والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے مہمانوں کے لیے پہلی سیلواتور فیراگامو خصوصی خوشبویات کی سہولیات کا اجراء کر دیا

AsiaNet 46948

میک لین، ورجینیا، 24 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

معروف پرتعیش برانڈز نے شراکت داری کا اعلان اور والڈورف استوریا کے ہوٹل روم کیویلیئری میں ٹسکن سول گیسٹ ایمینٹیز (مہمانوں کے لیے خصوصی توسکانی سہولیات) کی نقاب کشائی کر دی ہے۔

آج والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور سیلواتور فیراگامو پرفیومز نے ٹسکن سول گیسٹ ایمینٹیز کے اجراء کا اعلان کیا، جو جنوری 2012ء سے ہوٹل برانڈ کے اہم ترین مقامات پر دستیاب کمرے میں موجود خوشبویات، غسل اور خوشگوار احساس پیدا کرنے والی مصنوعات کی خصوصی رینج ہوگی۔

ادارے کی صف بندی میں ایک ستون سرفہرست خوردہ فروش اور معروف ہوٹل گروپ کی جانب سے عیش سے بدستور وابستگی ہے۔والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس میں خصوصی طور پر پیش کردہ سہولیات اور غسل کی مصنوعات اطالوی پاپوش ساز کی جانب سے پہلی حسن و آرائش کی کلیکشن ہوگی اور سیلواتور فیراگامو کی ان چند منتخب برانڈ شراکت داریوں میں شامل ہوگی۔

ہلٹن ورلڈ وائیڈ کے لیے لگژری اینڈ لائف اسٹائل برانڈز کے عالمی سربراہ جان وینڈرسلائس نے کہا کہ “ہم نے بہترین ایمینٹیز برانڈز شراکت دار کے حصول کے لیے دنیا بھر میں تلاش کی جو بروقت ایسا پرتعیش تجربہ فراہم کرے جس کی والڈورف استوریا کے مہمان توقع رکھتے ہیں۔ ہم نے سیلواتور فیراگامو کی صورت شراکت دار حاصل کیا جو پرتعیش اشیاء کی طویل تاریخ اور وابستگی رکھتاہے۔”

اس تعاون کے جشن میں وینڈرسلائس اور فروچیو فیراگامو، سیلواتور فیراگامو کے چیئرمین، نے نے فیراگامو کے آبائی وطن میں چہار دانگ معروف روم کیویلیئری، والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس میں ایک خصوصی استقبالیہ میں اطالوی متاثر کن کلیکشن کی نقاب کشائی کی، جہاں مہمانوں کو نئی ٹسکن سول مصنوعات سے متعارف کروایا گیا۔ ان معروف برانڈز کے اتحاد کی عکاسی طور پر شرکاء کو والڈورف استوریا کے مقامات کی تصاویر اور برانڈ کی تاریخی کلیکشن میں سے معروف فیراگامو جوتوں کی جوڑی پر خصوصی نظر ڈالنے کا موقع دیا گیا اور لیجنڈری روم کیویلیئری آرٹ کلیکشن کے منتخب فن پاروں کی نمائش کے ذریعے اس تقریب کو مکمل کیا گیا۔

سیلواتور فیراگامو کے چیئرمین فیروچیو فیراگامو نے کہا کہ “ہم اک ایسے ادارے کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں پرتعیش اشیاء سے اتنی گہرائی تک وابستہ ہے۔ یہ لوگوں کو ہماری مصنوعات کو ایک خصوصی طریقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینے کا زبردست وقت ہے۔ ہم اس امر پر بھی بہت خوش ہیں کہ والڈورف استوریا نے ہمارے ساختہ اطالیہ برانڈ کا انتخاب کر کے اپنے مہمانوں کے تجربے میں اطالوی طرز زندگی کا ہلکا سا رِخ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

ٹسکن سول گیسٹ ایمینٹیز از سیلواتور فیراگامو پرفیومز

والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے لیے پیش کردہ طرز زندگی کی آسائشوں کی کلیکشن میں بے مثال اور جدید خوشبویات اور خصوصی اطالوی اجزاء بشمول تیز ترنج، نفیس نباتی اور بیش قیمت چوبی نوٹس کی حامل غسل کی مصنوعات شامل ہیں۔

ٹسکن ول کلیکشن والڈورف استوریا ہوٹلز کے بے مثالات مقامات کے شاندار اور آرام دہ ماحول کو مزید واضح کرتی ہے۔ جنوری 2012ء سے کم از کم مندرجہ ذیل مصنوعات سے انتخاب کا لطف اٹھا سکتے ہیں:

والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس:

— ٹسکن سول یو دے توالے

— ٹسکن سول اینٹی-ایجنگ فیس ماسک

— ٹسکن سول شاور جیل

— ٹسکن سول ہیئر شیمپو

— ٹسکن سول ہیئر کنڈیشنر

— ٹسکن سول باڈی لوشن

— ٹسکن سول فیشل مسٹ

— ٹسکن سول لپ بام

— ٹسکن سول باتھ ٹیبلٹ

— ٹسکن سول باتھ سوپس

— ٹسکن سول فیس کریم

— ٹسکن سول فیشل مسٹ

— ٹسکن سول ہینڈ کریم

— ٹسکن سول آئی کریم

— ٹسکن سول ریفریشنگ ٹاور

— ٹسکن سول کلینزنگ ٹاور

— ٹسکن سول شیونگ جیل

— ٹسکن سول آفٹر شیو ایملژن

— ٹسکن سول بارتھروب

ٹسکن سول گیسٹ ایمینٹیز اب منتخب والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس پر دستیاب ہیں جن میں والڈورف=استوریا نیو یارک، روم کیویلیئری، روزویلٹ ہوٹل نیو اورلیئنز، ٹرائنن پیلس ورسائے، بنڈ میں والڈورف استوریا شنگھائی اور لنڈن سائیون پارک شامل ہیں۔ ٹسکن سول گیسٹ ایمینٹیز جنوری 2012ء تک دنیا بھر میں 22 والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس پر دستیاب ہوں گی۔

والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے بارے میں

والڈورف استوریا ہلٹن ورلڈ وائیڈ کا ایک شاندار ہوٹلوں کا برانڈ ہے، جن میں سے ہر ایک برانڈ کے ہمنام، نیو یارک  میں والڈورف=استوریا ہوٹل،  کی طرح انوکھا اور ابدی ہے۔ تاریخی آرائش سے جدید جاہ و جلال تک، والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس میں سے ہر ہوٹل عیش کے کمال اور مہمانوں کی بے مثال خدمات کی نمائندگی کرتا ہے۔ بیش بہا اسپاز اور باورچی خانے کی عمدگی سے لے کر عالمی معیار کے گالف تک، ہر ہوٹل اور ریزورٹ نادر رہائش گاہ اور مخصوص لوازمات پیش کرتا ہے جو نفاست اور دلفریبی کی صراحت کرتی ہیں۔  www.waldorfastoria.com  ملاحظہ کر کے والڈورف استوریا کو دریافت کیجیے۔ والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹ ہلٹن ورلڈ وائیڈ کے دس مارکیٹ کے معروف برانڈز میں سے ایک ہے۔

ہلٹن ورلڈ وائیڈ کے بارے میں

ہلٹن ورلڈ وائیڈ معروف عالمی مسافر نوازی ادارہ ہے، جو بودوباش اور پرتعیش مکمل خدماتی ہوٹلوں اور ریزورٹس سے لے کر اضافی رہائش کے مقامات اور درمیانی قیمت کے ہوٹلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ ہلٹن ورلڈ وائیڈ کاروباری اور تفریحی مسافروں کو بہترین رہائش گاہ، خدمات، سہولیات اور قدر فراہم کرتا ہے۔ ادارہ اپنے عالمی برانڈز کے ذریعے مہمان کے طور پر بے مثال تجربات فراہم کرنے کی روایت کو جاری رکھنے سے وابستہ ہے۔ اس کے برانڈز 3750 سے زائد ہوٹلوں اور مشترکہ جائیدادوں کے حامل ہیں ، جو 85 ممالک میں جن 6 لاکھ 15 ہزار کمروں پر مشتمل ہیں اور اس میں والڈورف استوریا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، کونریڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ہلٹن ہوٹل اینڈ ریزورٹس، ڈبل ٹری از ہلٹن، ایمبیسی سوٹس ہوٹلز، ہلٹن گارڈن اِن، ہمپٹن ہوٹلز، ہوم ووڈ سوٹس از ہلٹن، ہوم2 سوٹس از ہلٹن اور ہلٹن گرینڈ ویکیشنز شامل ہیں۔ ادارہ عالمی معیار کے گیسٹ ریورڈ پروگرام ہلٹن ایچ آنرز (ر) بھی چلاتا ہے۔ ادارے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.HiltonWorldwide.com ملاحظہ کیجیے  یا www.HiltonWorldwideGlobalMediaCenter.com پر ہلٹن ورلڈوائیڈ سے منسلک ہو جائیے۔

سیلواتور فیراگامو کے بارے میں

سیلواتور فیراگامو ایس پی اے  پرتعیش اشیاء کے شعبے میں دنیا کے اہم اداروں میں سے ایک سیلواتور فیراگامو گروپ کا مالک ادارہ ہے، جس کی جڑیں 1927 ء سے جا ملتی ہیں۔ ادارہ جوتوں، چمڑے کی مصنوعات، ملبوسات، ریشمی مصنوعات اور دیگر لوازمات کی تخلیق اور ساتھ ساتھ مردوں اور عورتوں کے لیے خوشبویات کی تیاری اور فروخت میں متحرک ہے۔ ادارے کی مصنوعاتی رینج میں آنکھوں کی مصنوعات اور گھڑیاں بھی شامل ہیں جو اجازت نامے کے حامل ادارے تیار کرتے ہیں۔ انوکھے پن اور خصوصیت، طرز، تخلیق اور جدت کو یکجا کرنے پر توجہ کے ساتھ ساتھ ساختہ اطالیہ معیار اور کاریگری ہمیشہ ادارے کی مصنوعات کی امتیازی علامت رہی ہیں۔ 3 ہزار سے زائد ملازمین اور 30 جون 2011ء تک 586 مونو برانڈ اسٹورز کے جال کے ساتھ فیراگامو گروپ اطالیہ اور دنیا بھر میں ان اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے جو اس کے لیے یورپی، امریکی اور ایشیائی مارکیٹو ں پر حکمرانی کرنا ممکن بناتے ہیں۔

ذریعہ: ہلٹن ورلڈ وائیڈ