رینالٹ-نسان الائنس نے صنفی و نسلی تنوع کے لیے صنعتی معیار مقرر کر دیا

AsiaNet 46785

پیرس، 13 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– رینالٹ سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ سطح پر خواتین کی شرح کے لحاظ سے آٹو صنعت میں رہنما کی حیثیت سے نمایاں ہے۔

– نسان کی کثیر الثقافتی اعلیٰ انتظامی ٹیم میں 13 قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔

– رینالٹ اور نسان الائنس تنوع میں مزید اضافے کے لیے خصوصی اقدام کے منصوبے کے ساتھ موجودہ حالات کو چیلنج کر رہے ہیں۔

ویمنز فورم میں پیش کردہ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق رینالٹ-نسان الائنس کی صنفی مساوات اور کثیر الثقافتی نظریے سے وابستگی عالمی آٹوموٹو صنعت میں نئے معیارات مرتب کر رہی ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20111013/486975)

رینالٹ-نسان الائنس 2011ء ویمنز فورم برائے معیشت و سماج کا “اعلیٰ ترین شراکت دار” ہے ، جو رواں ہفتے دیوویلے، فرانس میں منعقد ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی رہنماؤں کے اس سالانہ اجتماع کا مقصد صنعت، تعلیمی شعبے، سیاست اور معاشرے میں خواتین کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

ویمنز فورم کے دوران رینالٹ اور نسان کی جاری کردہ دریافتوں میں شامل ہیں:

– خواتین رینالٹ کی افرادی قوت کا 17 فیصد ہیں، جو 1999ء میں رینالٹ-نسان الائنس کے قیام کے وقت 10 فیصد تھا۔

– رینالٹ کے 10 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں 3 خواتین اراکین شامل ہیں – جو عالمی آٹوموٹو صنعت میں سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ سطح پر خواتین کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

– رینالٹ کے 17 مینیجریل عہدوں پر خواتین قابض ہیں۔

– نسان میں خواتین عالمی افرادی قوت کا 11 فیصد ہیں۔

– عالمی سطح پر خواتین نسان کے مینیجر سطح اور اس سے بلند 10 فیصد عہدوں کی حامل ہیں، جو 2008ء میں 7 فیصد تھا۔

– جاپان میں، نسان کے مینیجر-سطح کے اور اس سے بلند عہدوں کے 6 فیصد کی حامل ہے، جس کے مقابلے میں جاپان کی وزارت صحت، محنت و بہبود کے مطابق جاپان کے ساخت گری کے شعبے میں عموماً اوسط شرح 3 فیصد ہے۔

– نسان کا مقصد 2017ء تک انتظامیہ میں خواتین کی شرح 14 فیصد تک پہنچانا ہے۔

تنوع بطور مسابقتی برتری

یوکوہاما، جاپان  میں قائم نسان جاپان میں عالمی گاڑی ساز اداروں میں کارپوریٹ آفیسر سطح پر سب سے متنوع ٹیموں کے حامل اداروں میں سے ایک ہے۔

مثال کے طور پر نسان کے سرفہرست 97 عہدوں پر 13 ممالک کے ایگزیکٹو شامل ہیں، اور تقریباً نصف غیر ملکی ہیں۔ ان 13 ممالک میں جاپان، فرانس، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، بھارت، اطالیہ، نیدرلینڈز، ہسپانیہ، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

“تنوع سے ہماری وابستگی ایک مسابقتی برتری ہے جو ہمیں دنیا بھر میں اپنے صارفین کی توقعات پر بہتر انداز سے پورا اترنے میں مدد دیتی ہے – خصوصاً ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو عالمی معیشتوں کا محرک بنانے میں۔ تنوع ہمارے حریف اداروں سے ہمیں امتیاز بخشتا ہے – اور یوں اگلی نسل کے باصلاحیت ترین رہنماؤں کو بھرتی کرنے اور فروغ دینے کا ایک زبردست ذریعہ ہے۔”

مکمل اعلامیہ اور متعلقہ تصاویر کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://blog.alliance-renault-nissan.com

ذریعہ: رینالٹ-نسان الائنس

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

میا نیلسن،

+33-(0)1-76-87-12-33، +33-(0)6-10-83-31-33،

mia.nielsen@renault.com