گوگل دنیا کا سب سے پرکشش آجر ہے

Asianet 46460

اسٹاک ہوم، 29 ستمبر/ پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کی 12 بڑی معیشتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری یا انجینئرنگ پس منظر کے حامل کیریئر کے خواہشمند ایک لاکھ 60 ہزار افراد کی ترجیحات کی بنیاد پر یونیورسم نے دنیا بھر میں باصلاحیت افراد کے لیے پرکشش اداروں کا اشاریہ بعنوان “دنیا کے پرکشش ترین آجر 2011ء” جاری کر دیا ہے۔ یہ اشاریہ، جو کاروباری زمرے – کاروبار کے شعبے میں کیریئر چاہنے والوں کی ترجیحات – اور انجینئرنگ کے زمرے میں – انجینئرنگ کے شعبے میں کیریئر چاہنے والی کی ترجیحات- میں منقسم ہے، آجروں کی حیثیت سے اداروں کی کشش کی موجودہ سطح اور آنے والے کل میں دنیا کی قیادت کرنے کی ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

کاروباری اشاریے میں گوگل نے مسلسل تیسری مرتبہ فتح حاصل کی، جبکہ کے پی ایم جی دوسرے درجےپر رہا جبکہ پی ڈبلیو سی نے ارنسٹ اینڈ ینگ کی جگہ فتح کے چبوترے پر جگہ پائی۔

یونیورسم میں تحقیق و مشاورت کی سربراہ لوویسا اونیل کہتی ہیں کہ “کاروباری شعبے میں اپنا مستقبل دیکھنے والوں کے لیے کیریئر مارکیٹ میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی بالادستی ہے، جو کیریئر کے آغاز کے لیے عظیم مقامات کے طور پر مشہور ہیں، اور ایسے ادارے جنہوں نے ایک متحرک ماحول میں کام کرنے کا نیا کلچر پیش کیا۔”

انجینئرنگ اشاریے میں گوگل نے مستقل تیسرے سال سرفہرست مقام حاصل کیا، لیکن اب دوسری پوزیشن پر آئی بی ایم کے ساتھ، جہاں میں مائیکروسافٹ تیسرے درجے پر آ گیا، یوں یہ سافٹ ویئر صنعت میں باصلاحیت افراد کے لیے ایک سخت مسابقت لگتی ہے، ایسی جنگ جو امریکی کمپنیوں نے جیت لی۔

یونیورسم میں گلوبل اکاؤنٹ ڈائریکٹر کارلو دوراتورو نے تبصرہ کیا کہ “سافٹ ویئر صنعت مقامی باصلاحیت افراد  اور اسی طرح بہترین دماغوں کے لیے پرکشش بننے اور انہیں برقرار رکھنے کوششوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ کام کے کلچر کا ایک نیا نمونہ ہے – آرام دہ اور تخلیقی دفتر- اورجسے ہم صنعت کا حصہ بنانے پر مشکور ہیں۔ نئی نسل اس ماحول میں کام کرنے میں آرام محسوس کرتی ہے اور یہ واضح طور پر صنعت کی کشش کی عکاسی کرتا ہے۔”

دنیا کے 10 سرفہرست کاروبار

1۔ گوگل (1)

2۔ کےپی ایم جی (2)

3۔ پی ڈبلیو سی (4)

4۔ ارنسٹ اینڈ ینگ (3)

5۔ دیلوئے(5)

6۔ مائیکروسافٹ(7)

7۔ پروکٹر اینڈ گیمبل(6)

8۔ جے پی مورگن(9)

9۔ ایپل(18)

10۔ گولڈمین ساکس (10)

دنیا کے 10 سرفہرست انجینئرنگ

1۔ گوگل (1)

2۔ آئی بی ایم (3)

3۔ مائیکروسافٹ (2)

4۔ بی ایم ڈبلیو (5)

5۔ انٹیل (6)

6۔ سونی (4)

7۔ ایپل (10)

8۔ جنرل الیکٹرک(7)

9۔ سیمنز (8)

10۔ پروکٹر اینڈ گیمبل (9)

قوسین میں 2010ء میں ادارے کی پوزیشن پیش کی گئی ہے۔ مکمل درجہ بندی کے لیے http://www.universumglobal.com/Top50 ملاحظہ کیجیے۔

یونیورسم کے بارے میں

یونیورسم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو آجر کی برانڈنگ میں خصوصیت رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.universumglobal.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: یونیورسم گلوبل

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

رابطہ: جواؤ اراؤجو،

فون: +46-856202781،

ای میل: jfa@universum.se