عزت مآب شیخ مکتوم حاشر المکتوم نے النصر اسپورٹس کلب کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا

AsiaNet 46932

دبئی، متحدہ عرب امارات، 24 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عزت مآب شیخ مکتوم حاشر المکتوم نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے النصر اسپورٹس کلب کے چیئرمین کی حیثيت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وہ ایک یادگار اور ریکارڈ ساز بہتری کے بعد کلب چھوڑ رہے ہیں۔ شیخ مکتوم کے بطور چیئرمین عہد میں النصر فٹ بال کلب یو اے ای پرو لیگ میں 2009/10ء کی 10 ویں پوزیشن سے پھلانگ کر 2010/11ء کے سیزن میں تیسری پوزیشن پر آیا – جو گزشتہ 10 سالوں میں اس کی بہترین درجہ بندی ہے۔ نتیجتاً النصر فٹ بال کلب نے پہلی مرتبہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن چیمپئنز لیگ کھیلنے کا بھی اہل ثابت ہوا۔

النصر اسپورٹس کلب کے چیئرمین کی حیثیت سے شیخ مکتوم نے اکیسویں صدی کے مطابق انتظامی ڈھانچہ ترتیب دیا، کلب کے اہم قرضہ جات کو صفر تک لے گئے اور ایک مضبوط مالی پوزیشن تک پہنچا کر چھوڑ گئے ہیں، جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے ایک نئی راہ کے انتخاب کو ممکن بناتی ہے۔ انہوں نے اگلے چھ ماہ کے اندر کلب کو آئی ایس او سند حاصل کرنے کے لیے بنیاد رکھی تھی۔

شیخ مکتوم نے مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشوونما کو مضبوط بنانے کے ذریعے کلب کے یوتھ پروگرام پر بھی مثبت اثر مرتب کیا تھا۔ النصر اسپورٹس کلب کے چیئرمین کی حیثيت سے وہ کلب کے باسکٹ بال پروگرام کو بہتر بنانے، اعزاز یافتہ والی بال ٹیم میں حصہ ڈالنے اور 2010ء میں ٹیبل ٹینس ورلڈ ٹیم کپ کی میزبانی کے بھی ذمہ دار تھے۔ شیخ مکتوم کی عظیم ترین کامیابیوں میں سے ایک عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا تھا جس میں ایک اولمپک حجم کا انڈور سوئمنگ پول بھی شامل ہے۔

عزت مآب شیخ مکتوم حاشر المکتوم دبئی متحدہ عرب امارات کے نائب فرمانروا اور وزیر خزانہ و صنعت شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کے شکر گزار ہوں گے جنہوں نے النصر اسپورٹس کلب کو بہتر بنانے کے لیے ان پر اعتماد کیا۔ شیخ مکتوم نے خواہش ظاہر کی کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز مستقبل میں کامیابی کے عمل کو بہترین انداز میں جاری رکھے گا۔

ذریعہ: شعاع کیپٹل

ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے رابطہ کرے:

اولیور شوزمان،

موبائل: +971506405722،

ای میل: oshutzmann@shuaacapital.com