“وی آئی پی 2.0” کے لیے آن لائن آرٹ فیئر کی واپسی فروری 3-8، 2012ء

AsiaNet 46522

نیویارک، 28 ستمبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

اضافی شدہ پلیٹ فارم میں نئی گیلریاں، فن کار، افزودہ سوشل میڈیا، موبائل تعامل اور میوزیم کی شرکت شامل

دنیا میں دور حاضر کی پہلی خصوصی طور پر آن لائن منعقد ہونے والی آرٹ نمائش وی آئی پی آرٹ فیئر نے وی آئی پی آرٹ فیئر ڈاٹ کام [http://www.vipartfair.com ] پر فروری 3-8، 2012ء کو اپنی دوسری نمائش وی آئی پی 2.0 کا اعلان کردیا ہے۔ بہترین بین الاقوامی گیلریاں 500 ڈالر سے 1 ملین ڈالر سے زائد تک کے فن پار ےپیش کریں گی۔

جنوری 2011ء میں شروع ہونے والی وی آئی پی آرٹ فیئر  نے دنیا بھر کے معروف فن کاروں کے فن پاروں کو دیکھنے، ان کے بارے میں جاننے اور خریدنے کی غرض سے ایک متحرک، آن لائن بازار تخلیق کرنے کے لیے انٹرنیٹ  ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا ہے۔

نمائش  کے ڈائریکٹر نوہ ہورووٹز نے کہا کہ “وی آئی پی نے فطری آرٹ نمائش کا ایک کامیاب نمونہ حاصل کیا اور اسے زیادہ وسیع حاضرین کے لیے کھولتے ہوئے دنیا کے سب سے  نمایاں  تاجروں اور فن میں مشغول کمیونٹی کے درمیان رابطہ کا اختیار فراہم کیا۔”

32 ممالک کی 100 گیلریاں، بشمول لاطینی امریکا اور وسطی ایشیا کے اضافہ کے ساتھ ، نمائش کے لیے اندراج کروا چکی ہیں جو گزشتہ سال کی رفتار سے کافی اچھی ہے۔ گیلریوں میں زویرنر (نیو یارک سٹی)، وہائٹ کیوب (لندن)، پیس (نیویارک سٹی، بیجنگ)، ہیٹزلر (برلن)، روپیک (پیرس، سیزلبرگ)، فرینکل (سان فرانسسکو)، گوڈمین (نیویارک سٹی، پیرس) اور ہونڈائی (سیؤل) شامل ہیں۔ گیلری کی فہرست وی آئی پی آرٹ فیئر ڈاٹ کام پر [http://www.vipartfair.com/galleries ]۔

ادارے کے نئے نائب صدر انجینئرنگ سیورین اینڈریو – ڈیلیلے نے کہا کہ “ہماری افتتاحی نمائش میں نظام نے بہت زیادہ تعداد کے باعث جدوجہد کی اور سائٹ نے تکنیکی معاملات دیکھے۔ اس کے جواب میں ہم نے نمایاں جدتوں کو مکمل کیا،  مضبوط سرور اور بینڈوتھ وسائل میں اضافہ کیا۔ بڑے لوڈ کی جانچ نے ہمیں پر اعتماد بنا دیا ہے کہ ہم  اپنے نمائش کنندگان اور حاضرین کے لیے چوٹی کی مانگ کو پورا کرنے،  بے عیب، مواد سے بھرپور تجربہ فراہم کریں گے۔”

ایک نیا میوزیم اور ایڈیشنز ہال حاضرین کو بہترین بین الاقوامی اداروں کے نسخہ خریدنے کے قابل بنائیں گے۔ ٹویٹر [http://twitter.com/vipartfair ]  اور فیس بک [http://www.facebook.com/VIPArtFair ] کے ذریعے بہتر سوشل میڈیا انضمام حاضرین کو گفتگو میں شامل ہونے اور پسند شیئر کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ وی آئی پی 2.0  تمام ویب – براؤزرز، آئی پیڈ اورموبائل ڈیوائسز کو سپورٹ کرتا ہے اور معروف خصوصیات بشمول چیٹ کرنے کی بہتر فعلیت کے ساتھ تفاعلی بوتھس اور وی آئی پی لاؤنج کا حامل ہے۔

فن پاروں کی نمائش تیزی سے فن پاروں کو فروخت کیے جانے کے انداز کو تبدیل کر رہی ہیں۔ آرٹ فیئر کو آن لائن منتقل کردینے والی افتتاحی نمائش کے شماریات  جدت کا خیر مقدم کرتے ہیں؛ ہفتہ- بھر جاری رہنے والے ایونٹ نے 196 ممالک سے 40,000 سے زائد حاضرین کو متوجہ کیا  جنہوں نے 200 سے زائد منفرد فن پاروں کو دیکھنے میں ایک سے زائد گھنٹے سائٹ پر صرف کیے۔ وی آئی پی آرٹ فیئر ڈاٹ کام کے اعداد و شمار [http://www.vipartfair.com/private/presskit ]۔

دنیا کی اولین معاصر آرٹ گیلریوں کے لیے ایک مرکز ہونے کی حیثیت سے وی آئی پی آرٹ فیئر نے تاجروں کو موجودہ خریداروں کے ساتھ رابطہ میں رہنے ، فن کی دنیا کو دریافت کرنے کے خواہش مند کلیکٹر کے لیے اور طالب علموں، اساتذہ، ناقدین اور مہتمم کو عصر حاضر کے فن کاروں تک رسائی کے لیے ٹیکنالوجی تخلیق  کی ہے۔ وی آئی پی آرٹ فیئر ڈاٹ کام کے بارے میں مزید [http://www.vipartfair.com/about ]۔

ذریعہ: وی آئی پی آرٹ فیئر

رابطہ: ایملی ایورہارٹ، +1-212-675-7200، press@vipartfair.com