دبئی کی امتیازی علامت ظاہر کرتی ہے کہ وہ ڈی ایچ ایل کے لیے کوئی پہاڑ بلند نہیں ہے

AsiaNet 46844

دبئی، متحدہ عرب امارات، 21 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– ڈی ایچ ایل، ایمار پراپرٹیز کے تعاون سے، نے اپنی بے مثال رفتار اور موثریت کو ظاہر کرنے کے لیے دبئی فاؤنٹین پر نیا شاندار رقص پیش کر دیا

– یہ نظارہ ڈی ایچ ایل کی عالمی سطح پر سب سے بڑی اشتہاری مہم کا حصہ ہے

دنیا کے معروف بین الاقوامی ایکسپریس سروسز فراہم کنندہ ڈی ایچ ایل ایکسپریس نے دبئی کےمعروف ترین امتیازی علامتوں میں سے ایک کے ساتھ بے مثال شراکت داری کے ذریعے اب تک کی سب سے اولو العزم اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/52155-dhl

دبئی فاؤنٹین پر، ایمار پراپرٹیز کے تعاون سے، فریب نظر دکھنے والی کارکردگی کا آغاز پہلی مرتبہ گزشتہ شب (جمعرات 20 اکتوبر) کو ہوا، جس نے موٹون کے کلاسک “Ain’t No Mountain High Enough” کے خصوصی نئے ورژن کے ڈرامائی انداز پر رقص کیا۔ ترانوں جیسی یہ موسیقی ڈی ایچ ایل کی نئی مہم کا ساؤنڈ ٹریک ہے جو دنیا بھر میں اس وقت ٹی وی اسکرینوں پر پیش کی جا رہی ہے۔

نئی عالمی اشتہاری مہم

اعلیٰ سطحی منصوبہ ڈی ایچ ایل کی بلند نظر عالمی اشتہاری مہم کا حصہ ہے، جو دنیا بھر میں 42 کلیدی مارکیٹوں میں پیش کی جا رہی ہے، اور تمام صنعتوں کی شپنگ ضروریات کو فوری طور پر پوراکرنے کی ڈی ایچ ایل کی بین الاقوامی صلاحیتوں کو ظاہر اور عالمی مہارت اور بہتر صارفی خدمت پر روشنی ڈالتی ہے۔ مہم دنیا بھر میں سرخیوں کا حصہ بن رہی ہے، اور حال ہی میں انٹرنیشنل بزنس ایوارڈز [ایس ایم] کے موقع پر مشہور بین الاقوامی اسٹیوی (ر) ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

عالمی اشتہاری مہم کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.dhl.com/express۔

ہدایات برائے مدیران:

ڈی ایچ ایل – دنیا کے لیے لاجسٹکس کمپنی

ڈی ایچ ایل ساز و سامان کی نقل و حمل کی صنعت میں عالمی مارکیٹ کا رہنما ادارہ  اور “دنیا کی لاجسٹکس کمپنی” ہے۔ ڈی ایچ ایل اپنے صارفین کو بین الاقوامی ایکسپریس، فضائی و سمندری مال برداری، بذریعہ سڑک یا ریل نقل و حمل، معاہدے کے مطابق نظم و انصرام اور بین الاقوامی ڈاک خدمات سے وابستہ ہے۔ 220 سے زائد ممالک اور خطوں اور دنیا بھر میں تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار ملازمین پر پھیلا ہوا عالمی نیٹ ورک صارفین کو بہترین خدماتی معیار اور اپنی سپلائی چین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی معلومات پیش کرتا ہے۔ ڈی ایچ ایل ماحول کے تحفظ، قدرتی آفات کی صورت میں امداد و تعلیم کی مدد کے ذریعے اپنی سماجی ذمہ داری بھی قبول کرتا ہے۔

ڈی ایچ ایل ڈوئچے پوسٹ ڈی ایچ ایل کا حصہ ہے۔ گروپ نے 2010ء میں 51 ارب یوروز سے زائد کی آمدنی حاصل کی۔

ذریعہ: ڈی ایچ ایل ایکسپریس یو اے ای