا ایسوسی ایشن (AIPLA)

-امریکن سوسائٹی آف ایسوسی ایشن ایگزیکٹوز (ASAE)

-ایسوسی ایشن آف کینیڈین ایڈورٹائزرز (ACA)

-ایسوسی ایشن آف نیشنل ایڈورٹائزرز (ANA)

-آسٹن ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

-بوئسے ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

– کیبل ایڈورٹائزنگ بیورو (CAB)

– کنزیومر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن (CEA)

– ڈائریکٹ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن (DMA)

– یورپین ایسوسی ایشن آف کمیونی کیشنز ایجنسیز (EACA)

– یورپین پبلشرز کونسل (EPC)

– فوڈ مارکیٹنگ انسٹیٹیوٹ (FMI)

– گروسری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (GMA)

– ایڈاہو ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

– ایڈاہو فالز ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

– انٹلکچوئل پراپرٹی آنرز ایسوسی ایشن (IPO)

– انٹرایکٹو ایڈورٹائزنگ بیورو (IAB)

– آئی اے بی یورپ

– لوئس-کلارک ویلی ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

– میجک ویلی ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

– موبائل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن (MMA)

– ایم پی اے – دی ایسوسی ایشن آف میگزین میڈیا

– نیشنل ایسوسی ایشن آف براڈکاسٹرز (NAB)

– نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز (NAM)

– نیشنل کنفکشنرز ایسوسی ایشن (NCA)

– نیشنل کونسل آف چین ریسٹورنٹس (NRA)

– پوکاتیلو ایڈورٹائزنگ فیڈریشن

– پروموشن ایڈورٹائزنگ بیورو (RAB)

– ریٹیل انڈسٹری لیڈرز ایسوسی ایشن (RILA)

– ٹیلی وژن بیورو آف ایڈورٹائزنگ (TVB)

– یو ایس چیمبر آف کامرس

– ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز (WFA)

                – جس میں دنیا بھر کی پچاس آزاد فیڈریشن شامل ہیں۔

اب تک مندرجہ ذیل 47 ادارے CRIDO میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور عرضداشت پر دستخط کیے ہیں جو DOC کو بھیجی جائے گی جس نے ICANN کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کا علانیہ اظہار کیا ہے:

– آکسیم

-ایڈوبی سسٹمز انکارپوریٹڈ

– آل اسٹیٹ انشورنس کمپنی

– امریکن ایکسپریس

– برنکر انٹرنیشنل

– برگر کنگ کارپوریشن

– دی کوکا-کولا کمپنی

– کومبے انکارپوریٹڈ

– کون ایگرا فوڈز

-کوسٹکو ہول سیل کارپوریشن

– ڈیرڈین ریسٹورنٹس انکارپوریٹڈ

– ڈیل انکارپوریٹڈ

– ڈنکن برانڈز انکارپوریٹڈ

– ایجوکیشنل ٹیسٹنگ سروسز (ETS)

– فڈیلٹی انوسٹمنٹس

– فورڈ موٹر کمپنی

– جنرل الیکٹرک کمپنی

– ہیک کری ایٹو

– ہیولٹ-پیکارڈ کمپنی

– ہنٹر ڈوگلس این اے

– جے سی پینی کمپنی انکارپوریٹڈ

– جانسن اینڈ جانسن

– کیلوگ کمپنی

– لا کوئنتا

– لبرٹی میوچوئل

– ملر کورز

– منی میلر آف ایماریلو

– نیشن وائیڈ میوچوئل انشورنس کمپنی

– نیون سن ٹیننگ سیلون

– نیسلے یو ایس اے

– او آر سی آئی

– او ایس آئی ریسٹورنٹس پارٹنرز، ایل ایل سی

– پاپا جانز

– پروکٹر اینڈ گیمبل

– پبلسس گروپ

– پولتے گروپ

– سام سنگ

– یو ایس بینک

– وین گارڈ

– ورج

ANAکے بارے میں

1910ء میں قائم ہونے والی اے این اے (ایسوسی ایشن آف نیشنل ایڈورٹائزرز) اپنے اراکین کو گہری نظر، تعاون اور تائید فراہم کرنے کے ذریعے مارکیٹنگ کمیٹی کی قیادت کرتا ہے۔ اے این اے کے اراکین میں 10 ہزار برانڈز کے حامل 400 ادارے شامل ہیں جو مجموعی طور پر مارکیٹنگ رابطے اور اشتہار بازی پر 250 ارب ڈالرز سے زائد خرچ کرتے ہیں۔ اے این اے بہترین مارکیٹنگ مشقوں کی آگہی، صنعتی منصوبوں کی قیادت، صنعتی مشقوں پر اثر انداز ہونے، صنعتی معاملات کو منظم کرنے، اور تمام اشتہار بازوں اور مارکیٹرز کو جدت، فروغ اور تحفظ بخشنے کے لیے کوشش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.ana.net، ٹویٹر پر فالو کیجیے [http://twitter.com/ANAmarketers ]، فیس بک پر شمولیت اختیار کیجیے[http://www.facebook.com/ANA ]، یا ہمارا یوٹیوب چینل ملاحظہ کیجیے [http://www.youtube.com/user/ANAmarketers ]۔

CRIDO کے بارے میں

کوالیشن آف رسپانسبل انٹرنیٹ ڈومین اوور سائٹ (CRIDO) ستاسی با اثر قومی و بین الاقوامی تجارتی انجمنوں اور اداروں کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز کے تمام اراکین بھی شامل ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ ٹاپ-لیول ڈومین ناموں کی توسیع کے لیے انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز (ICANN) منصوبے کے اجراء کے خلاف اتحاد کیا ہے۔ CRIDO اراکین، جو عالمی مارکیٹنگ کمیونی کیشنز کے تقریباً 90 فیصد کی نمائندگی کر رہے ہیں (700 ارب سالانہ کے برابر خرچ کرتے ہیں)، نے انتہائی مخدوش جواز، بہت زیادہ اخراجات اور برانڈ مالکان کے لیے نقصان، صارفین کو لوٹنے جیسا سائبر نقصان اور اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کی کمی کو بطور وجہ ٹھیرایا ہے، جن میں سے عوامی دلچسپی امریکی محکمہ تجارت سے اس کی وابستگی کی بنیادی طلب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.crido.org۔

ذریعہ: ایسوسی ایشن آف نیشنل ایڈورٹائزرز

رابطہ: لونا نیوٹن

کوپرکاٹز اینڈ کمپنی برائے ANA

lnewton@cooperkatz.com یا

+1-917-595-3061؛

جیمی بیزوزو

کوپرکاٹز اینڈ کمپنی برائے ANA

jbezozo@cooperkatz.com یا

+1-917-595-3032