سروے نتائج پیش بینی کرتے ہیں کہ عالمی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کی آئی پی وی 6 کو قبول کرنے کی شرح میں 2012ء میں اضافہ ہوگا

AsiaNet 46893

مونتے ودیو، یوروگوئے، 20 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

70 فیصد عالمی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) اگلے سال کے اختتام تک آئی پی وی 6 کو اختیار کرنے کے منصوبے کا سروے کر چکے ہیں

عالمی آئی پی وی 6 ڈپلائمنٹ مانیٹرنگ سروے 2011ء نتائج، جن کی ابتدائی طور پر ستمبر میں نیروبی، کینیا میں ہونے والے انٹرنیٹ گورننس فورم (IGF) میں نمائش کی گئی تھی، نے آئی پی وی6 کی آگہی، منصوبہ بندی اور حقیقی نفاذ میں صحت مندانہ پیشرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سروے کو ایک آزاد انجمن جی این کے ایس کنسلٹ نے تیار کیا تھا جو اسٹریٹجک اور پالیسی تحقیق اور جانچ کرتی ہے، اور دنیا کے پانچ ریجنل انٹرنیٹ رجسٹریز (RIRs) پر مشتمل انجمن نمبر ریسورس آرگنائزیشن (NRO) کی جانب سے سپورٹ شدہ ہے۔

آئی پی وی 6 کے نفاذ کو ناپنے والے تیسرے سالانہ سروے کے نتائج ان اعداد و شمار کی بنیاد پر ترتیب دیے گئے ہیں جو تقریباً 1600 بین الاقوامی جواب دہندگان کی جانب سے فراہم کیے گئے، جن میں سے نصف انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) تھے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 70 فیصد سے زائد جواب دینے والے 2012ء کے اختتام تک اپن ےنیٹ ورکس پر آئی پی وی6 کے نفاذ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

سروے کے نتائج یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ جواب دینے والوں کے آئ پی وی 6 کے حوالے سے خدشات کم ہو چکے ہیں۔ اخراجات، معلومات، کاروباری صورت اور وینڈر کی سپورٹ کے حوالے سے کلیدی خدشات 2010ء کے مقابلے میں کہیں زوال پذیر ہیں۔ صرف سیکورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جو تکنیکی فورمز پر آئی پی وی 6 اور اس کے سیکورٹی الجھاؤ پر گفتگو کی ضرورت  جاری رکھے ہوئے ہیں۔

این آر او کے چیئر راؤل ایکے بیریا کہتے ہیں کہ “اس جیسی معلومات آئی پی وی 6 کو اختیار کرنے میں انٹرنیٹ کمیونٹی کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت کو جانچنے کا ایک کارآمد ذریعہ ہے۔ آئی پی وی 6 کو نافذ کرنے سے وابستہ عالمی آئی ایس پی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھنا ایک شاندار نظارہ ہے۔ کئی لحاظ سے آئی پی وی 6 کی کامیابی کے لیے آئی ایس پی کلیدی محرک ہیں، کیونکہ آئی پی وی 6 پر پیش کردہ خدمات کے ذمہ دار ہیں۔ سروے کے شرکاء کی جانب سے کئی مثبت جوابات دیکھنا حوصلہ افزاء ہے، اور تمام انٹرنیٹ اسٹیک ہولڈرز کو اس مطالبے کو اپنے نیٹ ورکس پر آئی پی وی 6 نافذ کرنے کے لیے عمل کا اعلان سمجھنا چاہیے۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.nro.net/wp-content/uploads/ipv6_deployment_survey.pdf

پانچ RIRs یہ ہیں:

AfriNIC، http://www.afrinic.net – افریقہ

APNIC، http://www.apnic.net – ایشیا بحر الکاہل

ARIN، http://www.arin.net – کینیڈا، کیریبین اور شمالی بحر اوقیانوس کے کئی جزائر اور ریاستہائے متحدہ امریکہ

LACNIC، http://www.lacnic.net – لاطینی امریکہ اور کیریبین

RIPE NCC، http://www.ripe.net – یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیاء کے چند علاقے

ذریعہ: دی این آر او