ری/میکس کی حقیقی عالمی رئیل اسٹیٹ فہرست سائٹ کا اجرا

AsiaNet 47233

ڈینور، 10 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

global.remax.com 60 سے زائد ممالک میں کسٹمائزڈ سرچ پیش کرتی ہے

تسلیم شدہ رئیل اسٹیٹ رہنما ادارے ری/میکس، ایل ایل سی نے ایک نئی ویب سائٹ ، global.remax.com، جاری کی ہے جو صارفین کے لیے پہلا حقیقی عالمی ذریعہ ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک کے لاکھوں گھروں کی فہرست شامل ہے۔ سائٹ کسٹمائزڈ سرچ ٹولز پیش کرتی ہے جو خریداروں کو 30 زبانوں میں ملکیت تلاش کرنے، کرنسیوں کے تبادلے اور تازہ ترین بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ خبروں  کی سہولت دیتی ہے۔ اجرا پر سائٹ برازیل، فرانس، اطالیہ، ہندوستان، پرتگال، ارجنٹائن، ڈومینکن جمہوریہ، کوسٹاریکا، سوئٹزرلینڈ، ریاستہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سے فہرستوں کی حامل ہوگی – جس میں مجموعی طور پر دنیا بھر کے 60 سے  زائد ممالک اور خطے شامل ہوں گے۔

ری/میکس ایگزیکٹو نائب صدر برائے امریکہ اور انٹرنیشنل ریجنل ڈیولپمنٹ ولیم ای سوٹروف نے کہا کہ “ہم نے اپنے صارفین کو ترجیح بنایااور انہوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں بین الاقوامی جائیدادوں کے لیے ایک جامع ذریعے کی ضرورت ہے۔ ہم ایسے خریداروں کی تعداد کو بڑھتا ہوئے دیکھ رہے ہیں جو دنیا بھر میں جائیدادوں کی منتظر ہے۔ global.remax.com درحقیقت رہائشی، پرتعیش اور تجارتی رئیل اسٹیٹ کے لیے ایک ون-اسٹاپ ذریعہ ہے ، اس امر سے قطع نظر کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔”

رئیل اسٹیٹ کے رحجانات ملک در ملک، شہر در شہراور حتیٰ کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں بھی تبدیل ہوتے ہیں۔ global.remax.com کا دورہ کرنے والے خریدار اور  فروخت کنندگان عمیق و تفصیلی نیوز فیڈ کے ذریعے تازہ ترین رئیل اسٹیٹ خبروں اور تقریبات سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ سائٹ میں مخصوص ملک یا خطے پر باری باری توجہ ڈالی جائے گی، اور مارکیٹ اور کسی بھی پیشرفت کے حوالے سے صارفین کے تجزیے پیش کرے گی۔

بھارت، برازیل اور چین جیسے ممالک میں آبادی میں اضافے اور آمدنی بڑھنے سے خاندان اپنی رہائش اور سرمایہ کاری کے لیے گھروں کی تلاش کر رہے ہیں۔ ری/میکس بھی آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر میں دفاتر میں اضافہ کر رہا ہے۔ فرنچائز فروخت 2011ء کے پہلے نصف میں تقریباً 15 فیصد زیادہ رہی، اک ایسا نشان جو گزشتہ سال کی کل فرنچائز فروخت کو پیچھے چھوڑتا دکھائی دے رہا ہے جس میں 2009ء پر 30 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا تھا۔ صرف برازیل میں ری/میکس 2010ء پر 133 فیصد اضافہ رکھتا ہے۔

سوتیروف نے کہا کہ “ہم آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ سیلزایسوسی ایٹس کی ضرورت ہے، چند ممالک میں ری/میکس پہلا رئیل اسٹیٹ برانڈ رہا جو گیا اور کاروبار کا آغاز کیا۔ اس عمل کا حصہ بننا بہت دلچسپ امر ہے۔”

ری/میکس 80 سے زائد ممالک میں موجودگی رکھتا ہے، جو کسی بھی مسابقت رکھنے والے ادارے سے کہیں زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں 6300 سے زائد دفاتر اور سیلز ایسوسی ایٹس کی تقریباً 90 ہزار کی سیلز قوت کے ساتھ خریدار اور فروخت کنندگان رئیل اسٹیٹ صنعت کے سب سے سیر حاصل ماہرین کے تجربے اور معلومات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ری/میکس کی عالمی فہرست بندی کے بارے میں معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.global.remax.com۔ ری/میکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.remax.com دیکھئے۔ بہتر کارکردگی کی حامل رئیل اسٹیٹ سیلز قوت میں شمولیت کے لیے http://www.joinremax.com ملاحظہ کیجیے۔

global.remax.comکے بارے میں ایک وڈیو دیکھئے

http://www.youtube.com/watch?v=wPKe8Nze94Y

ری/میکس کے بارے میں :

ری/میکس 1973ء میں رئیل اسٹیٹ صنعت کی عظیم شخصیات ڈیو اور گیل لنیگر نے قائم کیا تھا جو اب بھی ڈینور میں قائم عالمی فرنچائزر کی قیادت کر رہے ہیں۔ ری/میکس صنعت میں سب سے زیادہ سیر حاصل سیلز قوت کے حامل ادارے کی حیثیت سے تسلیم شدہ ہے اور 80 سے زائد ممالک تک عالمی رسائی رکھتا ہے۔ برادریوں کے لیے جذبے کے ساتھ جس میں ایجنٹس رہتے اور کام کرتے ہیں، ری/میکس چلڈرنز مریکل نیٹ ورک ہاسپٹل، سوسی جی کومن برائے کیور (ر) اور دیگر خیراتی اداروں کے لیے 100 ملین ڈالرز سے زائد اکٹھا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ دنیا بھر میں کوئي بھی ری اسٹیٹ ری/میکس سے زیادہ فروخت نہیں کرتا۔ http://www.remax.com یا http://www.joinremax.comملاحظہ کیجیے۔

وڈیو:

http://www.youtube.com/watch?v=wPKe8Nze94Y

ذریعہ: ری/میکس، ایل ایل سی

رابطہ: رونڈا شولٹنگ

پبلک ریلیشنز مینیجر

ری/میکس ایل ایل سی

+1-303-796-3504

rscholting@remax.com