رومانیہ میں آغاز کے ساتھ ایورشیڈز کی نظریں سی ای ای میں مزید پیشرفت پر مرکوز

Asianet 46585

لندن، 3 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بین الاقوامی قانونی ادارے ایورشیڈز نے عالمی موجودگی میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج (3 اکتوبر 2011ء کو) رومانیہ کے قانونی ادارے لینا اینڈ گوئیا ایس سی اے کے ساتھ نئے تعاون کا اعلان کیا ہے ۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20111003/484653)

لینا اینڈ گوئیا ایک مکمل خدمات فراہم کرنے والا قانونی ادارہ ہےجو معمول کے تمام شعبہ جات، ادارے کے تجارتی و رئیل اسٹیٹ، سے توانائی، تنازعات کے حل اور دیوالیہ پن تک،  میں پیچیدہ قانونی مشاورت کی مکمل رینج فراہم کر رہا ہے۔ اس کے صارفین میں دینونے، وولوو، سگما بلیزر، آر بی ایس اور میڈی کور شامل ہیں۔

یکم اکتوبر سے ادارہ ایورشیڈز لینا اینڈ گوئیا کے نام سے کام کرے گا۔

برائن ہیوز، چیف ایگزیکٹو ایورشیڈز ایل ایل پی نے کہا:

“لینا اینڈ گوئیا پیچیدہ کاموں اور صارفی خدمات کے اعلیٰ معیار کی صلاحیت کے باعث غیر معمولی ساکھ رکھتا ہے۔ رومانیہ کی مارکیٹ وسطی و مشرقی یورپی مارکیٹ کے لیے اہم مرکز ہے اور روس کے قریبی تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے ترقی کی شاندار صلاحیت رکھتی ہے۔”

مہائی گوئیا، مینیجنگ پارٹنر لینا اینڈ گوئیا نے کہا کہ:

“اعلیٰ شہرت کے حامل عالمی قانونی ادارے کے ساتھ ہمارا اشتراک ہمیں اپنے صارفین کو ہموار بین الاقوامی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت دے گا اور جواب میں ہم رومانیہ کی مارکیٹ اور خطے کی مقامی معلومات کو سمندر پار اپنے ساتھیوں کے سامنے پیش کرنے کے قابل ہوں گے۔ ہم دونوں یکساں تناظر رکھتے ہیں، کہ مقامی مارکیٹ سے وابستہ رہیں لیکن کام عالمی ادارے کی حیثيت سے کریں۔”

یہ شراکت داری ایورشیڈز کی توسیع کے حالیہ سلسلے کا تازہ ترین اعلان ہے ۔ رواں سال ادارے نے ایک تعاون کے معاہدے کے ذریعے افریقہ میں مزید توسیع کا اعلان کیا جس نے اسے دار البیضاء اور طنجہ میں دفاتر دیے، مشرق وسطیٰ میں ایک جدید انضمام اور میڈرڈ اور ہیمبرگ میں دفاتر شامل ہیں۔ رومانیہ میں نیا دفتر ایورشیڈز کی عالمی پیشکشوں کو دنیا بھر میں 46 دفاتر تک پھیلا رہا ہے۔

ہدایات برائے مدیران

ایورشیڈز ایل ایل پی کے بارے میں

ایورشیڈز ایل ایل پی اور دنیا بھر میں اس کے دفاتر 4500 سے زائد افراد کے حامل ہیں جو نجی و سرکاری شعبے کے کاروباری اور مالیاتی اداروں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ان تمام خدمات تک رسائی 28 خطوں میں 46 بین الاقوامی دفاتر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ ایورشیڈز مقامی مارکیٹ کی معلومات اور خصوصیت، وسائل اور دنیا کے بڑے قانونی ادارے میں سے ایک کی صلاحیت کو ملاتا ہے۔

http://www.eversheds.com

ذریعہ: ایورشیڈز

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

ایموجن لی

سربراہ کارپوریٹ کمیونی کیشنز،

ایورشیڈز ایل ایل پی،

ٹیلی فون: +44(0)207-919-4500،

موبائل: +44(0)771-511-7085،

ای میل: imogenlee@eversheds.com