ایٹریڈیس نے ایشیا میں مستحکم ترقی کے بعد کریڈٹ انشورنس پیشکش میں توسیع کر دی

AsiaNet 46508

ایمسٹرڈیم، 27 ستمبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

نمایاں عالمی کریڈٹ بیمہ کاروں  میں سے ایک ایٹریڈیس نے  خطے میں پائیدار ترقی کے عرصے کے بعد ٹوکیو میرین ایشیا پرائیوٹ لمیٹڈ (ٹی ایم اشیا) کے ساتھ اپنی پین- ایشیائی شراکت داری کو  وسیع کر لیا ہے جو کہ اب ٹی ایم ایشیا کے ماتحت انشورنس اداروں کی جانب سے انڈونیشیا، ملائشیا، ویتنام اور فلپائن میں پالیسیوں کو مقامی طور پر جاری کرنے کے قابل ہوگی۔ ایشیا میں ایٹریڈیس اب ہانگ کانگ، سنگاپور، چین، جاپان، بھارت، تھائی لینڈ، تائیوان، انڈونیشیا، ملائشیا، ویتنام اور فلپائن میں کریڈٹ انشورنس براہ راست  یا بذریعہ شراکت دار پیش کر رہا ہے۔

2007ء سے  ایٹریڈیس  نے 25 فیصد سے زائد اوسط کی سال بہ سال ترقی کا تجربہ کیا ہے۔ٹی ایم ایشیا کے ساتھ باہمی تعاون کا یہ معاہدہ تجارتی انشورنس کے لئے زیادہ لچک کی اجازت دے گا جیسا کہ ان اہم بازار روں میں اپنی علاقائی اور درآمدات کے کاروبار میں ترقی جاری ہے۔

اس توسیعی معاہدے کے نتیجے میں  ، ان چار ایشیائی بازاروں  میں کاروباری تجارت یا ان ممالک میں سے کسی میں جہاں کثیرالقومی  ادارے اپنے ماتحت ادارے رکھتی ہیں،اب مقامی طور پر جاری ہونے والی پالیسیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، نے ایٹریڈیس اور ٹی ایم ایشیا کو نہ صرف تجارتی قابل وصول اثاثوں کے تحفظ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے قابل بنایا بلکہ مشترکہ صارفین کے لیے ان کی معاونت کو بھی بہتر کیا ہے۔

یہ نیا معاہدہ ایٹریڈیس کی اپنی انتہائی تجربکار خطرات سے نمٹنے کی خدمات فراہم کرنے والی ٹیم کے ذریعے خطے میں 50 سال سے زائد عرصے کے لیےبیمہ دار ادارے کی حیثیت سے ایشیا میں طویل پائیدار موجودگی میں ایک نئی  جہت ہے۔

ایٹریڈیس ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا ایرک ڈین بوگرٹ نے کہا: “ہم ایشیا میں کریڈٹ انشورنس کاروبار کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان چار تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں کے ساتھ مجموعی طور پر 450 ملین آبادی کو شامل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے میں توسیع کے ساتھ اب ہم فی الواقع خطے کے ہر نمایاں بازار میں مقامی  صلاحیتیں رکھتے ہیں۔”

سینئر ڈائریکٹر برائے ایٹریڈیس گلوبل اینڈریس ٹیچ نے اس خیال  کوتقویت دی اور کہا : “یہ نہ صرف ہمیں بڑھتی ہوئی  ترقی کو جاری رکھنے کے قابل بنائے گا بلکہ سب سے اہم ہمارے صارفین اور دیگر کاروباروں کو  خطے میں ان کے نقدی بہاؤ کی حفاظت اور ان کے کریڈٹ کے انتظامی عمل کی معاونت کے لیے درکار مربوط حل  فراہم کرے گا چاہے وہ مقامی  تجارت کر رہے ہوں یا بین الاقوامی۔ ہم خوش قسمت  ہیں کہ ہمیں ان 4 ممالک میں ٹوکیو میرین جیسے مستحکم شراکت دار ملے۔”

ایٹریڈیس کے بارے میں

ایٹریڈیس گروپ دنیا بھر میں تجارتی کریڈٹ انشورنس، ضمانت اور کلیکشنز سروسز فراہم کرتا ہے اور 42 ممالک ميں 160 دفاتر کے ذریعے اپنا وجود رکھتا ہے۔ ایٹریڈیس دنیا بھر میں 60 ملین اداروں کے کریڈٹ انفارمیشن پر رسائی رکھتا ہے اور روزانہ 20,000 سے زائد ٹریڈ کریڈٹ لمٹ فیصلے کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات کریڈٹ پر مصنوعات اور خدمات کی فروخت سے متعلق ادائیگی کے خطرات سے دنیا بھر کے اداروں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔

ٹوکیو میرین  ایشیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے بارے میں

ٹوکیو میرین گروپ نے گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹی ایم ایشیا کے ذریعے ایشیا میں اپنی موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے؛ اور گروپ  خطے میں عوام کی خدمت کے علاوہ غیر حیاتی اور حیاتی  دونوں انشورنس کے کاروبار کو مستحکم کرنے کے لیے  مصروف عمل ہے۔ اسی غرض سے ٹی ایم ایشیا کا سنگاپور میں علاقائی صدر دفتر  اور کاروباری ترقی کے مرکز کے طور پر کام انجام دینے کے لیے متعارف اور قائم کیا گیا جو  ایشیائی خطے میں اپنے گروپ کے اداروں کو تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کرے گا۔

http://www.atradius.com

ذریعہ: ایٹریڈیس این۔ وی۔