آسٹریلیا 5 نومبر سے کیمبرج انگلش: ایڈوانسڈ (سی اے ای) اسکورز قبول کرے گا

AsiaNet 46807

کیمبرج، انگلستان، 15 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آسٹریلیا کے محکمہ ترک وطن و شہریت (DIAC) نے رواں سال 5 نومبر سے IELTS کے علاوہ کیمبرج ESOL کے مرتب کردہ ایک اور امتحان کیمبرج انگلش: ایڈوانسڈ (CAE) کے اسکورز قبول کرنے کے امکان کی تصدیق کی ہے۔

رواں سال کے اوائل میں DIAC نے کیمبرج انگلش: ایڈوانسڈ اسکورز کو طلبہ کی ویزا درخواست کے مقاصد کے لیے انگریزی زبان کی مہارت کا ثبوت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اعلان ان طلبہ کو فائدہ دے گا جو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ انگریزی زبان کی عمیق مہارت اور تعلیمی تناظر میں اسے موثر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جامعات، کالجوں اور اسکولوں کو اعتماد بخشنے میں بھی مدد دے گی کہ ان کے داخل کیےگئے طلبہ انگریزی میں مہارت کے چاروں شعبوں – سماعت، گفتگو، مطالعے اور تحریر – میں تحصیل علم کے مطالبات کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔

کیمبرج انگلش: ایڈوانسڈ 76 ممالک میں 3 ہزار اداروں کی جانب سے تسلیم شدہ ہے۔ اسے آسٹریلیا اور برطانیہ میں بیشتر جامعات اور درجہ 4 طلبہ ویزا سمیت تمام زمروں کے ویزوں کے لیے یو کے بارڈر ایجنسی قبول کر چکی ہے۔

ڈی آئی اے سی کی جانب سے طلبہ ویزا کے خواہشمند طلباء کے لیے انگریزی زبان کے مطالبات  کی مکمل فہرست مستقبل قریب میں شایع کی جائے گی http://www.immi.gov.au

ذریعہ: یونیورسٹی آف کیمبرج ESOL ایگزامنیشنز

رابطہ: چیوان سیری سنہا

+44(0)207-819-4800 اور +44(0)7540-354-927

Chevaan@emmettandsmith.com