سی این پی وی کا جنوبی ایشیا میں کلیدی عہدیدار کی تقرری کا اعلان

AsiaNet 47049

لکسمبرگ اور ڈونگ ینگ، چین، یکم نومبر 2011ء/پی آر نیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ کے قوانین کے تحت قائم پبلک لمیٹڈ لائبلٹی کمپنی اور سولر فوٹووولٹیک مصنوعات کے معروف تیار کنندہ سی این پی وی سولر پاور ایس اے نے آج جناب پون سیکر پریاندر کی بطور نائب صدر سیلز و مارکیٹنگ، جنوبی ایشیا تقرری کا اعلان کیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20081103/CNM010LOGO)

سی این پی وی کے سی ای او جناب چانگ شنفو اور سی این پی وی کے سی او او جناب بائپنا ویراجو چودھری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مستقل توسیع بھرپور انداز میں جاری ہے، جناب پون سیکر کی تقرری ہمارے صارفین کے کلیدی مقاصد کے حصول کے لیے متواتر ہدف کی فراہمی کی خاطر اضافی ڈھانچہ، سمت، خدمت اور حکمت عملی فراہم کرے گا۔ ہم اپنے ادارے میں خصوصاً جناب پون سیکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہیں جو اپنے ساتھ وسیع تر تجربہ لائے ہیں، اور اُن کی تقرری ہمیں اپنے ادارے کی اندرونی صلاحیتوں پر مزید گہری نظر ڈالنے اور مطمئن ہو کر نہ بیٹھنے کو ممکن بنائے گی۔”

مکینیکل انجینئرنگ میں فرسٹ کلاس ڈگری، جو انہوں نے مدورائے کماراج یونیورسٹی، بھارت سے حاصل کی تھی، اور بیورو آف انرجی ایفیشنسی، وزارت بجلی، نئی دہلی سے سرٹیفائیڈ انرجی آڈیٹر کی حیثیت سے جناب پون سیکر اعلیٰ تعلیمی قابلیت و تجربہ رکھتے ہیں جو صنعت کے جامع اور متعلقہ تجربے کو مکمل کرتا  ہے۔

بجلی کے شعبے میں 21 سال سے زائد کے پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ جس میں سے ٹاٹا بی پی سولر انڈیا لمیٹڈ اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ  کے ساتھ سولر فوٹووولٹیک صنعت میں قائدانہ کردار کی حیثیت سے گزارے گئے  11 سے زائد سال بھی شامل ہیں، کے ساتھ ماحول دوست عمارات، بینکاری، ریلویز، ٹیلی کام، تیل و گیس، دفاع، شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے اور حکومتی شعبہ جات کے لیے بڑے گرڈ کے منسلک شدہ شمسی توانائی کے پلانٹس اور خصوصی چھتوں اور آف-گرڈ شمسی توانائی کے پلانٹس پر بہترین ٹیکنو-کمرشل معلومات کے حامل جناب پون سیکر رہنمائی، مدد اور صارفین کے زبردست اطمینان کے لیے بہترین شخصیت ہیں۔ خالص اثر سی این پی وی حکمت عملی کا حصہ ہے؛ صارفین کے لیے منافع بخش ترقی اور سی این پی وی  یکساں فائدے حاصل کریں گی۔

جناب پون سیکر جنوبی ایشیا کی مارکیٹ کے لیے بہتر انداز میں خدمات انجام دینے کے لیے جنوبی بھارت کے شہر بنگلور میں قیام کریں گے۔ وہ سی این پی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب بائپنا ویراجو چودھری کو براہ راست جوابدہ ہوں گے، اور علاقائی سپورٹ کی موثریت کو بہتر بنائے گے اور بحیثیت مجموعی ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے۔

سی این پی وی کے بارے میں

سی این پی وی سولر پاور ایس اے (این وائی ایس ای یورونیکسٹ: ALCNP)، اپنے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے سی این پی وی ڈونگ ینگ سولر پاور کمپنی لمیٹڈ کے تحت سولر فوٹووولٹیک مصنوعات تیار کرنے والا کا معروف مکمل ساخت گر ہے جو انگوٹس، ویفرز اور سیلزکی پیداوار سے لے کر پی وی ماڈیولز کی تیاری تک انتہائی موثر اور سستے کرسٹلائن سولر فوٹووولٹیک ماڈیولز ڈیزائن، تیار اور فراہم کرتا ہے۔ http://www.cnpv-power.com  پر سی این پی وی کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

سی این پی وی سولر پاور ایس اے

بائپنا ویراجو چودھری، سی او او اور سی ٹی او

ٹیلی فون: +86-13656-473355،

ای میل: chaudary@cnpv-power.com

بل میلوسکی، وی پی-انوسٹر ریلیشنز،

ٹیلی فون: +86-546-7795555

ای میل: ir@cnpv-power.com

پون سیکر پریاندر، وی پی سیلز و مارکیٹنگ-جنوبی ایشیا

ٹیلی فون: +91-9611 333011

ای میل: Ponsekar.P@cnpv-power.com

ذریعہ: سی این پی وی سولر پاور ایس اے