نیشنل ایئر لائنز نے بی 747-400ایف چلانے کا اختیار نامہ حاصل ہونے کا اعلان کر دیا

AsiaNet 46591

یپسلانتی، مشی گن، یکم اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نیشنل ایئر کارگو ہولڈنگز کی مکمل ملکیت اور عالمی ایئر کارگو سروسز فراہم کرنے والے ماتحت ادارے نیشنل ایئرلائنز نے آج بوئنگ 747-400 ایف پروازوں کے آپریشنز کے آغاز کا اعلان کیا۔ نیشنل ایئرلائنز نے حال ہی میں امریکی محکمہ باربرداری (ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن) کی جانب سے ایف اے اے سند اور اختیار حاصل کیا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110930/DE78358)

نیشنل کا پہلا 747-400 ایف لانگ رینج، بین البراعظمی آل-کارگو طیارہ 113 ٹن کی کارگو گنجائش پیش کرتا ہے۔ نیشنل ایئرلائنز کے صدر اسٹیون ہیریسن نے کہا کہ “نیشنل وائیڈباڈی، لانگ رینج مارکیٹ میں اپنی روایتی عمدگی کو لانے پر بہت زیادہ فخر محسوس کررہا ہے۔ ہماری نظریں نیشنل ایئر کارگو کی باربرداری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں حکومتی اداروں، چارٹر بروکر اور فریٹ فارورڈر کسٹمرز کی انوکھی طلب کو پورا کرنے کے لیے کسٹمائزد ٹریک پروگرام اور ایڈ-ہاک چارٹر سروس پیش کرنے کے ذریعے اپنی عالمی مسافر اور کارگوخدمات کی تکمیل پر مرکوز ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ صارفین کہاں جانا چاہتے ہیں، چاہے ان کی منزل شمالی امریکہ، یورپ، جنوبی امریکہ، ایشیا، جنوبی بحر الکاہل، افریقہ یا کیربین ہو، نیشنل مکمل طور پر مستعد و تیار ہے۔”

اب نیشنل کی توسیعی کوششوں کا خاص مرکز اپنے چار بوئنگ 757-777 کومبیز کے لیے امریکی حکومتی کا آپریٹنگ اختیار نامہ حاصل کرنا ہے تاکہ بی 757، بی 747 اور ڈی سی-8 طیاروں پر مشتمل اپنے موجودہ بیڑے میں اضافہ کیا جا سکے۔

نیشنل ایئرلائنز کے بارے میں

یپسلانتی، مشی گن میں واقع نیشنل ایئرلائنز دنیا بھر میں شیڈولڈ اور آن-ڈیمانڈ چارٹر خدمات فراہم کرتا ہے۔ اپنے ساتھی ادارے نیشنل ایئر کارگو کے ساتھ نیشنل نیشنل کے ڈی سی-8، 757-200 اور 747-400 طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے مکمل فریٹ فارورڈنگ اور کسٹمائزڈ کارگو اور مسافر خدمات پیش کرتا ہے اور عظیم الجثہ، جلد از جلد اور خصوصی دیکھ بھال کی ضروریات میں مہارت رکھتا ہے۔ بنیادی اثاثہ جات کے ساتھ نیشنل اے این-124 اور آئی ایل-76 اور ایل -100 کے معاہدۂ سابقہ سے حاصل ہونے والے بیڑے سے بھی تقویت پاتا ہے اور امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی دفاتر کی مدد کا حامل ہے۔ http://www.nationalairlines.aero

ذریعہ: نیشنل ایئرلائنز

رابطہ: گلین گیٹس

+1-734-548-0136

gleng@nationalairlines.aero

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=200209