این ٹی ٹی کام ذیلی دفتر کے ذریعے لاؤسی بازار میں داخل ہوگیا

AsiaNet 46729

ٹوکیو، 11 اکتوبر 2011ء / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 11 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ اس کے ماتحت ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ نے لاؤس میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز وینتیان نمائندہ دفتر کے نام سے ذیلی دفتر میں کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

نیا دفتر ابتداء میں کثیر القومی اداروں کو لاؤس میں پیداوار، خرید و فروخت کے کاموں کے لیے موثر اور قابل اعتبار آئی سی ٹی حلوں کے استعمال کی بابت مشاورت پیش کر رہا ہے۔یہ کاروبار سے متعلق مفید معلومات بھی فراہم کر رہا ہے۔ درکار لائسنس یاستفگی کے حصول کے بعد دفتر بالآخر مقامی کیریئرز اور لوسی حکومت کے ساتھ اشتراک سے خود اپنے اعلیٰ – معیاری حل پیش کرے گا۔ حلوں کو عظیم میکانگ ذیلی خطے کے دیگر حصوں میں موجود صارفین کے لیے این ٹی ٹی کام کی آئی سی ٹی حلوں  کی فراہمی کے کامیاب ٹریک ریکارڈز سے پشت پناہی کی جائے گی جس میں بین الاقوامی اور مقامی نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز، انٹرنیٹ، نظام انضمام اور تحفظ شامل ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (تھائی لینڈ) کے سربراہ اور فنوم پین برانچ منیجر ٹسویوشی کاواشیما کی سربراہی میں جاپانی کیریئر کی جانب سے لاؤس میں شروع ہونے والی یہ پہلی شاخ ہے۔

یہاں بجلی اور مزدوری کے کم اخراجات کے باعث عالمی صنعت کار بہت تیزی سے لاؤس کو نئی پیداواری بنیاد کے طور دیکھ رہے ہیں ۔ ملک کی اقتصادیات کو مشرق – مغرب اقتصادی گزرگاہ جو ویتنام، لاؤس، تھائی لینڈ اور میانمار سے ملتی ہے اور کونمنگ – بینکاک ایکسپریس وے جو تھائی لینڈ، لاؤس، میانمار اور چین کے صوبہ یونان سے ملتی ہے کی معاونت حاصل ہے۔ ایشیائی علاقائی بازار میں جاری وسعت  مختلف  ممالک میں دفاتر کے لیے متحد، اعلیٰ – معیار کی آئی سی ٹی خدمات کے لیے کاروباری طلب کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز وینتیان نمائندہ دفتر کی شمولیت نے این ٹی ٹی کام کے دفاتر اور ماتحت  نیٹ ورک کو 78 شہروں اور 30 ممالک / خطوں تک وسیع کر دیا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا بھر مین صارفین کو عالمی نیٹ ورکس، مینجمنٹ حل اور آئی ٹی سروسز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ ادارہ قابل اعتبار اعلی-معیار کے تحفظ، ہوسٹنگ، وائس، ڈیٹا اور آئی پی سروسز کے ساتھ ساتھ منظم نیٹ ورکس اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار کے باعث بھی معروف ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے وسیع بنیادی ڈھانچے میں آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این اور گلوبل ای-وی لین کے ساتھ ساتھ ٹائیر-1 آئی پی بیک بون بھی شامل ہے جو ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ میں اہم انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان اور سیکیور ڈیٹا سینٹرز کے ساتھ شراکت کے ذریعے 150 سے زائد ممالک تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا کے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے، جو ٹوکیو، لندن اور نیو یارک کے اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔ ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

(جناب) کینیا ہاسےگاوا،

گلوبل بزنس ڈویژن،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

فون: +81-3-6733-0018

ای-میل: pr-apac-gl@ntt.com