عالمی ریکارڈ: تاریخ کی سب سے بڑی فلیش لائٹ جرمنی کی ہے

AsiaNet 46458

سولنجن، جرمنی، 25 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس نے سولنجن کے میلہ روشنی میں چار میٹر طویل فلیش لائٹ کی رونمائی کی

– حوالہ در حوالہ: تصویر ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی پر دستیاب ہے اور یہاں سے بغیر کسی ادائیگی کے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے:

http://www.presseportal.de/pm/50871/?keygroup=bild

یہ کوئی ایسی فلیش لائٹ نہیں جو آسانی سے آپ کی جیب میں آ جائے: جرمن کی ریاست شمالی رائن-ویسٹ فالیا کے شہر سولنجن میں لیترناخ (میلہ روشنی) میں گزشتہ روز دنیا کی سب سے بڑی فلیش لائٹ کی رونمائی ک یگغی۔ زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس کی جانب سے تیار کردہ یہ چار میٹر طویل اور 19 انتہائی طاقتور ایل ای ڈی لائٹوں کی حامل ہے۔ اس فلیش لائٹ کی بدولت ادارہ نے گنیز بک آف ریکارڈز میں جگہ پالی ہے۔ زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر سوین اوبریارتیل کہتے ہیں کہ “یہ فلیش لائٹ محض اعلیٰ کارکردگی نہیں بلکہ اعلیٰ ترین دکھانے والی ہے- اس کو بنانے میں 230 گھنٹے کی محنت صرف ہوئی ہے۔”

اسے محض حجم کو ذہن میں رکھ کر نہیں بنایا گیا بلکہ یہ توانائی کی بچت کے حوالے سے ایک مضبوط توضیح پیش کرتی ہے۔ آج کی ایل ای ڈی لائٹیں روایتی بلبوں سے 13 گنا زیادہ موثر ہیں، اور ایک ہزار گنا تک زیادہ چلتی ہیں۔ ایل ای ڈی (لائٹ ایمٹنگ ڈایوڈز) برقی روشنی کا ذریعہ ہیں جو سیمی کنڈکٹرز پر منحصر ہیں- جنہیں توانائی فراہم کی جائے تو وہ روشنی خارج کرنے لگتی ہیں۔ اگر فلیش لائٹ کو ایک لاکھ نوریہ کا روشن بہاؤ فراہم کیا جائے، تو یہ توانائی کا ایک ہزار واٹ کھپائے گی۔ اس کے مقابلے میں 40 واٹ کے روایتی روشنی کے 250 بلب توانائی کا 10 ہزار واٹ خرچ کرتے ہیں۔

ریکارڈ فلیش لائٹ کے اعداد و شمار

لمبائی                         تقریباً 400 س م         ۔۔۔ اندازاً ایک وی ڈبلیو گالف کار کے حجم کے برابر

توانائی کی کھپت            1300 واٹ              ۔۔ ۔ایک لیٹر کی روایتی کیتلی کی خرچ کی جانے والی توانائی کے برابر

ایل ای ڈی کی زندگی   تقریباً ایک لاکھ گھنٹے    ۔۔۔ 11 سے زائد سالوں کی مسلسل روشنی کے برابر

زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس کے بارے میں

بھائیوں رائنر اور ہیرالڈ اوپولکا نے 1993ء میں سولنجن میں زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس کی بنیاد رکھی۔ روایتی روشنی کے بلبوں کے بجائے ان کے کاروبار کی توجہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر ہے۔ آج زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس جرمنی اور چین میں ایک ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے اور ایل ای ڈی دھاتی فلیش لائٹس تیار کرنے والے دنیا کے بڑے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

ذریعہ: زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس

رابطہ: اینابیل شلیڈر

مینیجنگ اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ زوئبریوڈر اوپٹوالیکٹرانکس

فون: +49-212-5948-156

فیکس: +49-212-5948-256

ای میل: annabelle.schleder@zweibrueder.com