ٹسوٹ نے پیرس میں پار کوئیر گالا پر ٹونی پارکر کو ان کی پہلی محدود نسخہ گھڑی کے ہمراہ پیش کر دیا

AsiaNet 46524

پیرس، 27 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

چیمپز – الایسیس پر برانڈ کے پرچم بردار اسٹور میں باسکٹ بال کے پروفیشنل کھلاڑی ٹونی پارکر سے بطور عالمی سفیر معاہدے کے ایک سال بعد ٹسوٹ نے پیرس میں معروف پار کوئیر گالا پر ٹسوٹ ریسنگ – ٹچ ٹونی پارکر ایڈیشن 2011ء پیش کردیا ہے۔

ٹسوٹ کو تہوار کا باضابطہ اسپانسر بننے کا اعزاز حاصل ہوا جس کی میزبانی پار کوئیر ایسوسی ایشن کے شریک بانی اور فرانسیسی قومی باسکٹ بال ٹیم کے قائد ٹونی پارکر نے کی۔ انتہائی شاندار شہر کے ہال میں منعقد ہونے والے سالانہ پار کوئیر گالا نے پار کوئیر ایسوسی ایشن کے ہمدرد شراکت داروں کے لیے رقم اکھٹی کی۔ رواں سال پار کوئیر ایسوسی ایشن نے سیکیڈوبون ہیئر ، جو اسپتالوں میں نابالغ اور بچوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، ایکشن انوسینس، جس کا مقصد انٹرنیٹ پر بچوں کی عظمت اور سالمیت کا تحفظ ہے اور میک اے وش، جس کے لیے ٹونی پارکر سفیر ہیں، کے لیے فنڈ جمع کر رہی ہے۔

یوروباسکٹ 2011ء کے فائنل میں فرانس کی قیادت کرنے والے ٹونی پارکر اپنی پہلی محدود نسخہ گھڑی حاصل کر کے بہت خوش تھے جو ٹسوٹ کی قابل لمس مجموعہ کا حصہ ہے۔ ٹسوٹ ریسنگ – ٹچ ٹونی پارکر لمیٹڈ ایڈیشن 2011ء ٹیکنالوجی کے اثر کے ساتھ دس سال سے زائد تجربے سے سامنے آئی ہے جس نے اس ٹکڑے کو ایک گھڑی سے کہیں زیادہ بنا دیا ہے۔ اس کے 11 چھونے سے حرکت میں آنے والے افعال بشمول ایک قطب نما اور ایک وقت ماپنے کا آلہ، یہ گھڑی ایک کھلاڑی کی اعلیٰ – ٹیکنالوجی کی حامل ذاتی تربیت کار ہے، جو ٹونی پارکر کی راہنمائی میں چلنے اور بہتر کارکردگی کے لیے  جدوجہد کی انتہائی درست پیروی فراہم کرتی ہے۔

4,999  گھڑیوں کا یہ متحرک اور سجیلا محدود نسخہ کیس کی پچھلی جانب ٹونی پارکر کے دستخط کندہ  ہیں اور یہ سیاہ  ربر کے تسموں  اور ایک کاربن ڈائل کے ساتھ آرہا ہے ۔

ماریا اہنے برنک

بین الاقوامی تعلقات عامہ  اور منتظم مواصلات

ای- میل: maria.ahnebrink@tissot.ch

فون: +41-32-933-31-11

اینجا میرکی

بین الاقوامی تعلقات عامہ اور منتظم مواصلات

ای – میل: annja.maerki@tissot.ch

فون: +41-32-933-31-11

ذریعہ: ٹسوٹ ایس۔ اے۔