بوش + لومب نے شیلا اے ہوپ کنز کو عالمی صدر وژن کیئر نامزد کر دیا

AsiaNet 46480

روچسٹر، نیو یارک، 24 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پیٹر ویلنتی III نے شمالی امریکا وژن کیئر کی ذمہ داری سنبھال لی

آنکھوں کی حفاظت و صحت کے عالمی ادارے بوش + لومب نے شیلا ہوپ کنز کو ادارے کے وژن کیئر کاروبار کے لیے عالمی صدر بنا دیا ہے، اور ادارے کے دو سینئر ایگزیکٹوز – پیٹر ویلنتی III اور اسٹیون روبنز – نے ادارے میں نئے عہدے سنبھال لیے ہیں۔  ہوپ کنز ادارے کے کانٹیکٹ لینس اور لینس کیئر مصنوعات کی پیشکشوں کی نگرانی کریں گی، جس میں بایوٹرو (ٹ م)، پیوروِژن(ر)، اور رینو جیسے معروف برانڈز شامل ہیں۔ ویلنتی صدر کی حیثیت شمالی امریکہ وژن کیئر سنبھالے گے جبکہ روبنز کو نائب صدر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر گلوبل وژن کیئر نامزد کیا گیا ہے۔

بوش + لومب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینٹ ایل سانڈرز نے کہا کہ “شیلا ہوپ کنز ایک عالمی معیار کی مارکیٹر اور رہنما ہے جو صارفین اور ماہرین کے درمیان عالمی برانڈز کے اجراء اور اس کی تعمیر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ ہم بوش + لومب میں تبدیلی کے ایک دلچسپ مرحلے کے وسط میں ہیں؛ شیلا ہماری موجودہ مصنوعات کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ کرنے، اور نئی مصنوعات سے انقلابی جدت طرازی کے کامیاب اجراء میں مدد دیں گی، یہ گزشتہ دہائیوں میں ہماری نئی مصنوعات کی سب سے امید افزاء فہرست ہے۔”

ہوپ کنز خوردہ و پیشہ ورانہ اداروں میں قائدانہ کردار کی حیثیت سے کولگیٹ اور آئل آف اُلے جیسے عالمی برانڈز بنا چکی ہیں ۔ وہ روچسٹر، نیو یارک میں ادارے کے وژن کیئر صدر دفاتر میں قیام کریں گے اور سانڈرز کوجوابدہ ہوں گی۔

ہوپ کنز نے کہا کہ “میں بوش + لومب کی تاریخ کے ایک موثر دور میں ادارے میں شمولیت اختیار کرنے پر بہت خوش ہوں۔ ہم ایک شاندار برانڈ، جدید مصنوعات کے مضبوط پورٹ فولیو اور ایک متاثر کن مشن کے حامل ہیں جو دنیا بھر میں صارفین اور ماہرین دونوں کے لیے زبردست توقعات کے حامل ہیں۔”

بوش + لومب میں شمولیت سے قبل ہوپ کنز نے کولگیٹ –پامولو میں نائب صدر اور جنرل مینیجر، پرسنل کیئر؛ نائب صدر برائے گلوبل بزنس ڈیولپمنٹ؛ اور حال ہی میں نائب صدر، جنرل مینیجر، پروفیشنل اورل کیئر سمیت مختلف عہدوں میں 14 سال گزارے۔ اپنے دور میں ہوپ کنز نے صارفی اور پیشہ ورانہ برانڈز میں آمدنی اور مانفع بڑھائے اور ادارے کی نئی مصنوعات کے جدت طرازی کے بہاؤ کو تقویت دینے میں مدد دی۔

ہوپ کنز پروکٹر اینڈ گیمبل میں بھی سات سال گزار چکی ہیں جہاں انہوں نے آئل آف اُلے، کلیئراسل اور نوکسزیما جیسے ادارے کے اسکن کیئر برانڈز کی مارکیٹنگ کی قیادت کی۔ اپنے کیریئر کے اوائل میں ہوپ کنز ڈائریکٹر آف نیشنل اکاؤنٹس سمیت مصنوعات، مارکیٹنگ اور سیلز کے مختلف عہدوں کی حیثیت سے امریکن سائنامڈ میں کام کر چکی ہیں جہاں وہ وال-مارٹ، کے-مارٹ، ٹارگٹ اور وال گرینز جیسے صارفین کی ذمہ دار تھیں۔

ہوپ کنز ٹیمبرانڈز اور ریوولون میں بھی مختلف عہدوں پر رہی ہیں، اور جولائی 2003ء سے وارناکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ویلیزلے کالج، ویلیزلے، میساچوسٹس کی گریجویٹ ہیں جہاں انہوں نے تاریخ میں بیچلرز کی سند حاصل کی۔

سانڈر ز نے کہا کہ “شیلا ہمارے وژن کیئر کاروبار میں صنعتی ماہرین کی ایک تجربہ کار ٹیم میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ پیٹ ویلنتی گزشتہ چند سالوں میں کاروبار کو حیاتِ نو بخشنے میں اہم رہے ہیں، اور ان کی قابل ذکر صلاحیتیں ہمیں شمالی امریکہ میں زبردست چیزیں حاصل کرنے میں مدد دیں گی۔ ہم خش قسمت ہیں کہ ہمیں اسٹیون رابنز کے پائے اور تجربے کے حامل ایگزیکٹو حاصل ہیں جو ایک اہم وقت میں ہماری گلوبل وژن کیئر مارکیٹنگ کوششوں کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔”

ہوپ کنز نے مزید کہا کہ “میں پیٹ، اسٹیون اور گلوبل ون کیئر کے دیگر اراکین کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں کیونکہ مل جل کر ہم اپنی کارکردگی تیز تر اور بوش + لومب کی جانب سے معیاری مصنوعات و خدمات کی فراہمی کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں۔”

ویلنتی نے جنوری 2009ء میں کوویڈیئن چھوڑ کر بوش  + لومب میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ ادارے کے ایک ارب ڈالرز کے پروڈکٹ پورٹفولیو کے لیے امریکی سیلز اور مارکیٹنگ اسٹریٹجی کی قیادت کرتے تھے۔ کوویڈیئن سے قبل انہوں نے جانسن اینڈ جانسن میں مختلف امریکی و بین الاقوامی عہدوں پر 12 سال گزارے، اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام انہوں نے پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی میں برانڈ مینجمنٹ عہدوں پر بتائے۔

روبنز جانسن اینڈ جانسن، فائزر اور وارنر لیمبرٹ جیسے اداروں میں تقریباً دو دہائیوں کے صارفی ہیلتھ کیئر تجربے کے ساتھ مئی 2009ء میں ویلنتی کے صرف چند ماہ بعد بوش +لومب میں آئے۔ اپنے کیریئر کے دوران روبنز مستحکم برانڈز میں مارکیٹنگ اور کیٹگری مینجمنٹ کے قائدانہ عہدوں پر رہے اور عالمی اشتہاری ایجنسی ینگ اینڈ روبی کیم میں وقت گزارا۔

بوش + لومب کے بارے میں

بوش + لومب دنیا کے معروف اور قابل احترام ترین صحت عامہ کے اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کے بنیادی کاروبار میں کانٹیکٹ لینس اور لینس کیئر مصنوعات، آنکھوں کی جراحی کے آلات اور اوزار، اور اُس کی ادویات شامل ہیں۔ 1853ء میں قائم ہونے والے ادارے کا صدر دفتر روچسٹر، نیو یارک میں واقع ہے اور اس میں دنیا بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد ملازم ہیں۔ اس کی مصنوعات 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہیں۔ مزید معلومات http://www.bausch.com پر دستیاب ہیں۔

خبری ابلاغ کے لیے روابط:

ایڈم گروسبرگ

بوش + لومب

+1-973-360-6439 یا adam.grossberg@bausch.com

ایلزبتھ مرفی

بوش + لومب

+1-585-338-8528 یا elizabeth.murphy@bausch.com

ذریعہ: بوش + لومب