اسٹائرولیوشن کے مشترکہ منصوبے کا باضابطہ اجراء

AsiaNet 46589

لڈوِگشافن، جرمنی، 4 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نئے معروف اسٹائرینکس فراہم کنندہ نے کام کا آغاز کر دیا

یکم اکتوبر 2011ء کو متعلقہ اینٹی ٹرسٹ اتھارٹیز کی جانب سے منظوری کے بعد اسٹائرولیوشن نے ایک آزاد ادارے کی حیثیت سے کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیا ادارہ بی اے ایس ایف اور آئی این ای او ایس کا نصف:نصف مشترکہ منصوبہ ہے جو دونوں شراکت داروں کی کلیدی اسٹائرینکس سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ اسٹائرولیوشن دنیا کا اہم اسٹائرینکس فراہم کنندہ ہے۔

اسٹائرولیوشن مکمل طور پر اسٹائرینکس سے منسوب کلیدی اداروں میں سے ایک ہے، اور مارکیٹ کا ایک اہم رہنما ہے۔ یہ اسٹائرین مونومر (SM)، پولسٹرین (PS)، اسٹائرین-بوٹاڈائن بلاک کوپولیمرز (SBC)، دیگر اسٹائرین-بیسڈ کوپولیمرز (SAN، AMSAN، ASA، MABS) اور کوپولیمر بلینڈز میں عالمی سطح پر نمبر ایک اور ایکریلونٹرائل بوٹاڈائن اسٹائرین (ABS) میں نمبر دو پوزیشن کا حامل ہے۔

اپنی مارکیٹوں میں صارفین کو مسابقتی برتری دینا

اسٹائرولیوشن کے سی ای او رابرتو گوالدونی کہتے ہیں کہ ” مال و اسباب اور خصوصی اسٹائرینکس مارکیٹوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف کاروباری نمونے استعمال کرتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو مسابقتی برتری دینے سے وابستہ ہیں۔ دنیا بھر میں ہماری انتہائی پیشہ ورانہ اور پرجوش ٹیم تیز اور قابل بھروسہ رسد، مصنوعات کے انتہائی اعلیٰ معیار اور استحکام، مستقل جدت، اور پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ اپنے صارفین کی کامیابی کے لیے بہترین اور موثر ترین حل کے لیے بھرپور محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ ہمارے کارپوریٹ خمیر میں شامل ہے اور ہمارے ادارے کے نام میں جھلکتی ہے، جو ‘اسٹائرینکس’ اور ‘سلوشن’ کے ناموں کا مرکب ہے۔ ایک ادارے کی حیثیت سے ہمارا ہدف دنیا بھر میں اپنی مارکیٹوں میں مستحکم رہنما بننا اور اس پر برقرار رہنا ہے، اور منافع بخش ترقی اور طویل المیعاد کامیابی کے لیے ہم بہترین پوزیشن میں ہیں۔”

عالمی موجودگی اور صنعت کے معیاری ساخت گری مقامات

فرینکفرٹ، جرمنی میں اپنے عالمی و علاقائی صدر دفاتر اور چیناہن (امریکہ) اور سنگاپور میں علاقائی صدر دفاتر کے ساتھ اسٹائرولیوشن عالمی مارکیٹ میں موجودگی کا حامل ہے،جو اسے اپنے صارفین کے ہمیشہ قریب رہنے اور بہترین ممکنہ طریقے سے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خدمات پیش کرنا ممکن بناتا ہے۔ ادارہ تقریباً 3400 ملازمین کا حامل ہے اور دس ممالک میں ساخت گری کے 17 مقامات رکھتا ہے جو صنعتی معیارات کی نمائندگی کرتے ہیں اور دنیا کے موثر ترین معیارات میں شامل ہوتے ہیں۔ اپنے شعبے میں بہترین پیداواری ٹیکنالوجی، نمایاں آر اینڈ ڈی مہارتوں اور مضبوط آئی پی اور پیٹنٹ پوزیشنوں کے ساتھ اسٹائرولیوشن اعلیٰ معیار، موثریت اور جدت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل مسلح ہے۔

اسٹائرولیوشن کے بارے میں

اسٹائرولیوشن ایک معروف عالمی اسٹائرینکس فراہم کنندہ ہے جس کی نظریں اسٹائرین مونومر، پولسٹرین، کوپولیمرز، اور اے بی ایس پر مرکوز ہیں۔ بی اے ایس ایف اور آئی این ای او ایس کے مشترکہ منصوبے کی حیثیت سے اسٹائرولیوشن دنیا کے دو بڑے کیمیائی اداروں کے کلیدی اسٹائرینکس اثاثہ جات کو ملاتا ہے – جو مجموعی طور پر 70 سال سے زائد کا تجربہ، مکمل استعداد کار اور پورٹ فولیوز رکھتے ہیں۔ اسٹائرولیوشن اپنے صارفین کو بہترین ممکنہ حل پیش کر کے ان کی کامیابی کے لیے کوشش کرتا ہے، جنہیں صارفین کو اپنی مارکیٹوں میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ادارہ آٹوموٹو، الیکٹریکل/الیکٹرونکس، عمارات و تعمیرات، گھریلو مصنوعات، کھلونوں/کھیل / تفریحی سامان، پیکیجنگ، صحت عامہ اور تشخیص امراض جیسے صنعتوں کے وسیع شعبہ جات میں روز مرہ کی کئی مصنوعات کے لیے اسٹائرینکس ایپلی کیشنز فراہم کرتا ہے۔ 2010ء میں پرو فارما کی مشترکہ فروخت 6.4 ارب یوروز رہیں، جس کا نتیجہ استثناء سے قبل 407 ملین یوروز کے EBITDA کی صورت میں نکلا۔ اسٹائرولیوشن دس ممالک میں 17 مقامات پر تقریباً 3400 ملازمین کا حامل ہے۔

اسٹائرولیوشن کے بارے میں مزید معلومات http://www.styrolution.com پر دستیاب ہیں۔

نوٹ: اسٹائرولیوشن کے لوگو اور سی ای او رابرتو گوالدونی کی قابل اشاعت تصاویر http://www.styrolution.com پر نیوزروم سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔

ذریعہ: اسٹائرولیوشن گروپ جی ایم بی ایچ

رابطہ: کرستائن شون فیلڈر

سربراہ کارپوریٹ کمیونی کیشنز

انوسٹر ریلیشنز اینڈ چینج مینجمنٹ

اسٹائرولیوشن گروپ جی ایم بی ایچ

کے ایس/کے – ایچ 201

67056 لڈوِگشافن

جرمنی

فون: +49-621-60-45375

ای میل: christine.schoenfelder@styrolution.com

انٹرنیٹ: http://www.styrolution.com