اینڈریس ٹیچ ایٹریڈیس کے چیف مارکیٹ آفیسر نامزد

AsiaNet 46724

ایمسٹرڈیم، 11 اکتوبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        نامزدگی ڈی نیدرلینڈیچ بینک کی منظوری تک زیر التواء

ایٹریڈیس این۔ وی۔ نے اینڈریس ٹیچ کو چیف مارکیٹ آفیسر (سی ایم او) نامزد کردیا ہے۔ جناب ٹیچ شمال – مغربی اور وسطی یورپ بشمول جرمنی اور ترکی، نافٹا، اور ایشیا پیسفک میں ایٹریڈیس کریڈٹ انشورنس اور ڈچ اسٹیٹ بزنس، عالمی  اور خصوصی  مصنوعات کی کاروباری ترقی کے  ذمہ دار ہوں گے۔فرانس اور بلجئیم میں کریڈٹ انشورنس کاروبار  جنوبی یورپ، جنوبی امریکا اور غیر کریڈٹ انشورنس بزنس کے سی ایم او ڈیوڈ کیپڈے ویلا کی ذمہ داری کے تحت ہیں۔

42 سالہ جناب ٹیچ نے 2001 میں ایٹریڈیس کے پیشرو ادارے گارلنگ کریڈٹ ویسیخرنگ اور گارلنگ این سی ایم کے ڈارئریکٹر کاروباری ترقی اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے طور پر ایٹریڈیس میں شامل ہوئے۔ 2007ء سے وہ  240 ملین یورو سے زائد سالانہ آمدنی کے ساتھ کثیر القومی اداروں کے لئے مربوط اور تخلیق کیے گئے کریڈٹ انشورنس حل فراہم کرنے میں رہنما ایٹریڈیس گلوبل  اور ایٹریڈیس ایشیا – پیسیفک کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔

ایٹریڈیس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آسیڈورو اونڈا نے کہا کہ “اینڈریس ایٹریڈیس  اور دنیا بھر ہمارے کریڈٹ انشورنس کاروبار کے بارے میں وسیع فہم رکھتے ہیں۔بروکرز کے لیے ان کا تجربہ  اور تعلق  ایٹریڈیس کے لیے کئی سالوں پر محیط ایک عظیم اثاثہ ہے اور دنیا بھر میں جہاں ہمارے صارفین کو ہماری ضرورت ہو تک وسعت کے سلسلے میں مدد کرے گا۔”

ایٹریڈیس کے بارے میں

ایٹریڈیس گروپ دنیا بھر میں تجارتی کریڈٹ انشورنس، ضمانت اور کلیکشنز سروسز فراہم کرتا ہے اور 42 ممالک ميں 160 دفاتر کے ذریعے اپنا وجود رکھتا ہے۔ ایٹریڈیس دنیا بھر میں 60 ملین اداروں کے کریڈٹ انفارمیشن پر رسائی رکھتا ہے اور روزانہ 20,000 سے زائد ٹریڈ کریڈٹ لمٹ فیصلے کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات کریڈٹ پر مصنوعات اور خدمات کی فروخت سے متعلق ادائیگی کے خطرات سے دنیا بھر کے اداروں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔

مزید معلومات کے لیے:

ایٹریڈیس کارپوریٹ کمیونی کیشنز

کرسٹین گیرین

فون: +31-20-553-2047

ای-میل: christine.gerryn@atradius.com

http://www.atradius.com

ذریعہ: ایٹریڈیس این۔ وی۔