جان میک نے ریو ورلڈ وائیڈ کی مجلس منتظمین میں شمولیت اختیار کر لی

Asianet 47198

آسٹن، ٹیکساس، 10 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

صنعتی ماہر اسٹریٹجک سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مجلس منتظمین میں شمولیت

کم خدمات کی حامل مارکیٹوں کے لیے پے منٹ سروسز کمپنی ریو ورلڈ وائیڈ نے اعلان کیا ہے کہ جان جے میک کو ادارے کی مجلس منتظمین(بورڈ آف ڈائریکٹرز) میں تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ ادارے میں اسٹریٹجک سرمایہ کار کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111109/DA01854-a)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111109/DA01854LOGO-b)

میک کے کیریئر کا آغاز 1972ء میں مورگن اسٹینلے سے ہوا، اور سالوں میں ترقی پاتے ہوئے وہ شراکت دار، پبلک کمپنی کے صدر اور پھر سی ای او اور چیئرمین تک پہنچے۔

2001ء سے 2005ء تک میک نے مورگن اسٹینلے چھوڑ کر کریڈٹ سوئس گروپ میں شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کریڈٹ سوئس فرسٹ بوسٹن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سنبھالے۔ پھر وہ مورگن اسٹینلے میں واپس آئے، اور اپنے موجودہ عہدے ایگزیکٹو چیئرمین آف بورڈ پر منتخب ہوئے۔ میک کے سر 2008ء کے مالیاتی بحران کے دوران بسا اوقات ادارے کو مستحکم کرنے اور اس کے کلچر کو از سر نو تقویت بخشنے کا سہرا باندھا جاتا ہے۔ جولائی 2010ء میں میک کو چین کے بنیادی سرکاری ویلتھ فنڈ چائنا انوسٹمنٹ کارپوریشن کے بورڈ میں نامزد کیا گیا تھا۔

میک نے کہا کہ “ریو ایک عظیم مقصد سے وابستہ اور عظیم ٹیم اور مصنوعات کا حامل ادارہ ہے، جو ایک دلچسپ عالمی مارکیٹ موقع کا سامنا کر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ادارے پر میرا اثر نمایاں ہوگا، اور میری نظریں انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینے پر مرکوز ہیں۔”

ریو ورلڈ وائیڈ کے شریک بانی، چیئرمین اور سی ای او روئے سوسا نے کہا کہ “ریو ایک قابل تغیر ترقی کے دور سے گزر رہا ہے، اور جان میک کا کامیابی کا شاندار ریکارڈ انہیں ہمارے ادارے کے آگے بڑھنے کی رفتار سے مکمل ہم آہنگ بناتا ہے۔ ان کی صنعتی معلومات، آپریٹنگ کے تجربے، اور اسٹریٹجک رہنمائی سے ریو اپنے مقاصد کو تیزی سے حاصل کرنے کی بہترین پوزیشن میں ہے۔ ذاتی سطح پر برٹرینڈ اور میں اس موقع کے حصول پر فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہمیں جان جیسی شخصیت کی شاگردی نصیب ہوگی کیونکہ ہم ریو کو صف اول کا عالمی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔”

جان میک پری پیڈ ڈیبٹ صنعت کے بانیوں اور ریو کی بنیاد رکھنے والوں روئے اور برٹرینڈ سوسا، معروف سرمایہ کاروں اور کاروباری منتظمین بلی جو “ریڈ” میک کومب از ٹیکساس اور میکسیکو کےہورگے ورگیرا سمیت ادارے کےدیگر حصص یافتگان  کے ساتھ ملیں گے۔

ریو ورلڈ وائیڈ کے بارے میں

ریو ورلڈ وائیڈ دنیا بھر میں ایسی مارکیٹوں کے لیے مالیاتی خدمات کی وسیع پیمانے پر دستیاب کے لیے کام کرنے سے وابستہ ہے جہاں کم خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ریو مشکل رسائی کی حامل مارکیٹوں تک فوری اور موثر رسائی فراہم کرنے میں شراکت داروں کو مدد دیتا ہے اور کم خدمات کے حامل صارفین کو معقول، محفوظ اور آسان مالیاتی لین دین کے قابل بناتا ہے۔ ریو کے مکمل موبائل اور پری پیڈ کارڈ حلوں کی بھرپور رینج – جس میں ریو برانڈڈ، کو برانڈڈ اور وابستہ مصنوعات شامل ہیں – بینکوںکی جانب سے جاری کی جاتی ہے، جو کثیر اللسانی، مختلف کرنسی پروسیسنگ پلیٹ فارمز سے تقویت شدہ ہوتی ہیں اور شراکت داروں اور براہ راست ریو کی جانب سے بھی اپنے بڑھتے ہوئے خوردہ نیٹ ورک پر فراہم کی جاتی ہیں۔ ریو کا صدر دفتر آسٹن، ٹیکساس میں واقع ہے اور وہ شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ، یورپ اور ایشیا بحر الکاہل میں کام کرتا ہے، اور ایم پاور وینچرز انوسٹمنٹ پورٹ فولیو کا رکن ہے۔ مزید جاننے کے لیے www.revworldwide.com۔

ذریعہ ریو ورلڈ وائیڈ

رابطہ: ریو ورلڈوائیڈ، برنانڈو مینڈیز، +1-512-366-1194،

bernardo.mendez@revworldwide.com