ہیلسنکی ورلڈ ڈیزائن کیپٹل 2012ء کے لیے تیار

AsiaNet 46988

ہیلسنکی، 4 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ورلڈ ڈیزائن کیپٹل (WDC) ہیلسنکی 2012ء ڈیزائن میں دنیا کی سب سے بڑی مہمات میں سے ایک ہے۔ 300 تقریبات، منصوبوں اور اقدامات پر مشتمل ایک سال کی مدت کے اپنے پروگرام کے ساتھ ان طریقوں کا کھوج لگائے گا جس میں ڈیزائن روزمرہ زندگی میں پیوست ہے۔ 2012ء کے دوران ہیلسنکی ایک بے مثال پروگرام پیش کرے گا جو ڈیزائن کے فوائد اور اہمیت کو تلاش اور ایسے مختلف طریقوں کو بیان کرتا ہے جو ہماری زندگیوں کو بہتر بناسکتے ہیں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/wdch/52768/

ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء تقریبات یا منصوبوں کے سلسلے سے کہیں بڑھ کر کچھ ہے۔ یہ ہمارے شہروں کو بہتر بنانے اور ہماری زندگیوں میں ڈیزائن کو پرونے کے حوالے سے ہے۔ ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء کا وژن اشیاء سے خدمات اور نظاموں تک ڈیزائن کے خیالات کو وسعت بخشتا ہے۔

تقریبات کا ایک سال، آغاز اور تجربات

ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء  اپنے سال کا آغاز 31 دسمبر 2011ء کو ڈیزائن کے سالِ نو کے جشن کے ساتھ کرتا ہے۔ ہر کسی کو ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء کا جشن منانے کے لیے ہیلسنکی مدعو کیا گیا ہے۔ دیگر تقریبات میں ڈبلیو ڈی سی گالا [http://wdchelsinki2012.fi/en/program/2011-10-20/wdc-design-gala ]، ہیلسنکی ڈیزائن ویک[http://wdchelsinki2012.fi/en/program/2011-10-20/helsinki-design-week-2012 ]، اور ڈیزائن کی وسیع رینج کا احاطہ کرنے اور آرٹ اور ڈیزائن کے درمیان سرحد پر سوالات اٹھانے والی والی 90 نمائشیں بھی شامل ہیں۔ اہم نمائشوں میں سے ایک ایوری ڈے ڈسکوریز [http://wdchelsinki2012.fi/en/program/2011-10-20/everyday-discoveries-international-design-house-exhibition ] ہے جو جدید ڈیزائن کی وسیع تر تناظر کو منتقل اور ممالک کے درمیان موجودہ ڈیزائن معیارات کا تقابل کرتی ہے۔

ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء کے اہداف میں سے ایک شہری زندگی کے چیلنجز کے حل کرنے کے فوائد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ صحت و بہبود، خدمات، شہری منصوبہ بندی، تعمیراتی ماحول، ماحول دوستی، اوپن سورس معلومات، ڈیٹا وژوئلائزیشن اور ڈیزائن تعلیم کے شعبوں میں نئے انتہائی ڈیزائن عوامل شروع ہوئے ہیں۔

بالکل ڈیزائن ہی کی طرح ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی بھی آپ کے گرد ہرطرف ہے۔ اسے ہیلسنکی کے ڈیزائن ڈسٹرکٹ میں گیلریوں، دکانوں یا کیفے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء یہ بھی پیش ظاہر کرے گا کہ ڈیزائن غسل خانوں، خاموش اور فطری مقامات پر کس طرح شامل ہے۔

ورلڈ ڈیزائن کیپٹل آئی سی ایس آئی ڈی ، انٹرنیشنل کونسل آف سوسائٹیز آف انڈسٹریل ڈیزائن، کا ایک منصوبہ ہے، جو ہر دوسرے سال سماجی، ثقافتی اور اقتصادی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کو بطور اوزار استعمال کرنے پر کسی عالمی شہر کی کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔

2012ء پروگرام میں تقریبات اب بھی شامل کی جا رہی ہیں۔ مزید معلومات اور فہرست کے لیے http://wdchelsinki2012.fi/en ملاحظہ کیجیے – حتمی پروگرام میں 300 تقریبات، منصوبے اور اقدامات شامل ہوں گے۔

ذریعہ: ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012ء

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

محترمہ مارت کیوستو،

سینئر کمیونی کیشنز آفیسر،

ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012ء،

maarit.kivisto@wdchelsinki2012.fi،

ٹیلی فون: +358-40-766-9957