خواتین اور بچوں کی صحت میں قائدانہ کردار پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے لیے اعزاز

AsiaNet 46802

نیو یارک، 15 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

(ساؤتھ-ساؤتھ نیوز): اینٹی گا و باربوڈا کے وزیر اعظم ونسٹن بالڈوِن اور سفیر فرانسس لورینزو، صدر ساؤتھ-ساؤتھ نیوز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو گلوبل اسٹریٹجی فار ویمن اور چلڈرنز ہیلتھ کے فروغ سے وابستگی اور قائدانہ کردار پر آج نیو یارک شہر میں ہونے والے باضابطہ رکن ریاستوں کے ظہرانے میں ایک اعزاز سے نوازا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ “اس عظیم اعزاز کے لیے مجھے منتخب کرنے کا شکریہ۔ میں ان مرد و خواتین کی جانب سے اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں جو دنیا بھر میں لاکھوں عورتوں، نوزائیدہ اور بچوں کو بچا رہے ہیں۔”

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثوں کے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے

http://www.prnewswire.com/news-releases/united-nations-secretary-general-ban-ki-moon-honored-for-leadership-in-women-and-childrens-health-131833353.html

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100916/NY66272LOGO)

سیکرٹری جنرل کی زیر قیادت گلوبل اسٹریٹجی فار ویمن اور چلڈرنز ہیلتھ ایک نقشہ راہ ہے جو عالمی کثیر الشعبہ جاتی تعاون تک رسائی، درکار مالیاتی و پالیسی تبدیلیوں کی شناخت، اور ساتھ ساتھ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر درکار اہم مداخلت کا خاکہ مرتب کرتا ہے اور یوں دنیا بھر میں لاکھوں خواتین و بچوں کی زندگیاں بچاتا ہے۔

سفیر فرانسس لورینزو، صدر ساؤتھ-ساؤتھ نیوز نے کہا کہ “یہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کے لیے ایک اہم سال ہے کہ وہ بچوں کی شرح اموات اور ماں کی صحت کے حوالے سے ایم ڈی جیز 4 اور 5 پر پیشرفت کو تیز تر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے، جو ‘ گلوبل اسٹریٹجی فار ویمن اور چلڈرنز ہیلتھ ‘  کے لیے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے منصوبے کی بنیاد پر کھڑی ہیں۔”

ساؤتھ-ساؤتھ نیوز کے جنرل مینیجر ملڈریڈ اسپینوزا نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ “امید ہزاریہ ترقیاتی اہداف کا دوسرا نام ہے، امید عالمی جنوب کے لیے، امید ترقی پذیر ممالک کی عورتوں اور بچوں کے لیے جو حال و مستقبل ہیں۔”

ظہرانے میں بحران و غربت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یعنی بچوں و عورتوں کی صحت کو ترجیح دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیر اعظم بالڈوِن اسپنسر نے بھی دنیا بھر میں عورتوں اور بچوں کے امراض کے خلاف جدوجہد اور ان کی مدد کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت اور اس میں عجلت پر زور دیا۔ اینٹی گا و باربوڈا کے وزیر اعظم نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ “آج

ہم ترقیاتی ایجنڈے میں زچہ و بچہ کی صحت کو سرفہرست رکھنے؛ ایم ڈی جیز کے حصول کے لیے عورتوں اور لڑکیوں کی اہمیت میں سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت کو نمایاں کرنے سے ان تھک وابستگی؛ اس راہ کو ہموار کرنے کے لیے عورتوں کو با اختیار بنانے میں آپ کی کوششوں کو تسلیم کر رہے ہیں؛ اور آخر میں ہر ممکن کام کے لیے آپ کا ذاتی عہد و پیمان تاکہ آپ کی اعلیٰ قیادت کے تحت کام کرنے والے ادارے کے لیے ہر عورت اور بچے کی بہتر صحت اور بہتر مستقبل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے وعدوں کو تکمیل تک پہنچانا ممکن ہو سکے۔”

ساؤتھ-ساؤتھ نیوز اور اقوام متحدہ میں اینٹی گا و باربوڈا کے مستقل مندوب کے ساتھ ساتھ ظہرانے کو تاجکستان، ایل سیلواڈور، کینیا، بنگلہ دیش، فجی، ڈومینکا،زیمبیا ، روانڈا اور نائجیریا اور  میامی چلڈرنز ہسپتال اور فاؤنڈیشن  کی بھی مدد بھی حاصل تھی۔

ظہرانے کا اختتام سیکرٹری جنرل کی اس یاددہانی کے ساتھ ہوا جس میں انہوں نے مہمانوں سے کہا کہ وہ یہاں جمع ہونے کا مقصد نہ بھلائیں، اور ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے عورتوں اور بچوں کو ترجیحات کی فہرست میں اولیت دیں۔

متعلقہ روابط:

http://www.southsouthnews.com

http://www.youtube.com/southsouthnews

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.southsouthnews.com

رابطہ:

ساؤتھ-ساؤتھ نیوز

+1-212-644-8789

ذریعہ: ساؤتھ-ساؤتھ نیوز