اسکن کینسر ڈیٹیکشن 2.0

AsiaNet 46841

بیڈ برنباخ، جرمنی، 20 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جلدی سرطان کی تشخیص کا مستقبل منسلک ہو گیا

تصویر ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی کے ذریعے دستیاب ہے اور بغیر کسی قیمت کے یہاں سے ڈاؤنلوڈکی جا سکتی ہے: http://ots.de/OmvW2

میڈیکا 2011ء میں فوٹوفائنڈر جلد کے سرطان کی قبل از وقت تشخیص کا مستقبل پیش کرتا ہے۔  مرکز نگاہ موبائل کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ڈاکٹروں کے درمیان فوری تشخیص کا تبادلہ ہے ۔

آئی فون کے لیے ہینڈی اسکوپ اور متعلقہ ایپ کے ساتھ فوٹوفائنڈر نے ڈرمواسکوپی کو اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔

اب نیا آن لائن پلیٹ فارم ہب ڈاکٹروں کو ہینڈی اسکوپ تصاویر کو ویب-ڈیٹا بیس پر محفوظ طریقے سے اپنے نجی ویب اسپیس پر اپلوڈ کرنے اور بین الاقوامی جلدی سرطان کے ماہرین سے درجہ بندی کی درخواست کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ مشتبہ مسوں کو فوری طور پر ماہرین کی طرف بھیجا جا سکتا ہے تاکہ دوسری رائے کے ساتھ فوری تشخیص کی تصدیق کی جا سکے۔

یہ ٹیلی ڈرماٹولوجی کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھولتا ہے: اور ماہرین تک رسائی نہ رکھنے والے مریض بھی جلد کے سرطان کے شبے کی صورت میں تشخیص کے بہترین معیار کو حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے ڈاکٹر کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور درست اورتیز ترین تشخیص پر انحصار کر سکتے ہیں۔قبل از وقت جلدی سرطان کی تشخیص کی بدولت اس کے علاج کے امکانات بھی معقول حد تک بہتر ہو سکتے ہیں۔

فوٹوفائنڈر سسٹمز کے سی ای او اینڈریاس مایر نے کہا کہ “ہب اور ہینڈی اسکوپ دوسری رائے کی خدمت کی حیثیت سے جلدی سرطان سے وسیع پیمانے پر تحفظ کی راہ ہموار کر رہا ہے اور دنیا بھر میں مریضوں کو درست جانچ کے ذریعے قبل از وقت تشخیص کا موقع دیتا ہے۔”

ہب پہلی موبائل سے منسلک ڈرماٹواسکوپ ہینڈی اسکوپ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ درستگی کے لیے تیار کردہ لینس آئی فون سے منسلک ہوتا ہے اور بیس گنا تک بڑی ہونے کی قابل مسے کی تصاویر لے سکتا ہے۔ یہ شاندار مائیکرواسکوپک تصاویر ایک نظر میں مسے کی اہم تفصیلات ظاہر کرتے ہیں۔

فوٹوفائنڈر سسٹمز:

جرمن ادارہ 1991ء میں قائم ہوا تھا اور جلدی سرطان کی تشخیص، جمالیاتی ادویات اور طبی تجربات کے امیجنگ آلات بنانے والے معروف عالمی ادارہ ہے۔ ماتحت اداروں اور عالمی تقسیم کاروں کے نیٹ ورک کی بدولت فوٹوفائنڈر سسٹمز عالمی موجودگی رکھتا ہے۔

ویلسکا ہنریخ، +49-8563977200

heinrich@fotofinder.de

http://www.handyscope.net

آئی فون امریکہ اور دیگر ممالک میں مندرج ایپل انکارپوریٹڈ کا تجارتی نشان ہے۔

ذریعہ: فوٹوفائنڈر سسٹمز جی ایم بی ایچ