ہسپانوی جذبے سیسک فیبریگاز نے پوما (ر) کے ساتھ معاہدہ کرلیا

AsiaNet 46552

ہرزوگینوریخ ، جرمنی، 30 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

بارسیلونا کے مڈفیلڈر نے نئے پوما پاور کیٹ 1.12 فٹ بال جوتوں کا آغاز کردیا

پوما نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ہسپانوی مڈفیلڈر سیسک فیبریگاز کے ساتھ طویل المعیاد شراکت داری پر دستخط کردیے ہیں، بارسیلونا مڈفیلڈر کی پوما کے ساتھ کئی – سالوں کی شراکت داری  کا معاہدہ۔ سیسک میدان میں پوما کے جوتے پہنیں گے اور اسپورٹ لائف اسٹائل برانڈ کی عالمی فٹ بال کمیونی کیشن میں ایک اور اہم کارکردگی کی مثال بن جائیں گے۔ سیرگیو ‘کون’ ایگیورو کو پیش کرنے کے بعد پوما فیبریگاز کو  فٹ بال خاندان میں خوش آمدید کہنے پر بہت خوش ہے جس میں پہلے ہی تھیری ہینری، نومانجا ویڈک، سیمیول ایٹو’و، ماریو گومیز، گیانلوئگی بوفون، جیورجیو شیلنی، ابراہیم افیلے، لیکاس بیریوز، میکیل ارٹیٹا اور بہت سارے فٹ بال کھیلنے والے ستارے شامل ہیں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/puma/52133/

فیبریگاز نئے پوما پاور کیٹ 1.12 کی عالمی پیش کش کی قیادت کریں گے، اس ہفتے کے اختتام پر لالیگا میں جب ایف سی بارسیلونا  اسپورٹنگ گیجون  کھیلیں گی تو وی میدان میں پہلی بار جوتے استعمال کریں گے۔ یہ نئے جوتے نئے پوما 3ڈی ڈیو پاور شوٹنگ ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جو جوتے کے اندرونی حصے میں کک لگانے والے حصہ میں لگایا گیا ہے۔ حالیہ مشق کے مرحلوں میں جوتوں  کو جانچنے کے بعد پوما پاور کیٹ 1.12 کی ممتاز کارکردگی  نے حقیقی معنی میں باصلاحیت بین الاقوامی نوجوان کو متاثر کیا۔

سیسک فیبریگاز نے کہا کہ “میں پوما کے ساتھ اس نئی شراکت داری پر بہت خوش ہوں اور رواں ہفتے کے اختتام پر میدان میں نئے پاور کیٹ 1.12 کو پہنے کا منتظر ہوں۔ اس جوتے نے مڈفیلڈ میں جسمانی طور پر مقابلے کے لیے مجھے بہت زیادہ اعتماد  دیا جوکہ بہت ضروری ہے۔ مجھے ایسے جوتے کی ضرورت تھی جس کے ساتھ میں آرام محسوس کروں، جو مجھے بہترین کھیلنے کے لیے قوت اور تحفظ فراہم کرے۔ یہ برانڈ ایک زبردست وضع کی حامل ہے اور اس کے علاوہ کچھ بہت دلچسپ منصوبہ بندی بھی رکھتی ہے جس سے آنے والے کئی سالوں کے لیے مجھے ایک سفیر بننے کے لیے پرجوش  اور مقدم احساس ہوتا ہے۔”

پوما میں گلوبل اسپورٹس مارکیٹنگ کے سینئر سربراہ کرسٹین ویگٹ نے کہا کہ “اس وقت یہ پوما کے لیے بہت پرجوش لمحہ ہے اور ہم سیسک فیبریگاز کو اپنی بڑھتی ہوئی فٹ بال فیملی میں خوش آمدید کرنےپرمسرور ہیں۔ سیسک ہماری کھیلوں – کی مارکیٹنگ پورٹ فولیو میں ایک اور زبردست اضافہ ہے اور آئندہ مہینوں اور سالوں میں عالمی فٹ بال کمیونی کیش میں ایک اہم اثاثہ ہوں گے۔ یہ بے حد قابل نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے کلب اور بین الاقوامی فٹ بال دونوں میں تسلسل کے ساتھ اپنے آپ کو منوایا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ابھی سیسک فیبریگاز کے ساتھ بہت بڑی چیزیں ہیں میدان کے اندر و باہر دونوں جگہ۔”

پاور کیٹ 1.12 میں نئے پاور 3ڈی ڈیو پاور شوٹنگ ٹیکنالوجی کی خصوصیت شامل ہے جو جوتے کے اندر ٹھوکر لگانے والی جگہ پر لگائی گئی ہے۔ جدید پلاسٹک نما مٹیریل  سے سختی کے دو مختلف درجوں کے ساتھ بنائے گئے جوتے زیادہ ردعمل کے ساتھ انتہائی زیادہ ردعمل کے جواب کی خصوصیات دونوں کے فوائد کا حامل ہے۔  نو تخلیق شدہ پوما 3ڈی پی ایس ٹی ڈیو ٹیکنالوجی اپنے منکشف حصے کے ذریعے بال پر بہتر گرفت کے قابل بناتی ہے اور توانائی جذب کرنے کے بجائے یہ کھلاڑی کی ٹھوکر کی قوت کو بڑھاتی ہے۔ ٹھوکر والی جگہ پر ایک نرم کے – لیتھر  لگایا گیا ہے جبکہ پہلو کے چوتھائی حصے میں وزن میں ہلکے مائیکرو فائبر مواد بیچ پاؤں کو مدد دیتا ہے اور جوتے کا وزن کم سے کم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.puma.com یا

http://www.puma.com/football

پوما

پوما دنیا کی معروف اسپورٹ لائف اسٹائل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو جوتے، ملبوسات اور دیگر لوازمات ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ وہ کام کرنے کے ایسے طریقوں سے وابستہ ہے جو تخلیق، محفوظ ماحول دوستی اور امن کے ذریعے دنیا میں اپنا حصہ ڈالیں اور فیصلہ کرنے اور اقدام اٹھانے میں کھرے، ایماند، مثبت اور تخلیقی رہیں۔ پوما کھیل میں آغاز اور فیشن میں اختتام کرتا ہے۔ اس کی اسپورٹ پرفارمنس اور لائف اسٹائل  مصنوعات میں فٹ بال، دوڑ، موٹر اسپورٹس، گالف اورکشتی رانی جیسے زمرے شامل ہیں۔ وہ مشہور ڈیزائنرز کے تعاون سے اسپورٹ فیشن پیش کرتا ہے جن میں الیگزینڈر میک کوئیں، مہارا یاسوہیرو اور سرجیو روسی شامل ہیں۔ پوما گروپ پوما، کوبرا  اور ٹریٹورن برانڈ کا مالک ہے۔ ادارہ، جس کا قیام 1948ء میں عمل میں آیا، 120 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات تقسیم کرتا ہے، اور دنیا بھر میں 9 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے، ادارے کے صدر دفاتر ہرزوگینوریخ/جرمنی، بوسٹن ، لندن اور ہانگ کانگ میں واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.puma.com

ذریعہ: پوما ایس ای

رابطہ: ٹم اسٹیڈمین

بین الاقوامی پی آر

پوما

+49-151-1474-3148

tim.stedman@puma.com