نیدرلینڈز میں تائجن کا نیا کارخانہ دنیا کی مضبوط ترین ٹیپ بناتا ہے

AsiaNet 46739

آرنیم، نیدرلینڈز، 13 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آج ایمن، نیدرلینڈز کے  ایم ٹیک کے میدانوں میں تائجن ایرامڈ نے دنیا کی مضبوط ترین ٹیپ، اینڈیومیکس، کی پیداوار کے لیے نیا کارخانہ کھول دیا ہے۔ اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو میں نئے اعلیٰ کارکردگی کے پولیتھلین ٹیپ (HP-PE) کی شمولیت سے تائجن گروپ سپر فائبرز اور مٹیریلز کی عالمی مارکیٹ میں قائدانہ کردار کی جانب اگلا قدم بڑھا چکا ہے۔

نیدرلینڈز نے سالوں سے سپر فائبرز کی عالمی پیداوار میں غالب کردار ادا کیا ہے، جس میں تائجن کا ایرامڈ فائبر توارون بھی شامل ہے۔ اینڈیومیکس کی بے مثال خصوصیات اور ایمن میں پیداوار کے آغاز کی بدولت فہرست میں ایک نیا میٹریل شامل ہو سکتا ہے۔ مقصد 2015ء تک اینڈیومیکس کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں پیداوار کا کم از کم 15 فیصد حاصل کر لینا ہے۔ 2012ء کے آخر تک پیداواری صلاحیت 1000 ٹن سالانہ ہو جائے گی۔ تائجن نے ایک مرتبہ پھر اینڈیومیکس کی پیداوار کے لیے کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جو ملک کے شمالی علاقوں میں معیشت کی ترقی میں مدد اور علاقے میں درجنوں اضافی ملازمتیں فراہم کرتاہے۔

اینڈیومیکس-ٹیپ پولیتھلین (UHMWPE) کی ایک خاص قسم سے تیار کیا جاتا ہے اور ہم وزن اسٹیل سے 11 گنا زیادہ طاقتور ہے، جبکہ اس کی سختی کا کاربن فائبر سے تقابل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیپ انتہائی مضبوط، کیمیکل اور  ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ اور وزن میں ہلکا ہے اور پتلے اور سیدھے ڈھانچوں میں با آسانی اور موثر انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ متعدد مادوں کو مضبوط تر اور مزید ہلکا بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مثال کے طور پر اسے بلٹ پروف پلیٹوں، ٹیوبس، اعلیٰ کارکردگی کی سنتھیٹک پلیٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کے علاوہ کٹنے سے محفوظ دستانوں، رسیوں اور جالوں کے لیے پتلی ٹیپوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں موجود بیشتر پولیتھلین فائبرز تیار کرنے والوں کے مقابلے میں اینڈیومیکس-ٹیپ کی پیداوار میں کوئی محلل مایع استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس کے فوائد میں کم توانائی کی کھپت کے نتیجے میں ماحولیات پر پڑنے والے کم اثرات اور پانی اور ہوا دونوں میں کم اخراج شامل ہیں۔ یہ اینڈیومیکس کو ایک بے مثال، جدت طراز اور ماحول دوست پروڈکٹ بناتا ہے جو کئی مختلف مارکیٹ میں اضافی قدر فراہم کرتی ہے۔

اینڈیومیکس نے جاپان میں اپنی ڈیولپمنٹ کا آغاز کیا اور آرنیم میں تائجن ایرامڈ کے ڈیولپمنٹ سینٹر کے قریبی تعاون کے ساتھ مزید بہتر بنایا۔ جاپان اور نیدرلینڈز میں تجربہ گاہوں کے درمیان کامیاب تعاون اور تائجن ایرامڈ کے نیدرلینڈز میں پیداواری مقامات پر معلومات نے انتظامی بورڈ کے ایمن میں پہلا کارخانہ کھولنے کے فیصلے کی راہ ہموار کی۔

ذریعہ: تائجن ایرامڈ