انٹرنیشنل ویلکس ایوارڈ 2012ء کے لیے اندراج کا آغاز

AsiaNet 46970

کوپن ہیگن، ڈنمارک، 26 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یکم اکتوبر کو ویلکس گروپ نے دنیا بھر میں تعمیرات کے طالب علموں کی حوصلہ افزائی اور چیلنج دینے کے لیے بین الاقوامی ویلکس ایوارڈ 2012ء کا اجراء کیا تاکہ وہ تعمیرات میں دن کی روشنی کے استعمال کے نئے طریقے ڈھونڈ سکیں اور تحقیق کر سکیں۔ طلبہ کو یکم مارچ 2012ء سےقبل اپنا اندراج کرانے کی ضرورت ہے۔

ماہر تعمیرات اور ویلکس گروپ کے سربراہ برائے ڈے لائٹ، انرجی اینڈ انڈور کلائمٹ پیر آرنلڈ اینڈرسن کہتے ہیں کہ “ہمارا مقصد دن کی روشنی، تازہ ہوا اور معیارِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔ ہم بین الاقوامی ویلکس ایوارڈ ہر دوسرے سال پیش کرتے ہیں تاکہ مستقبل کے ماحول دوست طرز تعمیر کا خیال تجویز کرنے کا چیلنج دیا جائے اور طلبہ کے جوش و تجسس اور روشنی کے سماجی، نفسیاتی اور ماحولیاتی پہلوؤں کو دریافت کرنے کے حوصلوں کا فائدہ اٹھایا جائے۔”

بین الاقوامی ویلکس ایوارڈ 2012ء ماحول دوست خیالات اور حلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو شہروں اور نواحی رہائشی علاقوں میں نئی اور موجودہ عمارات کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیے جائیں۔ ایوارڈ ایسی تجاویز کا منتظر ہے جو توانائی کے حوالے سے واضح حکمت عملی کے ساتھ ساتھ صحت اور انسانی رہائش کی بہبود اور عمارتوں پر کام کے حوالے سے خصوصی توجہ بھی رکھتی ہوں۔

بین الاقوامی جیوری

2012ء ایوارڈ جیوری اراکین یہ ہیں: الوارو سیزا از پرتگال، بریجٹ شم از کینیڈآ، پیٹر اسٹچ بری از آسٹریلیا اور برکینا فاسو سے تعلق رکھنے والے فرانسس کیرے جو اب جرمنی میں رہتے ہیں۔ یہ مختلف ممالک میں تعلیم دے چکے ہیں، ان کے کام شایع ہو چکے ہیں اور تعمیرات بھی کر چکے ہیں اور مقامی ماحول اور صورتحال کا لحاظ رکھتے ہوئے یہ تمام ماحول دوست تعمیرات میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

پیر آرنلڈ اینڈرسن کہتے ہیں کہ “ہم نمایاں افراد پر مشتمل جیوری پینل کو پیش کرنے پر خوش ہیں جس میں مختلف ثقافتی پس منظر، قومیتوں اور طرز ہائے تعمیر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ کی قدر و منزلت کو مستحکم کرے گا۔”

انٹرنیشنل ویلکس ایوارڈ انٹرنیشنل یونین آف آرکی ٹیکٹس (UIA) اور یورپین ایسوسی ایشن فار آرکی ٹیکچرل ایجوکیشن (EAAE) کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے حتمی تاریخ یکم مارچ 2012ء ہے اور منصوبے 7 مئی 2012ء تک جمع کرانا لازمی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے آئی وی اے 2012ء کی ویب سائٹ دیکھئے: http://www.velux.com/iva

ویلکس گروپ کے بارے میں

ویلکس گروپ دن کی روشنیوں اور چھت کے ذریعے تازہ ہوا کے ساتھ رہائش کے لیے بہتر ماحول تخلیق کرتا ہے۔ ویلکس مصنوعات پروگرام میں چھت کی کھڑکیوں اور آسمانی روشنی بشمول ہموار چھتوں کے حل کی وسیع رینج شامل ہے۔ ویلکس گروپ 11 ممالک میں مینوفیکچرنگ کمپنیاں رکھتا ہے اور تقریباً 40 ممالک میں سیلز کمپنیوں کا حامل ہے۔ ویلکس گروپ تقریباً 10 ہزار ملازمین رکھتا ہے اور وی کے آر ہولڈنگ اے/ایس کی ملکیت ہے، جو فاؤنڈیشنز اور خاندا ن کی مکمل ملکیتی لمیٹڈ کمپنی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.velux.com۔

ذریعہ: ویلکس

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

میڈیا ریلیشنز،

ٹیلی فون: +45-29166158،

ای میل: press@velux.com