ٹریس نے جدید اینٹی-برائبری کمپلائنس سافٹویئر جاری کر دیا

AsiaNet 46840

ایناپولس، میری لینڈ، 20 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نیا ٹول تحفوں، مہمان نوازی اور سفر کو ٹریک کرے گا

ٹریس (TRACE) نے اپنے تحفوں اور مہمان نوازی کی ٹریکنگ کے سافٹویئر کی دستیابی کا اعلان کیا ہے، جو ٹریس کے اراکین کے لیے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگا۔ ٹریس سافٹ ویئر حل کی کلیدی توجہ حکومتی عہدیداروں کو اداروں اور انفرادی طور پر افراد کی جانب سے دی جانے والی رشوت؛ تجارتی تحفوں، مہمان نوازی اور سفر کے گرد ہونے والی غیر موزونیت  کے خلاف حالیہ فارن کرپٹ پریکٹسز ایکٹ (FCPA) کے نفاذ پرہے۔

امریکہ اور اس سے باہر استغاثہ اور سیکورٹیز ریگولیٹرز کی توجہ بہت تیزی سے تحفوں اور مہمان نوازی کے حکومتی فیصلہ سازی پرنامناسب انداز ہونے والے اثرات پر مرکوز ہے۔ کوئی تحفہ کب رشوت بنتا ہے یہ ایک تصفیہ طلب معاملہ ہے، جو کئی عناصر پر منحصر ہے۔ جدید اینٹی-برائبری کمپلائنس پروگرامز اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ سینئر انتظامیہ ان ضروری اعداد و شمار کی حامل ہو تاکہ وہ تصدیق کرے کہ ادارے کی جانب سے – تمام ملازمین اور آپریشن کے تمام ممالک میں- بھیجے گئے تحفے اور پیش کردہ مہمان نوازی “درست”، “مناسب” اور “پرخلوص” ہوں اور یوں وصول کنندہ پر ناحق اثر انداز رکھنے کا ارادہ نہ رکھتے ہوں۔

اس چیلنج سے نمٹنے سے قبل کہ تحفے اور پیش کردہ مہمان نوازی درست،  مناسب اور پرخلوص ہے یا نہیں، اداروں کو ان اخراجات کے استعمال اور تواتر کو شناخت کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اداروں کو کم رہنمائی دی جاتی ہے کہ معلومات کس طرح اکٹھی کی جائے اور تنظیمی کاموں پر کس طرح مطمئن ہوا جائے۔ مزید برآں ادارے کے میزانیے روایتی طور پر اس خطرے کے حامل اس مخصوص شعبے میں مرکزی ڈیٹا کلیکشن کے ڈیزائن کے لیے درکار فنڈز کی حامل نہیں ہوتے۔

ٹریس سافٹویئر رُکن اداروں کو اپنے اداروں کو پیش کردہ اور حاصل کردہ تحفوں اور مہمان نوازیوں کی معلومات کے کو ٹریک کرنے کے قابل بنا کر اس خلا کو پر کرتا ہے ۔ دو طرفہ ٹریکنگ ایف سی پی اے کے ساتھ ساتھ یو کے برائبری ایکٹ کے مطالبات کے عین مطابق بھی ہے، جو نہ صرف رشوت دینے یا لینے بلکہ رشوت ادا قبول کرنے یا حاصل کرنے پر رضامندی اظہار کو بھی جرم سمجھتا ہے۔

ٹریس کا گفٹس اینڈ ہاسپٹلٹی ٹریکنگ سافٹ ویئر اداروں کے درمیان معلومات کو جمع کرتا ہے تاکہ متعلقہ ایگزیکٹوز پریشان کن رحجانات اور مثالوں کے ابھرتے ہی ان کو شناخت کر سکیں ۔ مثال کے طور پر سافٹ ویئر ظاہر کرے گا:

– جب کبھی کسی ادارے میں مختلف ملازمین کی جانب سے کسی مخصوص حکومتی عہدیدار کو تحفے دیے جائیں، جس میں سے کوئی ایک بے ضرر ہو، لیکن مجموعی طور پر حد سے زیادہ ہوں یا نامناسب کام کو ظاہر کریں؛ اور

– تحفوں، مہمان نوازی یا کارپوریٹ تقاریب کے ساتھ سفر میں اضافہ ہو، جیسا کہ کسی نئی تنصیب کے آغاز پر انضباطی منظوری حاصل کرنا۔

ٹریس کے بانی اور صدر الیگزینڈرا ریج نے کہا کہ “ٹریس اس امر کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے کہ ہمارے رکن ادارے ایسے عملی اور کم خرچ آلات سے لیس ہوں جن کی انہیں رشوت ستانی کے خلاف کام کے لیے ضرورت ہے۔ اس سافٹ ویئر سلوشن کو تیار کرنے وقت ہم نے امریکی اور یورپی منتظمین کے اقدامات اور رہنمائی کا مطالعہ کیا، جنہوں نے زور دیا کہ رشوت ستانی کے خلاف بنائے گئے پروگرام صرف معمولاً آڈٹ شدہ نہ ہوں بلکہ متحرک بھی ہوں۔ بالفاظ دیگر اداروں کو درپیش رشوت ستانی کے خطرات کو مانیٹر کرنے کے لیے مسلسل متعلقہ معلومات جمع کرنے اور مناسب تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے زبردست ترین اثاثہ جات کو بھی نکالا ہے، یعنی ہمارے 200 سے زائد کثير القومی رکن ادارے – جو سب کے سب رشوت ستانی کے خلاف مضبوطی سے کارفرما ہیں – تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم تحفوں اور مہمان نوازی کو مانیٹر کرنے میں انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے اور ان سے نمٹتے ہیں۔ “

ٹریس کے بارے میں

ٹریس ایک غیر منافع بخش رکنیت ادارہ ہے جو کثير القومی اداروں اور ان کے تجارتی ثالثوں (سیلز ایجنٹوں اور نمائندگی، مشیران، تقسیم کار، فراہم کنندگان وغیرہ) کو رشوت ستانی کے خلاف عملی و کم خرچ حل کرنے کے لیے وسائل اکٹھا کرتا ہے۔ ٹریس متعدد مرکزی خدمات وو مصنوعات فراہم کرتا ہے جن میں شامل ہیں: تجارتی ثالثی پر مطلوبہ احتیاط کی رپورٹ؛ مثالی کمپلائنس پالیسیاں؛ غیر ملکی مقامی قانون کے خلاصوں، بشمول تحفوں اور مہمان نوازی پر رہنما ہدایات کے ساتھ آن لائن ریسورس سینٹر ؛ بذات خود اور آن لائن رشوت ستانی کے خلاف تربیت؛ اور کارپوریٹ بہترین مشقوں پر تحقیق۔

ٹریس کے بار ےمیں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://www.TRACEinternational.org

ذریعہ ٹریس

رابطہ: جیمی موس، نیوز پی آر اوز، +1-201-493-1027، jamie@newspros.com