بلبورڈ کوریا کی جانب سے اولین پیش کش ایم جی ایم کے پیش کردہ کے- پاپ ماسٹرز ایونٹ گرینڈ جمعہ، نومبر 25

AsiaNet 46564

لاس ویگاس، 29 ستمبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

بلبورڈ کوریا نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ لاس ویگاس میں ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ارینا میں “2011 بلبورڈ کے – پاپ ماسٹرز از ایم جی ایم گرینڈ” جمعہ، نومبر 25 کی میزبانی کرے گا۔ حال میں تخلیق ہونے والی بلبورڈ کوریا پبلی کیشن نے اگست میں اپنی “بلبورڈ کوریا کے – پاپ ہاٹ 100” موسیقی کی درجہ بندی جاری کی اور یہ اولین ایونٹ  کے – پاپ موسیقی میں اعلیٰ ترین کارکردگیاں دکھائے گا۔محفل موسیقی رات 8 بجے سے شروع ہونا طے ہے۔

بلبورڈ کے آبائی ادارے پرومیتھیوز گلوبل میڈیا میں برانڈ ڈیولپمنٹ کے صدر ہاورڈ ایپل باؤم نے کہا کہ “ہم بلبورڈ کوریا  میں اس تاریخی محفل موسیقی کے لیےچند بہترین کے – پاپ کارکردگی دکھانے والوں کو جمع کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ محفل موسیقی  دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے مقبول ہونے والی طرز موسیقی کے – پاپ کی عالمی اپیل کا مظہر ہوگا۔”

ایم جی ایم ریزورٹس انٹرنیشنل کے لیے کھیل و تفریح  کے صدر رچرڈ اسٹورم نے کہا کہ “ایم جی ایم ریزورٹس 2011 بلبورڈ کے – پاپ ماسٹرزکو نومبر  میں ایم جی ایم گرینڈ پیش کرنے کےذریعے بلبورڈ کے ساتھ جاری شراکت داری کو قائم رکھنے پرفخر محسوس کرتے ہیں۔ اس ایونٹ میں کوریائی موسیقی شعبے کے آج کے بہترین معروف ستاروں میں سے چند شامل ہوں گے اور ہم لاس ویگاس میں شائقین کے لیے ان کی بین الاقوامی قابلیت  اور کے – پاپ موسیقی کا مستقبل دکھانے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔”

ایم جی ایم گرینڈ پچھلے سالوں سے اس ایونٹ کو پیش کرنے کے لیے لاس ویگاس میں کے پی ایم اے، ایل ایل سی سے ایونٹ منعقد کرنے والے منتظمین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  کے پی ایم اے ایونٹ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ تمام نمایاں کے – پاپ ایجنسیز کو تاریخ میں پہلی بار بلبورڈ کوریا کی چھتری تلے ایک متحد محاذ پر لپیٹ لے گا۔ شو کے علاوہ امریکی بلبورڈ اب کے – پاپ کو اہم طرز موسیقی ، اپنی درجہ بندی کے قابل  اور آن لائن ممتاز مقام حاصل کرنے والا سمجھتا ہے۔

فن کاروں، ٹکٹنگ   اور معزز مہمانوں کے بارے میں معلومات کا اعلان مستقبل قریب میں  کیا جائے گا۔ ایونٹ کے بارے میں جدید معلومات کے لیے www.kpopmasters.com یا www.mgmgrand.com ملاحظہ فرمائیں۔

ان شائقین کے لیے جو انتہائی متوقع محافل موسیقی اور ایونٹس میں نشستیں خریدنے کے لیے بے چین ہیں کو – ایم جی ایم ریزورٹس انٹرنیشنل کا نیا لائلٹی منصوبہ – ایم لائف اراکین کو کھیلوں کے ایونٹس اور محافل موسیقی کے لیے قبل از فروخت تک خصوصی رسائی فراہم کرتا ہے۔ منصوبہ میں انعامات، فوائد اور زندگی میں ایک بار ایم جی ایم ریزورٹس کے لاجواب مجموعہ کے عالمی شہرت یافتہ مقامات کے تجربات بھی شامل ہیں۔ شمولیت یا مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں mlife.com۔

ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ارینا محفل موسیقی، بوکسنگ چیمپیئن شپ اور نمایاں کھیلوں اور خصوصی ایونٹس کا گھر ہے۔ارینا بہترین مناظر اور اپنے طرز کی بہترین سماعت، روشنی اور آواز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 16,800 کے لیے آرامدہ نشستیں پیش کرتا ہے۔  اب تک ہونے والے نمایاں ایونٹس میں ایونڈر ہولی فیلڈ اور مائیک ٹائیسن کے دردمیان ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ لڑائی کے ساتھ آسکر دے لا ہویا بمقابل فلوئیڈ میویتھر اور جارج فورمین بمقابلہ مائیکل موورر؛ اور دا رولنگ اسٹونز، میڈونا، ایلٹن جان، بروس اسپرگنسٹین، پال میکرٹنی، بیٹ مڈلر، جارج اسٹریٹ، جینٹ جیکسن، فل کولنز، بلی جول، یو 2، ‘این سنک، اسٹنگ، کولڈ پلے، الیشیا کیز، جمی بفٹ اور باربرا اسٹریسنڈ ملینیئم کی محفل موسقی بھی شامل ہیں۔ ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ارینا سالانہ اکیڈمی آف کنٹری میزیکل ایوارڈز اور فروزن فری این ایچ ایل پری – سیزن گیم جس میں لاس اینجلس کنگز کے مقابل کولوراڈو اوالینچے موجود ہوتے ہیں کا گھر ہے۔

اب اپنے 117 ویں سال میں بلبورڈ دنیا کا اولین میوزک برانڈ ہے جو بلبورڈ میگزین، بلبورڈ کانفرنس، بلبورڈ ایونٹس، بلبورڈ بلیٹن، بلبورڈ ڈاٹ بز اور بلبورڈ ڈاٹ کام – موسیقی کے لاکھوں آن لائن شائقین  کا انتخاب – پر مشتمل ہے۔ بلبورڈ برانڈ اپنی تمام طرز موسیقی کی خصوصی درجہ بندی  اور تازی ترین خبروں ، معاملات اور رجحانات سے پردہ اٹھانے کی بنیاد پر قائم ہے۔بلبورڈ  تک روزانہ  دسیوں لاکھوں صارفین متعدد شعبوں کے نمایاں اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے ذریعے رسائی حاصل کرتے ہیں۔ یہ تعلقات بلبورڈ برانڈ کی پہچان، مصنوعات کی تیاری کے لیے درجہ بندی کی معلومات کی حق ملکیت اور معلومات کے ذرائع، براہ راست ایونٹس اور اشاعت، ٹیلی ویژن، ریڈیو، ڈجیٹل اور موبال پلیٹ فارمز کا حامل ہے۔شمالی امریکا کے علاوہ بلبورڈ برازیل، گریس، جاپان، کوریا اور روس میں کاروباری کاروائیاں انجام دیتا ہے۔

بلبورڈ کی ملکیت پرومیتھیوس گلوبل میڈیا کے پاس ہے جو ذرائع ابلاغ اور تفریحی مواقع بشمول موسیقی (بلبورڈ اور اس کی متعلقہ کانفرنسز اور ایونٹس جیسے دا بلبورڈ لاطینی موسیقی ایوارڈز)، تفریح (دا ہالی ووڈ رپورٹر، بیک اسٹیج، شو ایسٹ، سائنیزیا اور سین یورپ)؛ اور تشہر  و مارکیٹنگ  (ایڈویک، ایڈویک کانفرنسز اور دا سی ایل آئی او ایوارڈز) میں نمایاں اثاثوں کے ساتھ ایک متنوع ادارہ ہے۔

کے پی ایم اے، ایل ایل سی لاس ویگاس میں قائم ایونٹ منعقد اور منظم  کرنے والا ہے جس میں دنیا بھر میں شو کی تیاری، محفل موسیقی کے فروغ اور بڑے پیمانے پر نمائشیں منعقد کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والی ایک ٹیم شامل ہے۔

ذریعہ: ایم جی ایم گرینڈ

رابطہ: رچرڈ کو

کے پی ایم اے، ایل ایل سی،

richard@kpopmasters.com؛

یا اسکوٹ گھیرٹنر،

ایم جی ایم ریزورٹس بین الاقوامی تعلقات عامہ،

+1-702-650-7565