این ٹی ٹی کام کی پی سی-1 بحر الکاہل کے درمیان نئی نسل کی زیر آب کیبل جدید آپٹیکل ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی

AsiaNet 47136

ٹوکیو، 4 نومبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

– پی سی-1 کی گنجائش کو تین گنا سے زیادہ بڑھا کر 10 ٹی بی ایس کیا جائے گا –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 4 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ بحر الکاہل کے درمیان اپنے زیر آب کیبل نظام پی سی -1 پر 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) آپٹیکل ٹرانسمیشن کے دنیا کے پہلے کامیاب تجربے کے بعد، جس کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا،  ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اگلی نسل کی آپٹیکل ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کو ڈیجیٹل کویرینٹ ٹرانسمیشن کے تجارتی پیمانے پر امکانات کی تصدیق کی ہے اور اس ٹیکنالوجی کو 2013ء کے وسط میں پی سی-1 میں شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔ اپ گریڈ پی سی-1 کی ٹرانسمیشن کی گنجائش کو 10 ٹیرابٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس) تک پہنچا دے گا، جو 3.2 ٹی بی پی ایس کی موجودہ گنجائش سے تین گنا زیادہ ہے۔

ڈیجیٹل کویرینٹ ٹرانسمیشن اگلی نسل کی ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی ہے جو فیز ماڈیولیشن اور پولرائزیشن ملٹی پلیکسنگ جیسی کثیر السطحی ماڈیولیشن کے ذریعے اسپیکٹرل موثریت کو بہتر بنا تی ہے۔  یہ کویرینٹ انکشاف اور ڈیجیٹل سگنل کے عمل کو جوڑ کو وصول کنندہ کی حساسیت کو زبردست انداز میں بہتر کرتی ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اسمارٹ فون/ٹیبلٹ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ موسیقی/وڈیو ڈاؤنلوڈنگ، بلاگز اور سوشل نیٹ ورکنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ڈیٹا کمیونی کیشن میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ این ٹی ٹی کام جاپان اور امریکہ کو ملانے والی اپنی پی سی -1 بحر الکاہل کے درمیان زیر زمین کیبل کے ذریعے اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ این ٹی ٹی کام عالمی آئی پی نیٹ ورک سروسز آرک اسٹار (ٹ م) یونیورسل ون کلاؤڈ نیٹ ورک سروسز اور عالمی کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے پی سی -1 استعمال کرتا ہے۔

پی سی لینڈنگ کارپوریشن کے سی ای او تاکاہیرو سومی موتو نے کہا کہ “ہمارازیرآب کیبل نظام پی سی-1  امریکہ اور جاپان کے لیے اہم بین الاقوامی رابطے کا اہم ذریعہ ہے اور یہ بات سانحہ 11 مارچ میں ثابت ہو چکی ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعے پی سی-1 کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا، جو بحر الکاہل کے دونوں جانب مختصر ترین ربط فراہم کرتی ہے، مسلسل بڑھتے ہوئے ٹریفک کو مطمئن کرے گا اور صارفین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوگا۔”

این ٹی ٹی کام گروپ کے ادارے اور پی سی-1 کو چلانے والے پی سی لینڈنگ گروپ نے اکتوبر میں میں ڈیجیٹل کویرینٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے 100 جی بی پی ایس آپٹیکل کمیونی کیشن ٹرانس میشن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربہ جو پی سی-1 فائبر کے 9500 کلومیٹر سے زیادہ طویل حصے پر کیا گیا، کو پی سی-1 کے آپٹیکلی آپٹمائزڈ ڈھانچے بشمول موثر مقام پر لگائے گئے آپٹیکل ریپیٹرز اور آپٹیکل فائبر لے آؤٹ کی مدد حاصل تھی۔

براہ مہربانی ملاحظہ کیجیے

www.pc1.com/userfiles/file/pacific-crossing-and-infinera-complete-subsea-trial.pdf

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

براہ مہربانی ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

(محترمہ) کوتوئی کاموساکی یا (جناب) تاکیشی کاواساکی،

سروس انفرا اسٹرکچر،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ٹیلی فون: +81-3-6700-7512،

ای میل: cable-tech-si @ntt.com