سوئٹزرلینڈ کا پہاڑی گاؤں عالمی سطح پر ہلچل مچا رہا ہے

AsiaNet 46646

چور، سوئٹزرلینڈ، 6 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– 20 سے زائد ممالک کے لوگ “سوئس بن گئے”

سوئٹزرلینڈ کا پہاڑی گاؤں اوبرموٹن اپنے باضابطہ نوٹس بورڈ پر ہر نئے فیس بک فینز کی تصویر چسپاں کرنے کے وعدے کی یقین دہانی کے ساتھ دنیا بھر میں ایک ہلچل پیدا کر رہا ہے۔ کئی ممالک کے ٹی وی اسٹیشن اور اخبارات اس موقع کو خبروں کی زینت بنا رہے ہیں۔ گراؤبوینڈن کے سیاحتی علاقے کا ایک چھوٹا سا گاؤں ایک ہفتے سے کچھ زیادہ دنوں سے فیس بک پر ہے – اور اپنی آبادی سے 40 گنا زیادہ فینز حاصل کر چکا ہے۔ تین براعظموں اور امریکہ سے لے کر جنوبی کوریا تک 20 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد “سوئس بن چکے ہیں”۔ کمونے کے صدر مارٹن ویز نے اس عالمی شہرت کی وجہ سے اس منصوبے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوبرموٹن کے کمونے کے صدر مارٹن ویز نے کہا کہ “فیڈ بیک بہت شاندارہے۔ دنیا بھر کے لوگ یہاں “سوئس بن رہے ہیں” اس لیے ہم نے رواں سال کے اختتام تک اپنے وعدے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ خراب موسم کی پیش گوئیوں کے باعث ہمیں ایک اور نوٹس بورڈ حل کی جانب جانا ہوگا۔” فینز گاؤں کے نوٹس بورڈ پر اپنے نام اور تصاویر پیش کریں گے۔

ہمارا وعدہ وہی رہے گا: ہر کوئی جو http://www.facebook.com/obermutten پر جاتا ہے اور “Like” پر کلک کرتا ہے، ایک ہفتے کے اندر اس کی تصویر کمونے کے باضابطہ نوٹس بورڈ پر آ جائے گی۔اس طرح فینز گاؤں کی آبادی کا حصہ بن جائیں گے اور 80 باشندے اپنے فینز کے بارے میں جان سکیں گے۔

وڈیو پیغامات میں کمونے کے صدر ذاتی سطح پر اپنے فینز کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں اور فینز نوٹس بورڈ پر اپنی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

اوبرمون گراؤبوینڈن ٹورازم کے ” گراؤبوینڈن، میرا پہاڑی گاؤں” پروگرام کا شراکت دار ہے۔

مزید جانے کے لیے دیکھئے: http://www.graubuenden.ch/kuf

فیس بک

http://www.facebook.com/obermutten

یوٹیوب پر وڈیو پیغامات

http://www.youtube.com/watch?v=zjRltCdbEMM

http://www.youtube.com/watch?v=QEjoA_695Fo

http://www.youtube.com/watch?v=pFgkdJhyy98

ذریعہ: گراؤبوینڈن فیرین

رابطہ: گیری اسپیسکا

گراؤبوینڈن ٹور ازم

+41-81-254-24-31

gieri.spescha@graubuenden.ch

http://www.graubuenden.ch