روہدے اینڈ شوارز جرمنی کے ڈی ایف ایس (فیڈرل ایئر ٹریفک کنٹرول آرگنائزیشن) کے ریڈیو اسٹیشنوں کو جدید بنائے گا

AsiaNet 46843

میونخ، 19 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

روہدے اینڈ شوارز سال 2018ء تک ڈی ایف ایس ڈوئچے فلگ شیرنگ جی ایم بی ایچ کے تقریباً 100 ریڈیو اسٹیشنوں کو نئے ریڈیو آلات سے لیس کر دے گا۔ اس کا مقصد فضائی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حجم سے مطابقت اختیار کرنا اور ایئر ٹریفک  میں اعلیٰ گنجائش کی طلب کو پورا کرنا ہے۔ یورپی کمیشن کو چینل اسپیسنگ کو کم کر کے 25 کلو ہرٹز سے 8.33 کلو ہرٹز پر لانے والے ایروناٹیکل ریڈیو ترسیل و حاصل کرنے والے آپریٹرز کی ضرورت ہے ۔ اس کا مقصد دستیاب کمیونی کیشنز چینلز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ مزید برآں، روہدے اینڈ شوارز مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ریڈیو اسٹیشنوں میں وائس اوور آئی پی (VoIP) کی صلاحیت بھی شامل کرے گا۔ آرڈر میں 2200 سے زائد آر اینڈ ایس سیریز 4200 وی ایچ ایف اور یو ایچ ایف سافٹ ویئر وضع کردہ ریڈیوز ، جمع آر اینڈ ایس جی وی 4000 ریڈنڈنسی سوئچ، فلٹرز، آر ایس ملٹی کپلرز اور سازوسامان کی الماریوں جیسے اجزاء شامل ہیں۔ روہدے اینڈ شوارز تبدیلی کے عمل سے گزرنے کے لیے تیار ریڈیو اسٹیشنوں کو آپریشنل بنانے کے لیے مکمل کرنے کی خاطر تمام اجزاء کو مکمل صورت دینے کا ذمہ دار ہوگا ۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

یورپ (صدر دفاتر): کیٹرن ویلے، فون: +49-89-4129-11378، ای میل: press@rohde-schwarz.com

ذریعہ: روہدے اینڈ شوارز